Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 49:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اَے یہُوداہؔ! تُم شیرببر کے بچّے ہو؛ میرے بیٹے! تُم شِکار کرکے لَوٹے ہو۔ وہ شیرببر بَلکہ شیرنی کی طرح دبک کر بیٹھ گئے، کون اُسے چھیڑنے کی جُرأت کرےگا؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 یہُوداؔہ شیرِ بَبر کا بچّہ ہے۔ اَے میرے بیٹے! تُو شِکار مار کر چل دِیا ہے۔ وہ شیرِ بَبر بلکہ شیرنی کی طرح دَبک کر بَیٹھ گیا۔ کَون اُسے چھیڑے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 यहूदाह शेरबबर का बच्चा है। मेरे बेटे, तुम अभी अभी शिकार मारकर वापस आए हो। यहूदाह शेरबबर बल्कि शेरनी की तरह दबककर बैठ जाता है। कौन उसे छेड़ने की जुर्रत करेगा?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 یہوداہ شیرببر کا بچہ ہے۔ میرے بیٹے، تم ابھی ابھی شکار مار کر واپس آئے ہو۔ یہوداہ شیرببر بلکہ شیرنی کی طرح دبک کر بیٹھ جاتا ہے۔ کون اُسے چھیڑنے کی جرأت کرے گا؟

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 49:9
11 حوالہ جات  

وہ شیر کی طرح تاک لگا کر بیٹھ جاتے ہیں، بَلکہ شیرنی کی طرح۔ اَب اُنہیں کون چھیڑے؟ ”جو تُمہیں برکت دیں وہ برکت پائیں اَورجو تُجھ پر لعنت کریں وہ ملعُون ہُوں!“


تَب اُن بُزرگوں میں سے ایک نے مُجھ سے کہا، ”مت رو، دیکھ، یہُوداہؔ کے قبیلہ کا شیرببر جو حضرت داویؔد کی اصل ہے، وُہی اُس کِتاب اَور اُس کی ساتوں مُہروں کو کھولنے کے لائق ہے اَور غالب آیا ہے۔“


یہ لوگ شیرنی کی مانند اُٹھتے ہیں، اَور اَپنے آپ کو اُس شیر کی مانند تن کر کھڑا رکھتے ہیں جو اُس وقت تک نہیں سُستاتا جَب تک کہ اَپنا شِکار نہ کھالے اَور اَپنے مقتولوں کا خُون نہ پی لے۔“


یعقوب کا بقیّہ قوموں میں، اَور بہت سِی اُمّتوں کے درمیان، اَیسا ہوگا جَیسے شیرببر جنگلی جانوروں میں، یا جَوان شیر بھیڑوں کے گلّے میں، جَب وہ اُن کے درمیان سے نکلتا ہے تو اُنہیں روندتا اَور پھاڑتا ہے، اَور کویٔی اُنہیں بچا نہیں سَکتا۔


مَیں اِفرائیمؔ کے لیٔے شیرببر کی مانند اَور بنی یہُوداہؔ کے لیٔے بڑے شیر کی مانند ہُوں گا۔ مَیں اُنہیں پھاڑ کر اُن کے ٹکڑے ٹکڑے کر دُوں گا اَور چلا جاؤں گا؛ مَیں اُنہیں لے جاؤں گا اَور کویٔی اُنہیں چھُڑانے والا نہ ہوگا۔


” ’جَب اُس نے دیکھا کہ اُس کی اُمّید بر نہ آئی، اَور اُس کی توقع مِٹ گئی، تَب اُس نے اَپنا ایک اَور بچّہ لیا اَور اُسے طاقتور شیر بنا دیا۔


اُس کے بعد آخِرت ہوگی، اُس وقت المسیح ساری حُکومت، کُل اِختیار اَور قُدرت نِیست کرکے سلطنت خُدا باپ کے حوالہ کر دیں گے۔


”اُن کے اعمال اُنہیں اَپنے خُدا کی طرف رُجُوع ہونے کی اِجازت نہیں دیتے۔ اُن کے دِل میں جِسم فروشی کی رُوح سمائی ہُوئی ہے؛ وہ یَاہوِہ کو نہیں جانتے۔


گادؔ کے متعلّق مَوشہ نے فرمایا: ”مُبارک ہے وہ جو گادؔ کی سلطنت کو بڑا کرے! گادؔ وہاں شیر کی مانند رہتاہے، وہ بازو اَور سَر تک کو بھی پھاڑ ڈالتا ہے۔


اَور اُن چھ سِیڑھیوں کے اِدھر اُدھر بَارہ شیرببر گڑھے ہُوئے کھڑے تھے۔ اَیسا تخت کسی اَور مملکت میں کبھی نہیں تعمیر ہُوا تھا۔


اَور اِس تخت کی چھ سیڑھیاں تھیں اَور سونے کا ایک پائدان بھی تخت سے جُڑا ہُوا تھا۔ اَور بیٹھنے کی جگہ کے دونوں طرف بازو کے لیٔے ایک ایک ٹیک بنی تھی۔ اَور اُنہیں ٹیک سے لگ کر دونوں طرف ایک ایک شیرببر گڑھے ہُوئے کھڑے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات