Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 48:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 یُوسیفؔ نے اُن سے کہا، ”اَے میرے باپ اَیسا نہ کریں کیونکہ پہلوٹھا یہ ہے۔ اِس لیٔے اَپنا داہنا ہاتھ اِس کے سَر پر رکھیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 اور یُوسفؔ نے اپنے باپ سے کہا کہ اَے میرے باپ اَیسا نہ کر کیونکہ پہلوٹھا یہ ہے اپنا دہنا ہاتھ اِس کے سر پر رکھ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 उसने कहा, “अब्बू, ऐसे नहीं। दूसरा लड़का बड़ा है। उसी पर अपना दहना हाथ रखें।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اُس نے کہا، ”ابو، ایسے نہیں۔ دوسرا لڑکا بڑا ہے۔ اُسی پر اپنا دہنا ہاتھ رکھیں۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 48:18
11 حوالہ جات  

”مَیں نے جَواب دیا، ’ہرگز نہیں، اَے خُداوؔند! کویٔی ناپاک اَور حرام شَے میرے مُنہ میں کبھی نہیں گئی۔‘


”ہرگز نہیں، اَے خُداوؔند!“ پطرس نے جَواب دیا۔ ”مَیں نے کبھی کویٔی ناپاک اَور حرام شَے نہیں کھائی۔“


عقلمند کنواریوں نے جَواب دیا، ” ’نہیں، شاید یہ تیل ہمارے اَور تمہارے دونوں کے لیٔے کافی نہ ہو، بہتر ہے کہ تُم دُکان پر جا کر اَپنے لیٔے تیل خرید لو۔‘


نہیں! صِرف مَردوں کو لے جا کر یَاہوِہ کی عبادت کرو کیونکہ اِسی بات کا تُم مطالبہ کرتے رہے ہو۔“ تَب مَوشہ اَور اَہرونؔ دونوں فَرعوہؔ کے دربار سے باہر نکال دئیے گیٔے۔


”اَے رُوبِنؔ تُم میرے پہلوٹھے ہو، میری قُوّت اَور میری ہمّت کا پہلا پھل ہو۔ تُمہیں اِعزاز اَور قُدرت میں سبقت حاصل ہے۔


اُن آدمیوں کو یُوسیفؔ کے سامنے پہلوٹھے سے لے کر چُھوٹے تک اُن کی عمر کے مُطابق ترتیب وار بِٹھایا گیا تھا اَور وہ ایک دُوسرے کی طرف حیرت سے دیکھ رہے تھے۔


لابنؔ نے جَواب دیا، ”ہمارے یہاں یہ رِواج نہیں کہ بڑی بیٹی سے پہلے چُھوٹی بیٹی کی شادی کر دی جائے۔


پھر رِبقہؔ نے اَپنے بڑے بیٹے عیسَوؔ کا نہایت نفیس لباس جو گھر میں تھا اَور اُسے اَپنے چُھوٹے بیٹے یعقوب کو پہنایا۔


لیکن لَوطؔ نے اُن سے کہا، ”اَے میرے آقاؤں! اَیسا نہ کرو!


جَب یُوسیفؔ نے دیکھا کہ اُن کے باپ نے اَپنا داہنا ہاتھ اِفرائیمؔ کے سَر پر رکھا ہے تو ناخُوش ہُوئے اَور اُنہُوں نے اَپنے باپ کا داہنا ہاتھ تھام لیا تاکہ اُسے اِفرائیمؔ کے سَر پر سے ہٹا کر منشّہ کے سَر پر رکھیں۔


لیکن اُن کے باپ راضی نہ ہُوئے اَور کہنے لگے، ”اَے میرے بیٹے میں بخُوبی جانتا ہُوں، وہ بھی ایک بڑی قوم بنے گا اَور وہ بھی برتر ہوگا۔ البتّہ اُس کا چھوٹا بھایٔی اُس سے بھی بڑا ہوگا اَور اُس کی نَسل سے بہت سِی قومیں پیدا ہُوں گی۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات