Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 48:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 جَب یُوسیفؔ اِفرائیمؔ کو اَپنے داہنے ہاتھ کے سہارے اَور منشّہ کو اَپنے بائیں ہاتھ کے سہارے اِسرائیل کے نزدیک لائے تو اِفرائیمؔ، اِسرائیل کی بائیں طرف اَور منشّہ اُن کی داہنی طرف تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اور یُوسفؔ اُن دونوں کو لے کر یعنی اِفرائِیمؔ کو اپنے دہنے ہاتھ سے اِسرائیلؔ کے بائیں ہاتھ کے مُقابِل اور مُنّسیؔ کو اپنے بائیں ہاتھ سے اِسرائیلؔ کے دہنے ہاتھ کے مُقابِل کر کے اُن کو اُس کے نزدِیک لایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 यूसुफ़ ने इफ़राईम को याक़ूब के बाएँ हाथ रखा और मनस्सी को उसके दाएँ हाथ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 یوسف نے افرائیم کو یعقوب کے بائیں ہاتھ رکھا اور منسّی کو اُس کے دائیں ہاتھ۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 48:13
6 حوالہ جات  

تَب یُوسیفؔ نے اُنہیں اِسرائیل کے گھٹنوں پر سے نیچے اُتارا اَور مُنہ کے بَل زمین پر جھُک کر سَجدہ کیا۔


لیکن اِسرائیل نے اَپنا داہنا ہاتھ بڑھایا اَور اِفرائیمؔ کے سَر پر رکھ دیا حالانکہ وہ چھوٹا تھا اَور اَپنے بائیں ہاتھ کو کانٹے کے طور پر منشّہ کے سَر پر رکھا حالانکہ وہ پہلوٹھا تھا۔ یعقوب نے جان بوجھ کر اَیسا کیا۔


یُوسیفؔ نے اَپنے پہلوٹھے کا نام منشّہ یہ کہہ کر رکھا، ”خُدا کی مہربانی سے مَیں نے اَپنی اَور اَپنے باپ کے گھرانے کی ساری مشقّت بھُلا دی ہے۔“


یُوسیفؔ سے مُلک مِصر میں اَونؔ کے کاہِنؔ پُطیفرعؔ کی بیٹی آسِناتھؔ کے ہاں منشّہ اَور اِفرائیمؔ پیدا ہویٔے۔


یُوسیفؔ کے بیٹے اَپنی برادریوں کے مُطابق منشّہ اَور اِفرائیمؔ تھے۔


وہ بھیڑوں کو اَپنی داہنی طرف اَور بکریوں کو بائیں طرف کھڑا کرےگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات