Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 43:30 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 اَپنے بھایٔی کو دیکھ کر یُوسیفؔ کا دِل بھر آیا۔ لہٰذا وہ جلدی سے باہر نکلے تاکہ کسی جگہ جا کر روسکیں۔ تَب وہ اَپنے کمرے میں جا کر رونے لگے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

30 تب یُوسفؔ نے جلدی کی کیونکہ بھائی کو دیکھ کر اُس کا جی بھر آیا اور وہ چاہتا تھا کہ کہِیں جا کر روئے۔ سو وہ اپنی کوٹھری میں جا کر وہاں رونے لگا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 यूसुफ़ अपने भाई को देखकर इतना मुतअस्सिर हुआ कि वह रोने को था, इसलिए वह जल्दी से वहाँ से निकलकर अपने सोने के कमरे में गया और रो पड़ा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 یوسف اپنے بھائی کو دیکھ کر اِتنا متاثر ہوا کہ وہ رونے کو تھا، اِس لئے وہ جلدی سے وہاں سے نکل کر اپنے سونے کے کمرے میں گیا اور رو پڑا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 43:30
16 حوالہ جات  

تَب یُوسیفؔ اُن کے پاس سے ہٹ گئے اَور الگ جا کر رونے لگے؛ لیکن پھر واپس آئے اَور اُن سے باتیں کرنے لگے۔ یُوسیفؔ نے اُن میں سے شمعُونؔ کو لے کر اُسے اُن کی آنکھوں کے سامنے بندھوایا۔


کیا اِفرائیمؔ میرا پیارا بیٹا نہیں ہے؟ کیا وہ میرا پسندیدہ فرزند نہیں ہے؟ حالانکہ میں اکثر اُس کے خِلاف بولتا ہُوں، پھر بھی اُسے پُورے دِل سے یاد کرتا ہُوں۔ اِس لیٔے میرا دِل اُس کے لیٔے بیتاب رہتاہے؛ اِس لئے میرا دِل اُس کے لئے شفقت سے بھرا ہُواہے۔“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


پس اگر المسیح میں تُم میں تسلّی اَور مَحَبّت سے حوصلہ، اَور پاک رُوح کی رِفاقت میں رحمدلی اَور ہمدردی پائی جاتی ہے،


خُدا گواہ ہے کہ میرے دِل میں تمہارے لیٔے المسیح یِسوعؔ کی سِی مَحَبّت ہے اَور مَیں تمہارا کِس قدر مُشتاق ہُوں۔


اَے اِفرائیمؔ! مَیں تُجھ سے کیسے دست بردار ہو جاؤں؟ اَور اَے اِسرائیل مَیں تُجھے کیسے ترک کروں؟ مَیں تیرے ساتھ اَدمہؔ کی مانند کیسے سلُوک کروں؟ اَور تُجھے ضبوئیمؔ کی مانند کیسے بناؤں؟ میرے دِل میں تغیُّر آ چُکاہے؛ اَور میری تمام شفقت اُمنڈ آئی ہے۔


تَب جِس عورت کا بچّہ زندہ تھا اُس کی شفقت اَپنے بیٹے کے لیٔے جاگ اُٹھی اَور وہ بادشاہ سے اِلتجا کرنے لگی، ”میرے آقا، زندہ بچّہ اِسی کو دے دیا جائے مگر اُسے جان سے ہرگز نہ ماراجائے!“ لیکن دُوسری نے کہا، ”اِسے دو حِصّوں میں چیر ڈالا جائے تاکہ وہ نہ میرا رہے اَور نہ اُس کا!“


اَور وہ اِس قدر زور زور سے روئے کہ مِصریوں نے اُن کے رونے کی آواز سُنی اَور فَرعوہؔ کے گھر والوں کو بھی اِس بات کی خبر ہو گئی۔


اگر کسی کے پاس دُنیا کا مال مَوجُود ہے لیکن وہ اَپنے بھایٔی کو مُحتاج دیکھ کر اُس پر رحم کرنے سے باز رہتاہے تو خُدا کی مَحَبّت اُس میں کِس طرح قائِم رہ سکتی ہے؟


اَور تمہارے آنسُوؤں کو یاد کرکے، میں تُم سے مِلنے کا آرزُومند ہُوں تاکہ تُم سے مِل کر خُوشی سے بھر جاؤں۔


پس خُدا کے مُنتخب کیٔے ہُوئے مُقدّس اَور عزیز برگُزیدوں کی طرح ترس، مہربانی، فروتنی، نرمی اَور تحمُّل کا لباس پہن لو۔


وہ سَب بہت روئے اَور گلے مِل کر پَولُسؔ کے بوسے لیٔے۔


لہٰذا خبردار رہو! یاد رکھو کہ میں تین بَرس تک رات دِن آنسُو بہا بہا کر ہر ایک کو اِن خطروں سے آگاہ کرتا رہا ہُوں۔


میں بڑی فروتنی کے ساتھ آنسُو بہا بہا کر خُداوؔند کی خدمت کرتا رہا جَب کہ مُجھے یہُودیوں کی بڑی بڑی سازشوں کا سامنا کرنا پڑ رہاتھا۔


یُوسیفؔ نے اَپنا رتھ تیّار کروایا اَور اَپنے باپ اِسرائیل سے مِلنے کے لیٔے گوشینؔ کی طرف روانہ ہُوئے۔ جوں ہی یُوسیفؔ نے اَپنے باپ کو دیکھا وہ اُن سے بغل گیر ہوکر بڑی دیر تک روتے رہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات