Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 49:27 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 ”بِنیامین بھُوکا بھیڑیا ہے؛ جو صُبح کو شِکار کو پھاڑ کھاتا ہے، اَور شام کو لُوٹ کا مال بانٹتا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

27 بِنیمِینؔ پھاڑنے والا بھیڑیا ہے۔ وہ صُبح کو شِکار کھائے گا اور شام کو لُوٹ کا مال بانٹے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 बिनयमीन फाड़नेवाला भेड़िया है। सुबह वह अपना शिकार खा जाता और रात को अपना लूटा हुआ माल तक़सीम कर देता है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 بن یمین پھاڑنے والا بھیڑیا ہے۔ صبح وہ اپنا شکار کھا جاتا اور رات کو اپنا لُوٹا ہوا مال تقسیم کر دیتا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 49:27
25 حوالہ جات  

اُس کے اُمرا اُن بھیڑیوں کی مانند ہیں جو اَپنے شِکار کو پھاڑتے ہیں۔ اَور خُون بہاتے ہیں اَور لوگوں کی جان لیتے ہیں تاکہ ناجائز منافع کمائیں۔


اَب کی بار جَب بنی بِنیامین گِبعہؔ سے اُن کے مُقابلہ پر آئے تو اُنہُوں نے اَور اٹھّارہ ہزار اِسرائیلیوں کو جو سَب کے سَب شمشیر زن تھے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔


بنی بِنیامین گِبعہؔ سے نکلے اَور اُس دِن اُنہُوں نے بائیس ہزار اِسرائیلیوں کو میدانِ جنگ میں موت کے گھاٹ اُتار دیا۔


بِنیامین کے بیٹے: بَیلعؔ، بِکیؔر، اَشبیلؔ، گیراؔ، نَعمانؔ، اِخیؔ، رَوشؔ، مُپّیم، حُفّیمؔ اَور اردؔ۔


وہ دَم توڑ رہی تھی لیکن مرنے سے پہلے اُس نے اُس بیٹے کا نام بِن اَونیؔ رکھا، لیکن اُس کے باپ نے اُس کا نام بِنیامین رکھا۔


میری پیدائش کے سات دِن بعد آٹھویں دِن میرا ختنہ ہُوا، میں اِسرائیلی قوم اَور بِنیامین کے قبیلہ سے ہُوں، عِبرانیوں کا عِبرانی؛ شَریعت کے اِعتبار سے، میں ایک فرِیسی ہُوں؛


میں جانتا ہُوں کہ میرے چلے جانے کے بعد پھاڑ ڈالنے والے بھیڑئے تمہارے درمیان آ گھُسیں گے اَور گلّے کو نہیں چھوڑیں گے۔


اِس دَوران، ساؤلؔ جو خُداوؔند کے شاگردوں کو مار ڈالنے کی دھمکیاں دیا کرتا تھا۔ اعلیٰ کاہِن کے پاس گیا


اِدھر ساؤلؔ نے جماعت کو تباہ کرنا شروع کر دیا۔ وہ گھر گھر جاتا تھا، مَردوں اَور عورتوں دونوں کو باہر گھسیٹ کر قَید کراتا تھا۔


”دیکھو، مَیں تُمہیں گویا بھیڑوں کو بھیڑیوں کے درمیان بھیج رہا ہُوں۔ لہٰذا تُم سانپوں کی طرح ہوشیار اَور کبُوتروں کی مانِند معصُوم بنو۔


”جھُوٹے نبیوں سے خبردار رہو، وہ تمہارے پاس بھیڑوں کے لباس میں آتے ہیں لیکن باطِن میں پھاڑنے والے بھیڑئے ہیں۔


اُس کے اَندر اُس کے سردار گرجنے والے شیر ہیں، اَور اُس کے حُکمران شام کو نکلنے والے بھیڑئے ہیں، جو صُبح کے لیٔے کچھ نہیں چھوڑتے۔


اُس کے نبیوں نے اُس کے اَندر سازش کی اَور جِس طرح ایک گرجنے والا شیر اَپنے شِکار کو چیرپھاڑ ڈالتا ہے؛ اِسی طرح وہ لوگوں کو نگل لیتے ہیں، وہ خزانوں اَور بیش قیمت اَشیا کو چھین لیتے ہیں اَور اُس شہر میں بہت سِی عورتوں کو بِیوہ بنا دیتے ہیں۔


اِس لیٔے جنگل سے ایک شیرببر آکر اُن پر حملہ کرےگا، اَور بیابان کا ایک بھیڑیا اُن کو ہلاک کرےگا، اَور ایک چیتا اُن کے شہروں کے پاس گھات لگائے بیٹھے گا تاکہ اگر کویٔی شہر سے باہر نکلے تو اُس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے، کیونکہ اُن کی اُتنی بغاوت شِدّت اِختیار کر گئی اَور برگشتگی بہت زِیادہ ہو گئی۔


بِنیامین کے متعلّق مَوشہ نے فرمایا: ”یَاہوِہ کا پیارا اُن کی سلامتی میں رہے، کیونکہ وہ اُسے دِن بھر بچائے رکھتے ہیں، اَور جِس سے یَاہوِہ مَحَبّت رکھتے ہیں وہ اُن کے کندھوں کے درمیان سکونت کرتا ہے۔“


یہ لوگ شیرنی کی مانند اُٹھتے ہیں، اَور اَپنے آپ کو اُس شیر کی مانند تن کر کھڑا رکھتے ہیں جو اُس وقت تک نہیں سُستاتا جَب تک کہ اَپنا شِکار نہ کھالے اَور اَپنے مقتولوں کا خُون نہ پی لے۔“


تمہارے باپ کی برکتیں قدیم پہاڑوں کی برکتوں سے، اَور پرانی پہاڑیوں کی با اِفراط پیداوار سے بڑھ کر ہیں۔ یہ سَب یُوسیفؔ کے سَر پر، بَلکہ اُس کی پیشانی پر جو بھائیوں میں شہزادہ ہے نازل ہوتی رہیں۔


یہ سَب اِسرائیل کے بَارہ قبیلے ہیں اَور یہی وہ باتیں ہیں جو اُن کے باپ نے اُنہیں برکت دیتے وقت کہیں اَور ہر ایک کو وُہی برکت دی جِس کے وہ لائق تھا۔


بِنیامین کی نَسل سے: بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے سبھی مَردوں کے نام جو فَوج میں خدمت کرنے کے قابل تھے اَپنی اَپنی برادری اَور خاندان کے مُطابق یکے بعد دیگرے درج کئے گیٔے۔


بِنیامین کے قبیلہ سے کِسلونؔ کا بیٹا، اِلیدادؔ؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات