Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 6:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 جہاز کی چھت سے لے کر ہاتھ بھر نیچے تک روشندان بنانا۔ جہاز کے اَندر تین درجے بنانا نِچلا، درمیانی اَور بالائی، اَور جہاز کا دروازہ جہاز کے پہلو میں رکھنا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اور اُس کشتی میں ایک رَوشن دان بنانا اور اُوپر سے ہاتھ بھر چھوڑ کر اُسے ختم کر دینا اور اُس کشتی کا دروازہ اُس کے پہلُو میں رکھنا اور اُس میں تِین درجے بنانا۔ نِچلا۔ دُوسرا اور تِیسرا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 कश्ती की छत को यों बनाना कि उसके नीचे 18 इंच खुला रहे। एक तरफ़ दरवाज़ा हो, और उस की तीन मनज़िलें हों।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 کشتی کی چھت کو یوں بنانا کہ اُس کے نیچے 18 انچ کھلا رہے۔ ایک طرف دروازہ ہو، اور اُس کی تین منزلیں ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 6:16
9 حوالہ جات  

ساتھ ہی ساتھ، آستانے، جھروکے اَور اُن تینوں کے اطراف کے برامدے۔ الغرض ہر شَے جو آستانے سے پرے تھی خُود آستانے کے ساتھ لکڑی سے ڈھانکی گئی تھی۔ فرش، کھڑکیوں تک کی دیوار اَور کھڑکیاں بھی ڈھکی ہُوئی تھیں۔


چالیس دِن کے بعد نوحؔا نے جہاز کی کھڑکی کو کھول دیا جو اُنہُوں نے بنائی تھی


نوحؔا کو خُدا کے دئیے گیٔے حُکم کے مُطابق، جو جاندار اَندر آئے، وہ نر اَور مادہ تھے۔ تَب یَاہوِہ نے جہاز کا دروازہ بند کر دیا۔


جَب گھر کا مالک ایک دفعہ اُٹھ کر دروازہ بند کر دیتاہے اَور تُم باہر کھڑے ہوکر کھٹکھٹاتے اَور درخواست کرتے رہوگے کہ، ’مالک، مہربانی کرکے ہمارے لیٔے دروازہ کھول دیجئے۔‘ ”لیکن وہ جَواب دے گا، ’میں تُمہیں نہیں جانتا کہ تُم کون ہو اَور کہاں سے آئے ہو؟‘


اَندرونی صحن سے بیس ہاتھ کی دُوری پر کے حِصّہ میں اَور بیرونی صحن کے فرش کے مقابل تینوں منزلوں پر ایک دُوسرے کے مقابل برامدے تھے۔


اَور جَب یِہُو یزرعیلؔ شہر پہُنچا تو اِیزبِلؔ کو سارا واقعہ مَعلُوم چلا۔ اُس نے اَپنی آنکھوں میں سُرمہ لگایا، اَپنے بال سنوارے اَور کھڑکی سے باہر کا نظارہ دیکھنے لگی۔


اَور جَب یَاہوِہ کا صندُوق داویؔد کے شہر میں داخل ہو رہاتھا تو شاؤل کی بیٹی میکلؔ نے ایک کھڑکی سے جھانکا۔ اَور جَب اُس نے داویؔد بادشاہ کو یَاہوِہ کے سامنے اُچھلتے اَور رقص کرتے دیکھا تو اُس کے دِل میں داویؔد کے لیٔے حقارت پیدا ہو گئی۔


تُم اَیسا کرنا کہ جہاز کی تین سَو ہاتھ لمبائی، پچاس ہاتھ چوڑائی اَور تیس ہاتھ اُونچائی ہو۔


دیکھو مَیں زمین پر سیلابی پانی لانے والا ہُوں تاکہ آسمان کے نیچے کا ہر جاندار یعنی ہر وہ مخلُوق جِس میں زندگی کا دَم ہے، ہلاک ہو جائے۔ سَب جو رُوئے زمین پر ہیں، مَر جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات