Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 49:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 ”اَے رُوبِنؔ تُم میرے پہلوٹھے ہو، میری قُوّت اَور میری ہمّت کا پہلا پھل ہو۔ تُمہیں اِعزاز اَور قُدرت میں سبقت حاصل ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اَے رُوبنؔ! تُو میرا پہلوٹھا میری قُوّت اور میری شہزوری کا پہلا پَھل ہے۔ تُو میرے رُعب کی اور میری طاقت کی شان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 रूबिन, तुम मेरे पहलौठे हो, मेरे ज़ोर और मेरी ताक़त का पहला फल। तुम इज़्ज़त और क़ुव्वत के लिहाज़ से बरतर हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 روبن، تم میرے پہلوٹھے ہو، میرے زور اور میری طاقت کا پہلا پھل۔ تم عزت اور قوت کے لحاظ سے برتر ہو۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 49:3
17 حوالہ جات  

اُنہُوں نے مِصر کے سَب پہلوٹھوں کو، یعنی حامؔ کے خیمہ میں اُن کی قُوّتِ مَردی کے پہلے پھل کو مار ڈالا۔


بَلکہ وہ اَپنے غَیر محبُوبہ بیوی کے بیٹے کو پہلوٹھا مان کر اُسے اَپنی جائداد میں سے دُگنا حِصّہ دے۔ کیونکہ وہ بیٹا اَپنے باپ کی قُوّت کا پہلا نِشان ہے۔ اَور پہلوٹھے کا حق اُسی کا ہے۔


تَب خُدا نے مُلک مِصر کے تمام خاندانوں کے سَب پہلوٹھوں کو مار ڈالا، جو اُن کی قُوّتِ مردانہ کے پہلے پھل تھے۔


لِیاہؔ حاملہ ہُوئی اَور اُن کے یہاں بیٹا پیدا ہُوا۔ اُس نے اُس کا نام رُوبِنؔ رکھا کیونکہ اُس نے کہا، ”یہ اِس لیٔے ہُوا کہ یَاہوِہ نے میرا دُکھ دیکھ لیا ہے، اَور اَب یقیناً میرے خَاوند مُجھ سے مَحَبّت کرنے لگیں گے۔“


اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبِنؔ کے بیٹے یہ ہیں: حنوخؔ، پلوّؔ، حِضرونؔ اَور کرمی۔


اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبِنؔ کے بیٹے (وہ پہلوٹھا تھا لیکن جَب اُس نے اَپنے باپ کے بچھونے کو ناپاک کیا تو اُس کے پہلوٹھے ہونے کے حُقُوق یُوسیفؔ بِن اِسرائیل کے بیٹوں کو دئیے گیٔے اِس لیٔے نَسب نامہ میں اُس کا اندراج پہلوٹھے پن کے مُطابق نہ ہو سَکا حالانکہ یہ پہلوٹھا تھا۔


بنی اِسرائیل یہ تھے: رُوبِنؔ، شمعُونؔ، لیوی، یہُوداہؔ، یِسَّکاؔر اَور زبُولُون،


اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبِنؔ کی نَسل سے: بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے سبھی مَردوں کے نام جو فَوج میں خدمت کرنے کے قابل تھے اَپنی اَپنی برادری اَور خاندان کے مُطابق یکے بعد دیگرے درج کئے گیٔے۔


اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبِنؔ کے بیٹے یہ تھے: حنوخؔ جِس سے حنوخیوں کی برادری چلی؛ پلوّؔ جِس سے پلّویوں کی برادری چلی؛


یُوسیفؔ نے اُن سے کہا، ”اَے میرے باپ اَیسا نہ کریں کیونکہ پہلوٹھا یہ ہے۔ اِس لیٔے اَپنا داہنا ہاتھ اِس کے سَر پر رکھیں۔“


اِسرائیل کے بیٹے اَور پوتے وغیرہ جو مِصر میں آئے اُن کے نام یہ ہیں: رُوبِنؔ جو یعقوب کا پہلوٹھا۔


”اَور لَودِیکیہؔ کی جماعت کے فرشتہ کو لِکھ: جو آمین اَور قابلِ اِعتماد، برحق گواہ اَور خُدا کی خِلقتؔ کا مَبدا ہے، وہ یہ فرماتا ہے۔


”رُوبِنؔ کا قبیلہ زندہ رہے اَور فنا نہ ہو، حالانکہ وہ ابھی شُمار میں کم ہیں۔“


جَب اِسرائیل اُس علاقہ میں رہتے تھے تَب رُوبِنؔ نے جا کر اَپنے باپ کی داشتہ بِلہاہؔ کے ساتھ رات گزاری اَور اِسرائیل کو اُس کا پتہ چل گیا۔ یعقوب کے بَارہ بیٹے تھے:


اُن میں سے لِیاہؔ کے بیٹے یہ تھے: رُوبِنؔ یعقوب کا پہلوٹھا۔ شمعُونؔ، لیوی، یہُوداہؔ، یِسَّکاؔر اَور زبُولُون۔


اَور رُوبِنؔ، گادؔ، آشیر، زبُولُون، دانؔ اَور نفتالی کے قبیلے لعنت کرنے کے لیٔے کوہِ عیبالؔ پر کھڑے ہو جایٔیں۔


رُوبِنؔ کا ایک حِصّہ ہوگا جو اِفرائیمؔ کی سرحد سے مُتّصل مشرق سے مغرب تک ہوگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات