Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 50:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 اَور یُوسیفؔ نے اِفرائیمؔ کی اَولاد تیسری پُشت تک دیکھی اَور منشّہ کے بیٹے مکیرؔ کی اَولاد کو بھی یُوسیفؔ نے اَپنے گھٹنوں پر کھِلایا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 اور یُوسفؔ نے اِفرائِیمؔ کی اَولاد تِیسری پُشت تک دیکھی اور مُنّسیؔ کے بیٹے مکِیرؔ کی اَولاد کو بھی یُوسفؔ نے اپنے گھٹنوں پر کھلایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 मौत से पहले उसने न सिर्फ़ इफ़राईम के बच्चों को बल्कि उसके पोतों को भी देखा। मनस्सी के बेटे मकीर के बच्चे भी उस की मौजूदगी में पैदा होकर उस की गोद में रखे गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 موت سے پہلے اُس نے نہ صرف افرائیم کے بچوں کو بلکہ اُس کے پوتوں کو بھی دیکھا۔ منسّی کے بیٹے مکیر کے بچے بھی اُس کی موجودگی میں پیدا ہو کر اُس کی گود میں رکھے گئے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 50:23
11 حوالہ جات  

منشّہ کے بیٹے مکیرؔ کی نَسل کے لوگوں نے گِلعادؔ جا کر اُس پر قبضہ کر لیا اَور وہاں جو امُوری تھے اُنہیں نکال دیا۔


اُس کے بعد ایُّوب ایک سَو چالیس بَرس زندہ رہے اَور اَپنے بیٹوں اَور اُن کے بچّوں کی چوتھی پُشت تک دیکھی۔


تَب راخلؔ نے کہا، ”دیکھو، میری خادِمہ بِلہاہؔ حاضِر ہے، اُس کے پاس جاؤ تاکہ میرے لیٔے اُس سے اَولاد ہو اَور اُس کے ذریعہ میں بھی ایک خاندان قائِم کر سکوں گی۔“


اَور تُم اَپنے بچّوں کے بچّے دیکھنے کے لیٔے جیتے رہوگے۔ اِسرائیل پر سلامتی ہو۔


یُوسیفؔ کے پہلوٹھے کی حیثیت سے منشّہ کے قبیلہ کا حِصّہ یہ تھا یعنی مکیرؔ کے لیٔے جو منشّہ کا پہلوٹھا تھا۔ مکیرؔ گِلعادیوں کا باپ تھا۔ اُسے گِلعادؔ اَور باشانؔ ملے تھے کیونکہ مکیرؔ نہایت جنگجو آدمی تھا۔


تَب مَوشہ نے بنی گادؔ، بنی رُوبِنؔ اَور یُوسیفؔ کے بیٹے منشّہ کے نِصف قبیلہ کو امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کی اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کی مملکت یعنی اُن کا سارا مُلک دے دیا جِس میں اُن کے تمام شہر اَور اُن کے اِردگرد کے علاقے شامل تھے۔


لیکن اُن کے باپ راضی نہ ہُوئے اَور کہنے لگے، ”اَے میرے بیٹے میں بخُوبی جانتا ہُوں، وہ بھی ایک بڑی قوم بنے گا اَور وہ بھی برتر ہوگا۔ البتّہ اُس کا چھوٹا بھایٔی اُس سے بھی بڑا ہوگا اَور اُس کی نَسل سے بہت سِی قومیں پیدا ہُوں گی۔“


اُس کی آنکھیں انگوری شِیرے سے زِیادہ سُرخ، اَور اُس کے دانت دُودھ سے زِیادہ سفید ہوں گے۔


یُوسیفؔ اَپنے باپ کے تمام خاندان کے ساتھ مِصر میں رہے اَور وہ ایک سَو دس بَرس تک جیتے رہے۔


بنی منشّہ: منشّہ کے ایک بیٹے کا نام اَسری ایل تھا اَور اُس کی ارامی داشتہ کے بطن سے گِلعادؔ کا باپ مکیرؔ پیدا ہُوا۔


بیٹوں کے بیٹے بُوڑھوں کے لیٔے تاج ہیں، اَور والدین اَپنے بچّوں کا فخر ہوتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات