Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 42:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اُنہُوں نے جَواب دیا، ”نہیں، ہمارے آقا! ہم تمہارے خادِم تو اناج خریدنے آئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اُنہوں نے اُس سے کہا نہیں خُداوند۔ تیرے غُلام اناج مول لینے آئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 उन्होंने कहा, “जनाब, हरगिज़ नहीं। आपके ग़ुलाम ग़ल्ला ख़रीदने आए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 اُنہوں نے کہا، ”جناب، ہرگز نہیں۔ آپ کے غلام غلہ خریدنے آئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 42:10
7 حوالہ جات  

اُن کے بھائیوں نے یُوسیفؔ سے کہا، ”تو کیا تُم ہمارے بادشاہ بننا چاہتے ہو؟ کیا تُم واقعی ہم پر حُکومت کروگے؟“ اَور وہ اُن کے خواب اَور اُن کی باتوں کی وجہ سے یُوسیفؔ سے اَور بھی زِیادہ نفرت کرنے لگے۔


اَور جَب عبدیاہؔ راستہ سے جا رہاتھا تو اُس کی مُلاقات ایلیّاہ سے ہویٔی۔ عبدیاہؔ نے اُنہیں پہچان لیا اَور زمین پر مُنہ کے بَل گِر کر اُنہیں سلام کیا اَور کہا، ”کیا حقیقت میں آپ ہی میرے ایلیّاہ آقا ہیں؟“


تَب شاؤل نے داویؔد کی آواز پہچان کر کہا، ”اَے بیٹے داویؔد! کیا یہ تمہاری آواز ہے؟“ داویؔد نے جَواب دیا، ”اَے میرے آقا بادشاہ! ہاں یہ میری ہی آواز ہے۔“


لہٰذا آپ کے خادِموں میں سے جِس کسی کے پاس چاندی کا پیالہ ملے وہ مار ڈالا جائے اَور ہم میں سے باقی اَپنے آقا کے غُلام ہو جایٔیں گے۔“


اِصحاقؔ نے عیسَوؔ کو جَواب دیا، ”مَیں نے اُسے تمہارا آقا مُقرّر کر دیا اَور اُس کے تمام رشتہ داروں کو اُس کا خادِم بنا دیا اَور مَیں نے اُسے اناج کی فراوانی اَور تازہ انگوری شِیرے کی برکت بخشی ہے۔ اَب اَے میرے بیٹے، مَیں تمہارے لیٔے کیا کر سکتا ہُوں؟“


قومیں تمہاری خدمت کریں اَور سارے قبیلے تمہارے سامنے جھُکیں۔ تُم اَپنے بھائیوں کے آقا ٹھہرو، اَور تمہاری ماں کے بیٹے تمہارے سامنے جھُکیں۔ جو تُم پر لعنت بھیجیں وہ تُم پر لعنتی ہُوں اَورجو تُمہیں مُبارکباد دیں وہ برکت پائیں۔“


ہم سَب ایک ہی باپ کے بیٹے ہیں۔ آپ کے خادِم شریف لوگ ہیں جاسُوس نہیں ہیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات