Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 47:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 یعقوب نے فَرعوہؔ سے کہا، ”میری زندگی کے سفر کے ایک سَو تیس بَرس پُورے ہو چُکے ہیں۔ میری زندگی کے ایّام نہایت مُختصر اَور بےحد دُکھ بھرے ہیں۔ میں ابھی اَپنے آباؤاَجداد کی عمر کو نہیں پہُنچا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 یعقُوبؔ نے فرِعونؔ سے کہا کہ میری مُسافرت کے برس ایک سَو تِیس ہیں۔ میری زِندگی کے ایّام تھوڑے اور دُکھ سے بھرے ہُوئے رہے اور ابھی یہ اُتنے ہُوئے بھی نہیں ہیں جِتنے میرے باپ دادا کی زِندگی کے ایّام اُن کے دَورِ مُسافرت میں ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 याक़ूब ने जवाब दिया, “मैं 130 साल से इस दुनिया का मेहमान हूँ। मेरी ज़िंदगी मुख़तसर और तकलीफ़देह थी, और मेरे बापदादा मुझसे ज़्यादा उम्ररसीदा हुए थे जब वह इस दुनिया के मेहमान थे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 یعقوب نے جواب دیا، ”مَیں 130 سال سے اِس دنیا کا مہمان ہوں۔ میری زندگی مختصر اور تکلیف دہ تھی، اور میرے باپ دادا مجھ سے زیادہ عمر رسیدہ ہوئے تھے جب وہ اِس دنیا کے مہمان تھے۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 47:9
29 حوالہ جات  

”اَے یَاہوِہ، میری دعا سُنیں، میری فریاد پر کان لگائیں، میرے رونے پر نظر کریں؛ کیونکہ مَیں آپ کے حُضُور پردیسی ہُوں، اَور اَپنے سَب آباؤاَجداد کی مانند اجنبی ہُوں۔


اِصحاقؔ ایک سَو اسّی بَرس کے ہویٔے۔


آپ نے میری عمر بالشت بھر کی رکھی ہے؛ میری زندگی کی میعاد آپ کے سامنے ہیچ ہے۔ ہر آدمی کی زندگی محض دَم بھر کی ہے، خواہ وہ کتنا طاقتور ہو۔


”اِنسان جو عورت سے پیدا ہوتاہے، چند روزہ ہے اَور مُصیبت کا مارا ہُوا بھی۔


اِن واقعات کے بعد یَاہوِہ کا خادِم یہوشُعؔ بِن نُونؔ ایک سَو دس بَرس کا ہوکر رحلت کر گیا۔


مَوشہ اَپنی وفات کے وقت ایک سَو بیس سال کے تھے، پھر بھی نہ تو اُن کی آنکھیں دھُندھلی ہُوئیں تھیں اَور نہ اُن کی قُوّت میں کویٔی کمی آئی تھی۔


مَوشہ اسّی بَرس کے اَور اَہرونؔ تراسی بَرس کے تھے جَب وہ فَرعوہؔ سے ہم کلام ہویٔے۔


اَور مَیں نے اُن کے ساتھ اَپنا عہد بھی باندھا کہ مُلکِ کنعانؔ جہاں وہ پردیسیوں کی طرح رہے اُنہیں دُوں گا۔


اَور یُوسیفؔ نے ایک سَو دس بَرس کا ہوکر وفات پائی اَور اُنہُوں نے اُن کی لاش میں خُوشبودار مَسالے بھر کر، اُنہیں مِصر ہی میں ایک تابُوت میں محفوظ کر دیا۔


اَے عزیزوں! تُم جو مہاجِروں اَور پردیسیوں کی مانند زندگی گزار رہے ہو، میں تمہاری مِنّت کرتا ہُوں کہ تُم اُن بُری جِسمانی خواہشوں سے دُور رہو جو تمہاری رُوح سے لڑائی کرتی رہتی ہیں۔


جَب کہ سچ تو یہ کہ تُم یہ بھی نہیں جانتے کہ کل کیا ہوگا؟ ذرا سُنو تو؛ تمہاری زندگی ہے ہی کیا؟ وہ صِرف دُھواں کی مانند ہے جو تھوڑی دیر کے لیٔے نظر آتی اَور پھر غائب ہو جاتی ہے۔


جہاں کہیں میرا قِیام ہوتاہے وہاں آپ کے قوانین میرے نغمہ کا مضمون بَن جاتے ہیں۔


میں زمین پر صِرف ایک مُسافر ہُوں؛ اَپنے اَحکام مُجھ سے پوشیدہ نہ رکھیں۔


اَور یعقوب مُلک مِصر میں سترہ سال اَور زندہ رہے اَور اُن کی کُل عمر ایک سَو سینتالیس سال کی تھی۔


اَور اَرفاکسَدؔ کی پیدائش کے بعد شِمؔ مزید پانچ سَو بَرس جیتے رہے اَور اُن کے یہاں بیٹے اَور بیٹیاں پیدا ہویٔیں۔


کیونکہ یہاں ہمارا کویٔی قائِم رہنے والا شہر نہیں بَلکہ ہم ایک آنے والے شہر کی شدید آرزُو میں ہیں۔


کیونکہ ہم آپ کی نظر میں پردیسی اَور مُسافر ہیں جَیسے ہمارے آباؤاَجداد تھے اَور ہمارے دِن رُوئے زمین پر سایہ کی مانند بے قِیام ہیں۔


متُوسِلحؔ کی کُل عمر نَو سَو اُنہتّر بَرس کی ہُوئی اَور تَب وہ مرگیا۔


پس ہم ہمیشہ مطمئن رہتے ہیں اَور جانتے ہیں کہ جَب تک ہم جِسم کے گھر میں ہیں، خُداوؔند کے گھر سے دُور ہیں۔


فَرعوہؔ نے یعقوب سے پُوچھا، ”تیری عمر کیا ہے؟“


مُجھ سے نظر ہٹا لیں تاکہ میں تازہ دَم ہو جاؤں اِس سے پہلے کہ رحلت کروں اَور نِیست ہو جاؤں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات