Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 48:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 لیکن اُن کے باپ راضی نہ ہُوئے اَور کہنے لگے، ”اَے میرے بیٹے میں بخُوبی جانتا ہُوں، وہ بھی ایک بڑی قوم بنے گا اَور وہ بھی برتر ہوگا۔ البتّہ اُس کا چھوٹا بھایٔی اُس سے بھی بڑا ہوگا اَور اُس کی نَسل سے بہت سِی قومیں پیدا ہُوں گی۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 اُس کے باپ نے نہ مانا اور کہا اَے میرے بیٹے! مُجھے خُوب معلُوم ہے۔ اِس سے بھی ایک گُروہ پَیدا ہو گی اور یہ بھی بزُرگ ہو گا۔ پر اِس کا چھوٹا بھائی اِس سے بُہت بڑا ہو گا اور اُس کی نسل سے بُہت سی قَومیں ہوں گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 लेकिन बाप ने इनकार करके कहा, “मुझे पता है बेटा, मुझे पता है। वह भी एक बड़ी क़ौम बनेगा। फिर भी उसका छोटा भाई उससे बड़ा होगा और उससे क़ौमों की बड़ी तादाद निकलेगी।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 لیکن باپ نے انکار کر کے کہا، ”مجھے پتا ہے بیٹا، مجھے پتا ہے۔ وہ بھی ایک بڑی قوم بنے گا۔ پھر بھی اُس کا چھوٹا بھائی اُس سے بڑا ہو گا اور اُس سے قوموں کی بڑی تعداد نکلے گی۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 48:19
17 حوالہ جات  

شان و شوکت میں وہ گویا پہلوٹھے بَیل کی مانند ہے؛ اُس کے سینگ جنگلی سانڈ کی مانند ہیں۔ اِن ہی سے وہ دُور دراز قوموں کو، زمین کی اِنتہا تک زخمی کر ڈالے گا۔ اِفرائیمؔ کے لاکھوں لاکھ لشکر؛ اَور منشّہ کے ہزاروں ہزار لشکر اَیسے ہیں۔“


اِصحاقؔ جسے شِکار کا گوشت بہت پسند تھا عیسَوؔ سے پیار کرتا تھا لیکن رِبقہؔ یعقوب کو پیار کرتی تھی۔


زبُولُون کے قبیلہ میں سے بَارہ ہزار پر، یُوسیفؔ کے قبیلہ میں سے بَارہ ہزار پر، بِنیامین کے قبیلہ میں سے بَارہ ہزار پر مُہر کی گئی۔


آشؔر کے قبیلہ میں سے بَارہ ہزار پر، نفتالی کے قبیلہ میں سے بَارہ ہزار پر، منشّہ کے قبیلہ میں سے بَارہ ہزار پر،


” ’فارسؔ، لُودؔ اَور فُوطؔ کے مَرد تیری فَوج میں سپاہی تھے۔ اُنہُوں نے تیری دیواروں پر اَپنی ڈھالیں اَور خُود ٹانگے، اَور تیری شان میں اِضافہ کیا۔


یَاہوِہ تُجھ پر، تیرے لوگوں پر اَور تیرے باپ کے گھرانے پر اَیسا وقت لایٔے گا جَیسا اِفرائیمؔ کے یہُودیؔہ سے الگ ہونے کے بعد اَب تک نہیں لایا۔ وہ شاہِ اشُور کو لے آئے گا۔“


یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تمہاری تعداد اِس قدر بڑھا دی ہے کہ آج تمہارا شُمار آسمان کے تاروں کے برابر ہو گیا ہے۔


لیکن اِسرائیل نے اَپنا داہنا ہاتھ بڑھایا اَور اِفرائیمؔ کے سَر پر رکھ دیا حالانکہ وہ چھوٹا تھا اَور اَپنے بائیں ہاتھ کو کانٹے کے طور پر منشّہ کے سَر پر رکھا حالانکہ وہ پہلوٹھا تھا۔ یعقوب نے جان بوجھ کر اَیسا کیا۔


”جہاں تک میرا تعلّق ہے، میرا تمہارے ساتھ یہ عہد ہے کہ تُم کیٔی قوموں کے باپ ہوگے۔


تمہاری نَسل خاک کے ذرّوں کے مانند ہوگی اَور تُم مشرق و مغرب اَور شمال و جُنوب کی جانِب پھیل جاؤگے۔ زمین کے سَب قبیلے تمہارے اَور تمہاری نَسل کے وسیلہ سے برکت پائیں گے۔


اُنہُوں نے کہا، ”میں خُدا تمہارے باپ کا خُدا ہُوں؛ مِصر میں جانے سے نہ ڈر کیونکہ مَیں وہاں تُم سے ایک بڑی قوم پیدا کروں گا۔


یُوسیفؔ نے اُن سے کہا، ”اَے میرے باپ اَیسا نہ کریں کیونکہ پہلوٹھا یہ ہے۔ اِس لیٔے اَپنا داہنا ہاتھ اِس کے سَر پر رکھیں۔“


یَاہوِہ نے رِبقہؔ سے فرمایا، ”تمہارے رِحم میں دو بیٹے گویا دو قومیں ہیں، اَور یہ قوموں کے لوگ جو تمہارے بطن سے ہُوں گی ایک دُوسری سے جُدا کر دی جایٔیں گی؛ ایک بیٹا دُوسرے بیٹے سے زورآور ہوگا، اَور بڑا چُھوٹے کی خدمت کرےگا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات