Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 5:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 اُس نے اُس کا نام نوحؔا رکھا اَور کہا، ”یہ ہمیں اَپنے ہاتھوں کی محنت اَور مشقّت سے جو ہم اِس زمین پر کرتے ہیں، جسے یَاہوِہ نے ملعُون قرار دیا، آرام دے گا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

29 اور اُس نے اُس کا نام نُوحؔ رکھّا اور کہا کہ یہ ہمارے ہاتھوں کی مِحنت اور مشقّت سے جو زمِین کے سبب سے ہے جِس پر خُدا نے لَعنت کی ہے ہمیں آرام دے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 उसने उसका नाम नूह यानी तसल्ली रखा, क्योंकि उसने उसके बारे में कहा, “हमारा खेतीबाड़ी का काम निहायत तकलीफ़देह है, इसलिए कि अल्लाह ने ज़मीन पर लानत भेजी है। लेकिन अब हम बेटे की मारिफ़त तसल्ली पाएँगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 اُس نے اُس کا نام نوح یعنی تسلی رکھا، کیونکہ اُس نے اُس کے بارے میں کہا، ”ہمارا کھیتی باڑی کا کام نہایت تکلیف دہ ہے، اِس لئے کہ اللہ نے زمین پر لعنت بھیجی ہے۔ لیکن اب ہم بیٹے کی معرفت تسلی پائیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 5:29
17 حوالہ جات  

اَور نہ قدیم زمانے کے لوگوں کو بخشا، بَلکہ بے دین دُنیا پر سیلاب بھیج کر ہلاک کر دیا اَور صِرف راستبازی کی مُنادی کرنے والے حضرت نُوح اَور سات دیگر اَشخاص کو بچا لیا۔


ایمان ہی سے حضرت نُوح نے اُن چیزوں کی بابت جو اُس وقت تک نظر نہ آتی تھیں، ہدایت پا کر خُدا کے خوف سے اَپنے سارے خاندان کو بچانے کے واسطے لکڑی کا ایک پانی کا جہاز بنایا۔ اَور اَپنے ایمان کے ذریعہ سے حضرت نُوح نے دُنیا کو مُجرم ٹھہرایا اَور اُس راستبازی کا وارِث بنے جو ایمان سے حاصل ہوتی ہے۔


جَیسا حضرت نُوح کے دِنوں میں ہُوا تھا وَیسا ہی اِبن آدمؔ کی آمد کے وقت ہوگا۔


اَور اگر نُوح، دانی ایل اَور ایُّوب اُس میں ہوتے تو بھی یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں کہ مُجھے اَپنی حیات کی قَسم کہ وہ بیٹے کو اَور نہ ہی بیٹی کو بچا پاتے۔ وہ اَپنی راستبازی کے سبب باعث صِرف اَپنی جان بچا پاتے۔


اَور اگر اُن میں نُوح، دانی ایل اَور ایُّوب، یہ تینوں اَشخاص بھی مَوجُود ہوں تو وہ اَپنی راستبازی کے باعث صِرف اَپنی ہی جان بچا سکیں گے۔ یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں۔


یہ میرے لیٔے نوحؔا کے دِنوں کی طرح ہے، جَب مَیں نے قَسم کھائی تھی کہ زمین پر نوحؔا کا سا سیلاب پھر کبھی نہ آئے گا۔ پس اَب مَیں نے قَسم کھائی ہے کہ مَیں تُجھ پر خفا نہ ہوں گا، اَور نہ ہی تُجھے کبھی ڈانٹوں گا۔


جَب انگوری شِیرے کا نشہ اُترا اَور نوحؔا ہوش میں آئے اَور اُن کو پتا چلا کہ اُن کے چُھوٹے بیٹے نے اُن کے ساتھ کیا کیا،


جو اُس قدیم زمانے میں نافرمان رُوحیں تھیں جَب خُدا حضرت نُوح کے زمانہ میں صبر کرکے اُنہیں تَوبہ کرنے کا موقع بخشا تھا۔ اَور اُس وقت حضرت نُوح لکڑی کا جہاز تیّار کر رہے تھے جِس میں صِرف آٹھ اَشخاص سوار ہوکر پانی سے صحیح سلامت بچ نکلے تھے۔


اَور شِلحؔ قینانؔ کا، قینانؔ اَرفکسَدؔ کا، اَرفکسَدؔ سِمؔ کا، سِمؔ نُوح کا، نُوح لمکؔ کا بیٹا تھا۔


یَاہوِہ نے رُوئے زمین پر کی ہر جاندار شَے مٹا دی، کیا اِنسان، کیا حَیوان، کیا زمین پر رینگنے والے جاندار اَور کیا ہَوا میں اُڑنے والے پرندے، سَب کے سَب نابود ہو گئے۔ صِرف نوحؔا باقی بچے اَور وہ جو اُن کے ساتھ جہاز میں تھے۔


اِس لیٔے کہ خِلقتؔ اَپنی خُوشی سے نہیں بَلکہ خالق کی مرضی سے بطالت کے اِختیار میں کر دی گئی تھی، اِس اُمّید کے ساتھ


جَب لمکؔ ایک سَو بیاسی بَرس کے ہویٔے تَب اُن کے یہاں ایک بیٹا پیدا ہُوا۔


نوحؔا کی پیدائش کے بعد لمکؔ پانچ سَو پچانوے بَرس تک جیتے رہے اَور اُن کے یہاں اَور بیٹے اَور بیٹیاں پیدا ہُوئیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات