Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 47:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 تَب یُوسیفؔ نے لوگوں سے کہا، ”اَب جَب کہ آج کے دِن مَیں نے تُمہیں اَور تمہاری زمین کو فَرعوہؔ کے لیٔے خرید لیا ہے، اَب یہ بیج تمہارے لیٔے ہے تاکہ تُم اُسے زمین میں بو سکو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 تب یُوسفؔ نے وہاں کے لوگوں سے کہا کہ دیکھو مَیں نے آج کے دِن تُم کو اور تُمہاری زمِین کو فرِعونؔ کے نام پر خرِید لِیا ہے۔ سو تُم اپنے لِئے یہاں سے بیج لو اور کھیت بو ڈالو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 यूसुफ़ ने लोगों से कहा, “ग़ौर से सुनें। आज मैंने आपको और आपकी ज़मीन को बादशाह के लिए ख़रीद लिया है। अब यह बीज लेकर अपने खेतों में बोना।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 یوسف نے لوگوں سے کہا، ”غور سے سنیں۔ آج مَیں نے آپ کو اور آپ کی زمین کو بادشاہ کے لئے خرید لیا ہے۔ اب یہ بیج لے کر اپنے کھیتوں میں بونا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 47:23
15 حوالہ جات  

لہٰذا وہ خُدا جو بونے والے کو بیج اَور کھانے والے کو روٹی عطا فرماتے ہیں وُہی تُمہیں بھی بیج عطا فرمائے گا، اُسے اُگائے گا اَور تمہاری راستبازی کی فصل کو بڑھائے گا۔


”پھر وہ وفادار اَور ہوشیار خادِم کون سا ہے، جسے اُس کے مالک نے اَپنے گھر کے خادِموں پر مُقرّر کیا تاکہ اُنہیں وقت پر کھانا دیا کرے؟


جِس طرح آسمان سے بارش ہوتی اَور برف گرتی ہے، اَور پھر واپس نہیں جاتی جَب تک کہ زمین کو شاداب کرکے اُس میں پھُول اَور پھل نہ اُگا دے، تاکہ بونے والے کو بیج اَور کھانے والے کو روٹی مُہیّا ہو،


صُبح کو اَپنا بیج بوؤ، اَور شام کو بھی اَپنے ہاتھوں کو بیکار نہ رہنے دو، کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ کون سا کامیاب ہوگا، یہ یا وہ، یا دونوں ہی یکساں برومند ہوں گے۔


مُفلس کا کھیت کثرت سے اناج پیدا کر سَکتا ہے، لیکن بےاِنصافی اُسے غائب کردیتی ہے۔


جو اَپنی زمین میں کاشتکاری کرتا ہے، وہ کثرت سے خُوراک پایٔےگا، لیکن جو خیالی پُلاؤ پکاتا رہتاہے مُحتاج رہے گا۔


جو اَپنا اناج جمع کرکے بیچتا نہیں لوگ اُس پر لعنت بھیجتے ہیں، لیکن جو اُسے بیچتا ہے وہ برکت کا تاج پہنے گا۔


سخی اِنسان اَور فراخدلی سے قرض دینے والے کا بھلا ہوگا، وہ اَپنا کاروبار راستی سے چلاتاہے۔


مُبارک ہے وہ جو کمزور کا خیال رکھتا ہے؛ یَاہوِہ اُسے مُصیبت کے وقت بچاتے ہیں۔


اِس لیٔے کہ اَب دو سال سے مُلک میں قحط پڑا ہُواہے اَور آئندہ پانچ سالوں تک نہ ہل چلیں گے اَور نہ فصل کٹے گی۔


سات دبلی اَور بدصورت گائیں جو بعد میں نکلیں وہ سات بَرس ہیں اَور اناج کے دانوں کی سات ناقص بالیں بھی جو پُوربی ہَوا کی ماری ہُوئی تھیں سات بَرس ہی ہیں؛ یہ قحط کے سات بَرس ہیں۔


لیکن وہ کاہِنوں کی زمین نہ خرید سَکا کیونکہ اُنہیں فَرعوہؔ کی طرف سے باقاعدہ رسد ملتی تھی اَور اُس رسد میں سے اُن کے پاس کافی مقدار میں اشیائے خوردنی مَوجُود تھیں۔ اِسی وجہ سے اُنہُوں نے اَپنی زمین نہیں بیچی۔


لیکن جَب فصل اُگ آئے تو اُس کا پانچواں حِصّہ فَرعوہؔ کو دینا اَور باقی کے چار حِصّے تُم رکھ لینا تاکہ وہ کھیتوں میں بونے کے لیٔے بیج کے کام آئیں اَور تمہارے اَپنے اَور تمہارے گھرانے اَور تمہارے بچّوں کے لیٔے کھانے کو ہو۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات