Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 42:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 اَب تمہاری آزمائش یُوں کی جائے گی کہ جَب تک تمہارا چھوٹا بھایٔی یہاں نہ آئے، فَرعوہؔ کی حیات کی قَسم، تُم یہاں سے جانے نہ پاؤگے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 سو تُمہاری آزمایش اِس طرح کی جائے گی کہ فرِعونؔ کی حیات کی قَسم تُم یہاں سے جانے نہ پاؤ گے جب تک تُمہارا سب سے چھوٹا بھائی یہاں نہ آ جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 मैं तुम्हारी बातें जाँच लूँगा। फ़िरौन की हयात की क़सम, पहले तुम्हारा सबसे छोटा भाई आए, वरना तुम इस जगह से कभी नहीं जा सकोगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 مَیں تمہاری باتیں جانچ لوں گا۔ فرعون کی حیات کی قَسم، پہلے تمہارا سب سے چھوٹا بھائی آئے، ورنہ تم اِس جگہ سے کبھی نہیں جا سکو گے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 42:15
19 حوالہ جات  

جَب شاؤل نے داویؔد کو اُس فلسطینی کا مُقابلہ کرنے کے لیٔے جاتے دیکھا تو اُس نے فَوج کے سپہ سالار ابنیرؔ سے کہا، ”ابنیرؔ وہ نوجوان کس کا بیٹا ہے؟“ ابنیرؔ نے جَواب دیا، ”اَے بادشاہ! آپ کی حیات کی قَسم، میں نہیں جانتا۔“


اَے بھائیوں اَور بہنوں! سَب سے بڑھ کر یہ ہے کہ قَسم ہرگز نہ کھانا، نہ آسمان کی اَور نہ زمین کی، نہ کسی اَور چیز کی۔ بَلکہ ”ہاں“ کی جگہ ہاں اَور ”نہیں“ کی جگہ نہیں ہو؛ تاکہ سزا سے بچ سکو۔


”میں تُمہیں کیوں مُعاف کروں؟ تمہارے فرزندوں نے مُجھے ترک کر دیا ہے اَور اَیسے معبُودوں کی قَسم کھائی جو خُدا نہیں ہیں۔ جَب مَیں نے اُن کی تمام ضروریات پُوری کیں، تَب بھی اُنہُوں نے زناکاری کی اَور قحبہ خانوں میں مجمع لگا دیا۔


حالانکہ ’وہ زندہ یَاہوِہ کے نام کی قَسم کھاتے ہیں،‘ تَو بھی یقیناً وہ جھُوٹی قَسم ہی کھاتے ہیں۔“


لیکن داویؔد نے قَسم کھا کر کہا، ”تمہارے باپ کو بخُوبی مَعلُوم ہے کہ مُجھ پر تمہاری نظرِکرم ہے اَور وہ یہ سوچ رکھتا ہے، ’یُوناتانؔ کو یہ بات مَعلُوم نہ ہو ورنہ وہ رنجیدہ ہوگا۔‘ پھر بھی زندہ یَاہوِہ کی قَسم اَور تمہاری جان کی قَسم مُجھ میں اَور موت میں صِرف ایک قدم کا فاصلہ ہے۔“


اَور اُس نے عیلیؔ سے کہا آقا، ”مُجھے مُعاف کیجئے آپ کی جان کی قَسم، میں ہی وہ عورت ہُوں جو ایک دِن یہاں تمہارے پاس کھڑی ہوکر یَاہوِہ سے دعا مانگ رہی تھی۔


تُم اَپنے یَاہوِہ خُدا ہی سے ڈرنا اَور اُن کو سَجدہ کرنا اَور صِرف اُن ہی کی خدمت کرنا اَور اُن ہی کے نام کی قَسمیں کھانا۔


لیکن یہُوداہؔ نے اُس سے کہا، ”اُس شخص نے ہمیں سختی سے تاکید کی تھی، ’اَپنے بھایٔی کو ساتھ نہ لایٔے تو تُم میرا چہرہ پھر سے نہ دیکھوگے۔‘


لیکن اَپنے چُھوٹے بھایٔی کو ساتھ لے کر میرے پاس آؤ تاکہ مُجھے مَعلُوم ہو کہ تُم جاسُوس نہیں ہو بَلکہ شریف آدمی ہو۔ تَب میں تمہارا بھایٔی تُمہیں لَوٹا دُوں گا اَور تُم اِس مُلک میں آزادی سے گھُوم پھر سکتے ہو۔‘ “


”جو شخص اُس مُلک پر حاکم ہے وہ ہم سے نہایت سخت لہجہ میں مُخاطِب ہُوا اَور یُوں پیش آیا گویا ہم اُس مُلک میں جاسُوسی کرنے آئے ہیں۔


لیکن تُم اَپنے چُھوٹے بھایٔی کو میرے پاس ضروُر لے آنا تاکہ تمہاری باتوں کی تصدیق ہو سکے اَور تُم ہلاکت سے بچ جاؤ۔“ چنانچہ اُنہُوں نے وَیسا ہی کیا۔


لہٰذا اَپنے میں سے کسی ایک کو بھیج دو تاکہ وہ تمہارے بھایٔی کو لے آئے؛ اَور باقی تُم قَیدخانہ میں رکھے جاؤگے تاکہ تمہاری باتوں کی تصدیق ہو کہ تُم سچ کہہ رہے ہو۔ اَور اگر نہیں تو فَرعوہؔ کی حیات کی قَسم، تُم جاسُوس ہی سمجھے جاؤگے!“


یُوسیفؔ نے اُن سے کہا، ”نہیں تُم یہ دیکھنے آئے ہو کہ ہمارے مُلک کی حالت کہاں غَیر محفوظ ہے۔“


جوں ہی یُوسیفؔ نے اَپنے بھائیوں کو دیکھا اُنہیں پہچان لیا لیکن اَنجان بَن کر نہایت سخت لہجہ میں اُن سے پُوچھا، ”تُم لوگ کہاں سے آئے ہو؟“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”ہم مُلکِ کنعانؔ سے یہاں اناج خریدنے آئے ہیں۔“


یُوسیفؔ نے اُن سے کہا، ”مَیں نے پہلے ہی کہہ دیا کہ تُم جاسُوس ہو!


لیکن اگر آپ نے اُسے نہ بھیجا تو ہم نہیں جایٔیں گے کیونکہ اُس شخص نے ہم سے کہا ہے، ’جَب تک تمہارا بھایٔی تمہارے ساتھ نہ آئے تو تُم میرا چہرہ پھر سے نہ دیکھوگے۔‘ “


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات