Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 45:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 اَور اُنہُوں نے باپ سے کہا، ”یُوسیفؔ اَب تک زندہ ہے۔ وہ واقعی سارے مُلک مِصر کا حاکم ہے۔“ یہ سُن کر یعقوب کا دِل دھک سے رہ گیا۔ اُنہُوں نے اَپنے بیٹوں کی باتوں کا یقین نہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 اور اُس سے کہا یُوسفؔ اب تک جِیتا ہے اور وُہی سارے مُلکِ مِصرؔ کا حاکِم ہے اور یعقُوبؔ کا دِل دھک سے رہ گیا کیونکہ اُس نے اُن کا یقِین نہ کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 उन्होंने उससे कहा, “यूसुफ़ ज़िंदा है! वह पूरे मिसर का हाकिम है।” लेकिन याक़ूब हक्का-बक्का रह गया, क्योंकि उसे यक़ीन न आया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 اُنہوں نے اُس سے کہا، ”یوسف زندہ ہے! وہ پورے مصر کا حاکم ہے۔“ لیکن یعقوب ہکا بکا رہ گیا، کیونکہ اُسے یقین نہ آیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 45:26
17 حوالہ جات  

اُن میں سے ایک مُجھ سے جُدا ہو گیا اَور مَیں نے کہا، ”اُسے ضروُر کسی درندہ نے پھاڑ کھایا ہے۔“ اَور تَب سے مَیں نے اُسے نہیں دیکھا۔


اَور اُن کے سَب بیٹے اَور بیٹیاں یعقوب کو تسلّی دیتے تھے لیکن یعقوب کو تسلّی نہ ہوتی تھی۔ وہ یہی کہتے تھے، ”نہیں، میں تو ماتم کرتا ہُوا ہی قبر میں پہُنچ جاؤں گا اَور اَپنے بیٹے سے جا ملوں گا۔“ چنانچہ یعقوب اَپنے بیٹے کے لیٔے آنسُو بہاتے رہے۔


لیکن خُوشی اَور حیرت کے مارے جَب اُنہیں یقین نہیں آ رہاتھا، لہٰذا یِسوعؔ نے اُن سے کہا، ”کیا یہاں تمہارے پاس کُچھ کھانے کو ہے؟“


وہ کہہ رہے تھے، ”خُداوؔند سچ مُچ مُردوں میں سے جی اُٹھے ہیں! اَور شمعُونؔ کو دِکھائی دئیے ہیں۔“


لیکن اُنہُوں نے عورتوں کا یقین نہ کیا، کیونکہ اُن کی باتیں اُنہیں فُضول سِی لگیں۔


جَب میری زندگی ختم ہو رہی تھی، تَب اَے یَاہوِہ، مَیں نے آپ کو یاد کیا، اَور میری دعا آپ کے بیت المُقدّس میں آپ کے حُضُور میں پہُنچی۔


جَب یَاہوِہ اسیروں کو واپس صِیّونؔ لے آئے، تَب ہم اَیسے تھے گویا خواب دیکھ رہے ہیں۔


اُس نے اُنہیں اَپنے گھر کا مختار، اَور اَپنی ساری مِلکیّت پر حاکم مُقرّر کیا۔


جَب مَیں اُن پر مُسکراتا تھا تو وہ مُشکل سے یقین کرتے تھے؛ میرے چہرے کی بشاشت ہی اُن کے لیٔے بیش قیمتی شَے تھی۔


اگر مَیں اُنہیں پُکارتا اَور وہ آ جاتے، تو بھی میں یقین نہ کرتا، کہ وہ میری سُنیں گے۔


لیکن یعقوب نے کہا، ”میرا بیٹا تمہارے ساتھ وہاں نہ جائے گا؛ اُس کا بھایٔی مَر چُکاہے اَور صِرف وُہی باقی رہ گیا ہے۔ جِس سفر پر تُم جا رہے ہو اگر اُس کے دَوران اُسے کچھ ہو گیا تو تُم اِس بُوڑھے باپ کو نہایت غم کے ساتھ قبر میں اتاروگے۔“


اُن کے باپ یعقوب نے اُن سے کہا، ”تُم نے مُجھے میرے بچّوں سے محروم کر دیا۔ یُوسیفؔ نہیں رہا اَور شمعُونؔ بھی نہیں رہا اَور اَب تُم بِنیامین کو بھی لے جانا چاہتے ہو۔ ہر چیز میرے مُخالف ہے!“


تَب اُنہُوں نے ایک بکری کو ذبح کرکے یُوسیفؔ کی قبا کو اُس کے خُون میں تر کیا


چنانچہ وہ مِصر سے روانہ ہویٔے اَور مُلکِ کنعانؔ میں اَپنے باپ یعقوب کے پاس چلے آئے۔


جَب وہ مُلکِ کنعانؔ میں اَپنے باپ یعقوب کے پاس آئے تو اُنہُوں نے اَپنی آپ بیتی اُنہیں سُنایٔی۔ اُنہُوں نے کہا،


اِسرائیل نے یُوسیفؔ سے کہا، ”مُجھے اُمّید نہ تھی کہ تمہارا چہرہ پھر سے دیکھ پاؤں گا اَور اَب دیکھو خُدا نے مُجھے تمہاری اَولاد بھی دیکھنے دی۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات