Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 49:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 ”اَے یہُوداہؔ! تمہارے بھایٔی تمہاری مدح کریں گے؛ اَور تمہارا ہاتھ تمہارے دُشمنوں کی گردن پر ہوگا؛ اَور تمہارے باپ کی اَولاد تمہارے آگے سرنِگوں ہوگی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اَے یہُوداؔہ! تیرے بھائی تیری مدح کریں گے تیرا ہاتھ تیرے دُشمنوں کی گردن پر ہو گا۔ تیرے باپ کی اَولاد تیرے آگے سرنِگُوں ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 यहूदाह, तुम्हारे भाई तुम्हारी तारीफ़ करेंगे। तुम अपने दुश्मनों की गरदन पकड़े रहोगे, और तुम्हारे बाप के बेटे तुम्हारे सामने झुक जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 یہوداہ، تمہارے بھائی تمہاری تعریف کریں گے۔ تم اپنے دشمنوں کی گردن پکڑے رہو گے، اور تمہارے باپ کے بیٹے تمہارے سامنے جھک جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 49:8
38 حوالہ جات  

چنانچہ یہ ظاہر ہے کہ ہمارے خُداوؔند یہُوداہؔ کی نَسل میں پیدا ہویٔے تھے اَور حضرت مَوشہ نے اِس فرقہ کی کہانت کے حق میں کُچھ ذِکر نہیں کیا ہے۔


قومیں تمہاری خدمت کریں اَور سارے قبیلے تمہارے سامنے جھُکیں۔ تُم اَپنے بھائیوں کے آقا ٹھہرو، اَور تمہاری ماں کے بیٹے تمہارے سامنے جھُکیں۔ جو تُم پر لعنت بھیجیں وہ تُم پر لعنتی ہُوں اَورجو تُمہیں مُبارکباد دیں وہ برکت پائیں۔“


اَور اگرچہ یہُوداہؔ اَپنے تمام بھائیوں سے زِیادہ طاقتور تھا اَور حُکمران اُسی میں سے نکلے لیکن پہلوٹھے کا حق یُوسیفؔ کا ہُوا)۔


جَب وہ اُن بادشاہوں کو یہوشُعؔ کے پاس لے آئے تَب اُس نے اِسرائیل کے سَب آدمیوں کو بُلایا اَور اُس نے لشکر کے اُن سرداروں کو جو اُس کے ساتھ آئےتھے حُکم دیا، ”یہاں آکر اَپنے اَپنے پاؤں اِن بادشاہوں کی گردن پر رکھو۔“ چنانچہ اُنہُوں نے آگے آکر اَپنے اَپنے پاؤں اُن کی گردنوں پر رکھ دئیے۔


اَور مَوشہ نے بنی یہُوداہؔ کے متعلّق یہ فرمایا: ”اَے یَاہوِہ! آپ بنی یہُوداہؔ کی فریاد سُنیں؛ اَور اُسے ایک قوم کے طور پر ایک ساتھ لے آئیں۔ اُنہیں اَپنے مقصد کو پُورا کرنے کی طاقت دیں، اَور دُشمنوں کے خِلاف اُن کے مددگار ہوں!“


وہ پھر حاملہ ہو گئی اَور جَب اُس کے یہاں بیٹا پیدا ہُوا تَب اُس نے کہا، ”اَب کی بار مَیں یَاہوِہ کی تمجید کروں گی۔“ لہٰذا اُس نے اُس کا نام بنی یہُوداہؔ رکھا۔ اُس کے بعد اُس کے یہاں کویٔی اَولاد نہ ہُوئی۔


جَب ساتویں فرشتہ نے اَپنا نرسنگا پھُونکا تو آسمان سے بُلند آوازیں آنے لگیں جو یہ کہہ رہی تھیں: ”دُنیا کی بادشاہی ہمارے خُداوؔند اَور اُن کے المسیح کی ہو گئی، اَور وہ اَبد تک بادشاہی کریں گے۔“


تَب اُن بُزرگوں میں سے ایک نے مُجھ سے کہا، ”مت رو، دیکھ، یہُوداہؔ کے قبیلہ کا شیرببر جو حضرت داویؔد کی اصل ہے، وُہی اُس کِتاب اَور اُس کی ساتوں مُہروں کو کھولنے کے لائق ہے اَور غالب آیا ہے۔“


اَور اُسی وقت سے المسیح مُنتظر ہیں جَب تک خُداتعالیٰ اُن کے دُشمنوں کو اُن کے پاؤں کی چوکی نہ بنادے۔


تیرے خِلاف باطِل رُویتیں پانے، اَور تیرے حق میں جھُوٹی پیشن گوئیاں کرنے کے باوُجُود، وہ اُن بدکاروں کی گردنوں پر پڑےگی، جنہیں قتل کیا جاناہے، اُن کے قتل کا دِن آ گیا ہے، اَور اُن کی سزا کا وقت اَپنی اِنتہا کو پہُنچ چُکاہے۔


اُس کی سلطنت کے اِقبال اَور سلامتی کی اِنتہا نہ ہوگی۔ وہ داویؔد کے تخت اَور اُس کی مملکت پر اِس وقت سے لے کر اَبد تک حُکومت کریں گے۔ اَور اُسے عدل اَور راستی کے ساتھ قائِم کرکے برقرار رکھےگا۔ قادرمُطلق یَاہوِہ کی غیّوری اُسے اَنجام دے گی۔


خُدا یہُوداہؔ میں مشہُور ہے؛ اُن کا نام اِسرائیل میں عظیم ہے۔


تاہم آشیر، منشّہ اَور زبُولُون کے چند آدمیوں نے فروتنی اِختیار کی اَور یروشلیمؔ آئے۔


یہوشافاطؔ نے یہُوداہؔ کے تمام قلعہ بند شہروں میں فَوجی دستے مُقرّر کئے اَور یہُوداہؔ اَور اِفرائیمؔ کے اُن قصبوں میں فَوجی دستوں کی چوکیاں قائِم کیں جِن پر اُس کے والد آساؔ نے قبضہ کیا تھا۔


پھر آساؔ نے سارے یہُوداہؔ، بِنیامین اَور اِن کے علاوہ اِفرائیمؔ، منشّہ اَور شمعُونؔ میں سے جو لوگ اُس کے درمیان آباد تھے جمع کیا۔ کیونکہ جَب شمالی اِسرائیل نے یہ دیکھا کہ یَاہوِہ اُن کا خُدا آساؔ کے ساتھ ہے تو وہ بکثرت اُس کے پاس چلے آئےتھے۔


آساؔ کے پاس یہُوداہؔ کے تین لاکھ جَوانوں کا لشکر تھا جو ڈھالوں اَور نیزوں سے مُسلّح تھے۔ اَور بِنیامین کے دو لاکھ اسّی ہزار جَوانوں کا لشکر تھا جو چُھوٹی ڈھالوں اَور تیر کمانوں سے مُسلّح تھے۔ یہ سَب زبردست جنگجو مَرد تھے۔


اَور یُوآبؔ نے اُن لوگوں کی تعداد جو جنگ کرنے کے قابل تھے بادشاہ کو بتایٔی۔ اِسرائیل میں آٹھ لاکھ تندرست و توانا آدمی تھے جو شمشیر زنی کر سکتے تھے اَور یہُوداہؔ میں اَیسے آدمیوں کی تعداد پانچ لاکھ تھی۔


آپ نے لڑائی میں میرے دُشمنوں کو پیٹھ دِکھانے پر مجبُور کیا، اَور مَیں نے اَپنے حریفوں کو تباہ کر دیا۔


جَب اِسرائیل کے سَب بُزرگ حِبرونؔ میں داویؔد بادشاہ کے پاس آئے تو بادشاہ نے اُن کے ساتھ حِبرونؔ میں یَاہوِہ کے حُضُور عہد کیا اَور اُنہُوں نے داویؔد کو مَسح کرکے اِسرائیل کا بادشاہ بنایا۔


بنی اِسرائیل بیت ایل کو گیٔے اَور خُدا سے مشورت چاہی۔ اُنہُوں نے کہا، ”ہم میں سے سَب سے پہلے بنی بِنیامین سے لڑنے کون جائے؟“ یَاہوِہ نے فرمایا، ”پہلے یہُوداہؔ جائے۔“


یہ یہُوداہؔ کی برادری کے تھے اَور اُن میں سے جو شُمار کئے گیٔے اُن کی تعداد 76,500 تھی۔


پہلے یہُوداہؔ کی چھاؤنی کے دستے اَپنے جھنڈے اُونچے کرکے روانہ ہویٔے اَور عَمّیندابؔ کا بیٹا نحشونؔ اُن کی قیادت کر رہاتھا۔


یہُوداہؔ کے قبیلہ سے جِن آدمیوں کے نام درج کئے گیٔے اُن کی تعداد 74,600 تھی۔


یہُوداہؔ کے بیٹے: عیرؔ، اَونانؔ، شِلحؔ، پیریزؔ اَور زیراحؔ (لیکن عیرؔ اَور اَونانؔ مُلکِ کنعانؔ میں وفات پا چُکے تھے)۔ پیریزؔ کے بیٹے: حِضرونؔ اَور حمُولؔ۔


یُوسیفؔ مُلک مِصر کے حاکم تھے اَور وُہی مُلک کے سَب لوگوں کے ہاتھ اناج بیچتے تھے۔ لہٰذا جَب یُوسیفؔ کے بھایٔی پہُنچے تو وہ زمین پر اَپنے سَر ٹیک کر اُن کے حُضُور آداب بجا لایٔے۔


یہُوداہؔ کے بیٹے اَپنی برادریوں کے مُطابق یہ تھے: شِلحؔ جِس سے شیلانیوں کی برادری چلی؛ پیریزؔ جِس سے پیریزیوں کی برادری چلی؛ اَور زیراحؔ جِس سے زیراحیوں کی برادری چلی۔


”تاہم یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا نے میرے تمام خاندان میں سے مُجھے ہمیشہ کے لیٔے بنی اِسرائیل کا بادشاہ ہونے کے واسطے مُنتخب کیا۔ خُدا نے بنی یہُوداہؔ کو رہنما ہونے کے لیٔے مُنتخب کیا اَور یہُوداہؔ کے گھرانے میں سے اُس نے میرے خاندان کو مُنتخب کیا اَور میرے باپ کے بیٹوں میں سے مُجھے تمام اِسرائیل کا بادشاہ مُقرّر کرنا پسند کیا۔


یہُوداہؔ کی مِیراث اُن کے برادریوں کے مُطابق یہ ہے،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات