Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 43:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 جَب یُوسیفؔ نے آنکھ اُٹھاکر اَپنے بھایٔی بِنیامین کو دیکھا جو اُن کی اَپنی ماں کا بیٹا تھا تو پُوچھا، ”کیا یہ تمہارا چھوٹا بھایٔی ہے جِس کا ذِکر تُم نے مُجھ سے کیا تھا؟“ پھر کہا، ”اَے میرے بیٹے خُدا تُم پر مہربان رہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

29 پِھر اُس نے آنکھ اُٹھا کر اپنے بھائی بِنیمِینؔ کو جو اُس کی ماں کا بیٹا تھا دیکھا اور کہا کہ تُمہارا سب سے چھوٹا بھائی جِس کا ذِکر تُم نے مُجھ سے کِیا تھا یِہی ہے؟ پِھر کہا کہ اَے میرے بیٹے! خُدا تُجھ پر مِہربان رہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 जब यूसुफ़ ने अपने सगे भाई बिनयमीन को देखा तो उसने कहा, “क्या यह तुम्हारा सबसे छोटा भाई है जिसका तुमने ज़िक्र किया था? बेटा, अल्लाह की नज़रे-करम तुम पर हो।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 جب یوسف نے اپنے سگے بھائی بن یمین کو دیکھا تو اُس نے کہا، ”کیا یہ تمہارا سب سے چھوٹا بھائی ہے جس کا تم نے ذکر کیا تھا؟ بیٹا، اللہ کی نظرِ کرم تم پر ہو۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 43:29
22 حوالہ جات  

یَاہوِہ اَپنا چہرہ تُجھ پر جلوہ گِر فرمائیں اَور تُجھ پر مہربان ہُوں؛


لیکن اُنہُوں نے جَواب دیا، ”آپ کے خادِم بَارہ بھایٔی ہیں جو ایک ہی باپ کے بیٹے ہیں، وہ مُلکِ کنعانؔ میں رہتے ہیں۔ سَب سے چھوٹا اِس وقت ہمارے باپ کے پاس ہے اَور ایک مَر چُکاہے۔“


ایک دُوسرے سے بھائیوں اَور بہنوں کی طرح برادرانہ مَحَبّت قائِم رکھو۔


تِیمُتھِیُس کے نام خط جو ایمان کے لِحاظ سے میرا حقیقی بیٹا ہے۔ خُدا باپ اَور ہمارے المسیح یِسوعؔ کی طرف سے تُمہیں فضل، رحم اَور سلامتی حاصل ہوتی رہے۔


یہ سُن کر شاگرد حیران رہ گیٔے۔ لہٰذا یِسوعؔ نے پھر فرمایا، ”بچّوں، جو دولت پر توکّل کرتے ہیں اُن کا خُدا کی بادشاہی میں داخل ہونا کِتنا مُشکل ہے!


یِسوعؔ نے مُڑ کر اُسے دیکھا اَور فرمایا، ”بیٹی! اِطمینان رکھ، تمہارے ایمان نے تُمہیں شفا بخشی۔“ اَور وہ خاتُون اُسی گھڑی اَچھّی ہو گئی۔


اَور کُچھ لوگ ایک مفلُوج کو جو بچھونے پر پڑا ہُوا تھا حُضُور کے پاس لایٔے۔ جَب یِسوعؔ نے اُن کا ایمان دیکھا تو اُس مفلُوج سے فرمایا، ”بیٹا، اِطمینان رکھ؛ تیرے گُناہ مُعاف ہویٔے۔“


”اَب ذرا خُدا سے مِنّت کرو کہ وہ ہم پر رحم کریں، کیونکہ تمہارے ہی ہاتھوں نے اِن قُربانیوں کو نذر کیا ہے۔ کیا وہ تُمہیں قبُول کریں گے؟“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


اَے یَاہوِہ، ہم پر رحم کیجئے؛ ہم آپ کے لئے ترستے ہیں۔ ہر صُبح ہماری قُوّت بنئے، اَور مُصیبت کے وقت ہماری نَجات۔


اَے صِیّونؔ کے لوگو، جو یروشلیمؔ میں رہتے ہو، تُم اَب اَور نہ روؤگے۔ جَب تُم اُن سے فریاد کروگے تو وہ بےحد مہربان ہوگا اَور جوں ہی وہ تمہاری فریاد سُنے گا، تُمہیں جَواب دے گا۔


تاریکی میں بھی راستبازوں کے لیٔے نُور چمکتا ہے، وہ رحیم و کریم اَور صادق ہے۔


یَاہوِہ نے اَپنے عجائبات کی یادگار قائِم کی ہے؛ یَاہوِہ رحیم و کریم ہیں۔


خُدا ہم پر مہربانی کریں اَور ہمیں برکت دیں اَور اَپنا چہرہ ہم پر جلوہ گِر فرمائیں،


میرے بیٹوں! اَب لاپروائی نہ کرو کیونکہ یَاہوِہ نے تُمہیں اَپنے حُضُور میں کھڑا ہونے، خدمت کرنے، خدمت کی ترتیب اَدا کرنے اَور بخُور جَلانے کے لیٔے مُنتخب کیا ہے۔“


تَب یہوشُعؔ نے عکنؔ سے کہا، ”اَے میرے بیٹے! یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کی تمجید اَور توصیف کرو اَور مُجھے بتاؤ کہ تُم نے کیا کیا؟ مُجھ سے کچھ نہ چھُپانا۔“


”چنانچہ وہ تُم نہ تھے، بَلکہ خُدا، جِس نے مُجھے یہاں بھیجا۔ اُن ہی نے مُجھے گویا فَرعوہؔ کا باپ، اُس کے سارے گھر کا مختار اَور سارے مُلک مِصر کا حاکم بنا دیا۔


ہم سَب ایک ہی باپ کے بیٹے ہیں۔ آپ کے خادِم شریف لوگ ہیں جاسُوس نہیں ہیں۔“


اَور راخلؔ کے بیٹے یہ تھے: یُوسیفؔ اَور بِنیامین۔


”تَب آپ نے اَپنے خادِموں سے کہاتھا، ’اُسے میرے پاس لاؤ تاکہ میں بھی اُسے دیکھ لُوں۔‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات