Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 5:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 جَب آدمؔ ایک سَو تیس بَرس کے ہویٔے تَب اُن کے یہاں اُس کی مانند اَور اُس کی اَپنی صورت پر ایک بیٹا پیدا ہُوا اَور اُس نے اُس کا نام شیتؔ رکھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور آدمؔ ایک سَو تِیس برس کا تھا جب اُس کی صُورت و شبِیہ کا ایک بیٹا اُس کے ہاں پَیدا ہُؤا اور اُس نے اُس کا نام سیتؔ رکھّا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 आदम की उम्र 130 साल थी जब उसका बेटा सेत पैदा हुआ। सेत सूरत के लिहाज़ से अपने बाप की मानिंद था, वह उससे मुशाबहत रखता था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 آدم کی عمر 130 سال تھی جب اُس کا بیٹا سیت پیدا ہوا۔ سیت صورت کے لحاظ سے اپنے باپ کی مانند تھا، وہ اُس سے مشابہت رکھتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 5:3
15 حوالہ جات  

اَور آدمؔ پھر اَپنی بیوی کے پاس گیا اَور اُن کے یہاں بیٹا پیدا ہُوا اَور اُس کا نام شیتؔ رکھا اَور کہا، ”خُدا نے مُجھے ہابلؔ کی جگہ جسے قائِنؔ نے قتل کیا، دُوسرا فرزند عطا فرمایا۔“


کبھی ہم بھی اُن میں شامل تھے، اَور نَفسانی خواہشوں میں زندگی گزارتے تھے اَور دِل و دماغ کی ہر روِش کو پُورا کرنے میں لگے رہتے تھے۔ اَور طبعی طور پر دُوسرے اِنسانوں کی طرح خُدا کے غضب کے ماتحت تھے۔


سَب گوشت ایک طرح کا نہیں ہوتا۔ آدمیوں کا گوشت اَور ہے، جانوروں کا اَور ہے، پرندوں کا اَور ہے اَور مچھلیوں کا اَور ہے۔


پس جَیسے ایک آدمی کے ذریعہ گُناہ دُنیا میں داخل ہُوا اَور گُناہ کے سبب سے موت آئی وَیسے ہی موت سَب اِنسانوں میں پھیل گئی کیونکہ سَب نے گُناہ کیا۔


بشر سے تو بشر ہی پیدا ہوتاہے مگر جو رُوح سے پیدا ہوتاہے وہ رُوح ہے۔


فرشتہ نے جَواب دیا، ”پاک رُوح آپ پر نازل ہوگا، اَور خُداتعالیٰ کی قُدرت آپ پر سایہ ڈالے گی۔ اِس لیٔے وہ قُدُّوس جو پیدا ہونے والے ہیں، خُدا کا بیٹا کہلایٔیں گے۔


یقیناً میں اَپنی پیدائش کے وقت سے گُناہ آلُودہ تھا، بَلکہ، اُس وقت سے، جَب مَیں اَپنی ماں کے رحم میں پڑا۔


پھر اِنسان کیسے خُدا کے حُضُور راست ٹھہر سَکتا ہے؟ جو عورت سے پیدا ہُوا ہو وہ کیسے پاک ہو سَکتا ہے؟


وہ کون ہے جو ناپاک میں سے پاک شَے نکال سکے؟ کویٔی بھی نہیں!


اَور شِلحؔ قینانؔ کا، قینانؔ اَرفکسَدؔ کا، اَرفکسَدؔ سِمؔ کا، سِمؔ نُوح کا، نُوح لمکؔ کا بیٹا تھا۔


جِس طرح ہم اُس خاکی کی صورت پر پیدا ہویٔے، اُسی طرح ہم اُس آسمانی کے مُشابہ بھی ہوں گے۔


خُدا نے اِنسان کو مَرد اَور عورت کرکے پیدا کیا اَور اُنہیں برکت دی اَور جَب وہ خلق کئے گیٔے تو اُن کا نام آدمؔ رکھا۔


شیتؔ کی پیدائش کے بعد آدمؔ آٹھ سَو بَرس تک زندہ رہے اَور اُن کے یہاں اَور بیٹے اَور بیٹیاں پیدا ہُوئیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات