Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 48:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 لیکن اِسرائیل نے اَپنا داہنا ہاتھ بڑھایا اَور اِفرائیمؔ کے سَر پر رکھ دیا حالانکہ وہ چھوٹا تھا اَور اَپنے بائیں ہاتھ کو کانٹے کے طور پر منشّہ کے سَر پر رکھا حالانکہ وہ پہلوٹھا تھا۔ یعقوب نے جان بوجھ کر اَیسا کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اور اِسرائیلؔ نے اپنا دہنا ہاتھ بڑھا کر اِفرائِیمؔ کے سر پر جو چھوٹا تھا اور بایاں ہاتھ مُنّسیؔ کے سر پر رکھ دِیا۔ اُس نے جان بُوجھ کر اپنے ہاتھ یُوں رکھّے کیونکہ پہلوٹھا تو مُنّسیؔ ہی تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 लेकिन याक़ूब ने अपना दहना हाथ बाईं तरफ़ बढ़ाकर इफ़राईम के सर पर रखा अगरचे वह छोटा था। इस तरह उसने अपना बायाँ हाथ दाईं तरफ़ बढ़ाकर मनस्सी के सर पर रखा जो बड़ा था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 لیکن یعقوب نے اپنا دہنا ہاتھ بائیں طرف بڑھا کر افرائیم کے سر پر رکھا اگرچہ وہ چھوٹا تھا۔ اِس طرح اُس نے اپنا بایاں ہاتھ دائیں طرف بڑھا کر منسّی کے سر پر رکھا جو بڑا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 48:14
24 حوالہ جات  

یُوسیفؔ نے اَپنے پہلوٹھے کا نام منشّہ یہ کہہ کر رکھا، ”خُدا کی مہربانی سے مَیں نے اَپنی اَور اَپنے باپ کے گھرانے کی ساری مشقّت بھُلا دی ہے۔“


کسی شخص کو مخصُوص کرنے کے واسطے اُس پر ہاتھ رکھنے میں جلدی نہ کرنا اَور نہ دُوسروں کے گُناہوں میں شریک ہونا۔ اَپنے آپ کو پاک رکھنا۔


اَپنی اُس نِعمت سے غافل نہ رہنا جو تُجھے نبُوّت کے ذریعہ اُس وقت مِلی تھی جَب بُزرگوں کی جماعت نے تُجھ پر ہاتھ رکھے تھے۔


چنانچہ اُنہُوں نے روزہ رکھا دعا کی، اَور اُن پر ہاتھ رکھ کر اُنہیں روانہ کر دیا۔


اَور اُنہیں رسولوں کے حُضُور میں پیش کیا، جنہوں نے اُن کے لیٔے دعا کی اَور اُن پر ہاتھ رکھے۔


تَب یِسوعؔ نے اُس پر اَپنا ہاتھ رکھا اَور وہ فوراً سیدھی ہو گئی اَور خُدا کی تمجید کرنے لگی۔


سُورج ڈُوبتے ہی لوگ گھروں سے مُختلف بیماریوں والے مَریضوں کو یِسوعؔ کے پاس لائے اَور آپ نے ایک ایک پر ہاتھ رکھے اَور اُنہیں شفا بخشی۔


تَب حُضُور نے اُن پر اَپنا ہاتھ رکھا اَور پھر وہاں سے چلے گیٔے۔


اُس کے بعد لوگ بچّوں کو یِسوعؔ کے پاس لایٔے تاکہ حُضُور اُن پر ہاتھ رکھیں اَور اُنہیں دعا دیں۔ لیکن شاگردوں نے اُنہیں جِھڑک دیا۔


اَور مَیں تُجھ سے کہتا ہُوں کہ تُو پطرس ہے اَور مَیں اِس چٹّان پر اَپنی عبادت گاہ قائِم کروں گا اَور عالمِ اَرواح کے دروازے اُس پر غالب نہ آئیں گے۔


”جَب تُم دعا کرو تو ریاکاروں کی مانِند مت بنو، جو یہُودی عبادت گاہوں اَور بازاروں کے موڑوں پر کھڑے ہوکر دعا کرنا پسند کرتے ہیں تاکہ لوگ اُنہیں دیکھیں۔ میں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جو اجر اُنہیں مِلنا چاہئے تھا، مِل چُکا۔


یَاہوِہ کا داہنا ہاتھ بُلند ہُواہے؛ یَاہوِہ کے داہنے ہاتھ نے زبردست کام کئے ہیں!“


یَاہوِہ نے میرے خُداوؔند سے فرمایا: ”میری داہنی طرف بیٹھو جَب تک کہ مَیں تمہارے دُشمنوں کو تمہارے پاؤں کے نیچے نہ کر دُوں۔“


اَور یہوشُعؔ بِن نُونؔ دانائی کی رُوح سے معموُر ہو چُکے تھے کیونکہ مَوشہ نے اُن پر اَپنے ہاتھ رکھّے تھے اَور بنی اِسرائیل اُن کا حُکم مانتے رہے اَور جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا یہوشُعؔ نے وَیسا ہی کیا۔


اَور مَیں نے بنی اِسرائیل کے سَب پہلوٹھوں کے عِوض لیویوں کو لے لیا ہے۔


تُم لیویوں کو یَاہوِہ کے حُضُور لانا، تَب بنی اِسرائیل اُن پر اَپنے ہاتھ رکھیں


اَے یَاہوِہ! آپ کا داہنا ہاتھ، قُوّت میں جلالی تھا۔ اَے یَاہوِہ! آپ کے ہاتھ نے، دُشمن کو چکنا چُور کر دیا۔


یُوسیفؔ نے اُن سے کہا، ”اَے میرے باپ اَیسا نہ کریں کیونکہ پہلوٹھا یہ ہے۔ اِس لیٔے اَپنا داہنا ہاتھ اِس کے سَر پر رکھیں۔“


یُوسیفؔ سے مُلک مِصر میں اَونؔ کے کاہِنؔ پُطیفرعؔ کی بیٹی آسِناتھؔ کے ہاں منشّہ اَور اِفرائیمؔ پیدا ہویٔے۔


اَور یُوسیفؔ نے اَپنے دُوسرے بیٹے کا نام اِفرائیمؔ یہ کہہ کر رکھا، ”خُدا نے مُجھے اُس مُلک میں برومند کیا جہاں مَیں نے مُصیبت اُٹھائی۔“


جَب یُوسیفؔ اِفرائیمؔ کو اَپنے داہنے ہاتھ کے سہارے اَور منشّہ کو اَپنے بائیں ہاتھ کے سہارے اِسرائیل کے نزدیک لائے تو اِفرائیمؔ، اِسرائیل کی بائیں طرف اَور منشّہ اُن کی داہنی طرف تھا۔


جَب یُوسیفؔ نے دیکھا کہ اُن کے باپ نے اَپنا داہنا ہاتھ اِفرائیمؔ کے سَر پر رکھا ہے تو ناخُوش ہُوئے اَور اُنہُوں نے اَپنے باپ کا داہنا ہاتھ تھام لیا تاکہ اُسے اِفرائیمؔ کے سَر پر سے ہٹا کر منشّہ کے سَر پر رکھیں۔


مغرب کی جانِب اِفرائیمؔ کی چھاؤنی کے دستے اَپنے اَپنے پرچم کے نیچے ہوں گے اَور عمّیہُوؔد کا بیٹا اِلیشمعؔ بنی اِفرائیمؔ کا سردار ہوگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات