Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 41:42 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

42 تَب فَرعوہؔ نے اَپنی اُنگلی سے اَپنی مُہر والی انگُوٹھی اُتار کر یُوسیفؔ کی اُنگلی میں پہنا دی۔ اُس نے یُوسیفؔ کو نہایت اعلیٰ درجہ کے نفیس کتانی لباس سے آراستہ کیا اَور اُن کے گلے میں سونے کا گلوبند پہنایا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

42 اور فرِعونؔ نے اپنی انگُشتری اپنے ہاتھ سے نِکال کر یُوسفؔ کے ہاتھ میں پہنا دی اور اُسے بارِیک کتان کے لِباس میں آراستہ کروا کر سونے کا طَوق اُس کے گلے میں پہنایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

42 बादशाह ने अपनी उँगली से वह अंगूठी उतारी जिससे मुहर लगाता था और उसे यूसुफ़ की उँगली में पहना दिया। उसने उसे कतान का बारीक लिबास पहनाया और उसके गले में सोने का गुलूबंद पहना दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

42 بادشاہ نے اپنی اُنگلی سے وہ انگوٹھی اُتاری جس سے مُہر لگاتا تھا اور اُسے یوسف کی اُنگلی میں پہنا دیا۔ اُس نے اُسے کتان کا باریک لباس پہنایا اور اُس کے گلے میں سونے کا گلوبند پہنا دیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 41:42
27 حوالہ جات  

تَب بیلشضرؔ کے حُکم کے مُطابق دانی ایل کو اَرغوانی لباس سے مُلبّس کیا گیا، اُس کے گلے میں سونے کی مالا پہنائی گئی اَور اُس کے بادشاہت میں تیسرے اعلیٰ حاکم ہونے کا اعلان کیا گیا۔


بادشاہ نے چِلّاکر کہا کہ دلفریبیوں، نجومیوں اَور غیب بینوں کو بُلایا جائے اَور اُس نے بابیل کے اُن دانِشوروں سے کہا، ”جو کویٔی اُس نوشتہ کو پڑھ کر اُس کا مطلب مُجھے بتائے گا اُسے اَرغوانی لباس سے نوازا جائے گا اَور اُس کے گلے میں سونے کی مالا پہنائی جائے گی اَور وہ میری مملکت میں تیسرا اعلیٰ حاکم ہوگا۔“


بادشاہ نے اَپنی اُنگلی سے شاہی مُہر والی انگُوٹھی اُتار کر یہُودیوں کے دُشمن ہامانؔ بِن ہمّداتھاؔ اگاگی کے سُپرد کر دی اَور


اَب مَیں نے سُنا ہے کہ تُم تعبیریں بتاتے ہو اَور مُشکل مُعاملے سلجھاتے ہو۔ اگر تُم اِس تحریر کو پڑھ سکتے ہو اَور اُس کا مطلب مُجھے بتا دو، تو تُمہیں اَرغوانی لباس سے مُلبّس کیا جائے گا اَور سونے کی مالا تمہارے گلے میں پہنائی جائے گی اَور تُمہیں میری مملکت میں تیسرا اعلیٰ حاکم بنا دیا جائے گا۔“


بادشاہ نے اَپنی انگُوٹھی اُتاری جو اُس نے ہامانؔ سے واپس لے لی تھی اَور مردکیؔ کو دے دی اَور ملِکہ ایسترؔ نے مردکیؔ کو ہامانؔ کی جاگیر پر بطور مختار مامُور کر دیا۔


جَب مردکیؔ بادشاہ کے حُضُور سے باہر نِکلا تو وہ نیلے اَور سفید رنگ کا شاہانہ لباس، سونے کا بڑا سا تاج اَور باریک کتان کا اَرغوانی شاہی لباس پہنے ہُوئے تھا۔ سارے شُوشنؔ شہر میں جَشن کا ماحول تھا۔


مردکیؔ کے یہ تحریری اَحکام شاہ احسویروسؔ کے نام سے جاری کئے گیٔے اَور اُنہیں بھیجنے سے پہلے اُن پر شاہی انگُوٹھی سے مُہر لگائی گئی۔ اُن اَحکام کو سرکاری ہرکارے عُمدہ نَسل کے تیز رفتار گھوڑوں پرجو بادشاہ کے لیٔے پالے جاتے تھے لے کر روانہ ہُوئے۔


مِصر کے مہین اَور نفیس کتان سے کشیدہ تیرا بادبان بنا جِس نے تیرے لیٔے پرچم کا کام دیا؛ تیرا نیلا اَور اَرغوانی شامیانہ اِلیشہؔ کے ساحِلوں سے لایٔے ہُوئے کپڑے کا بنا۔


تمہارے رُخسار بالیوں سے، اَور تمہاری گردن موتیوں کے ہار سے کتنی خُوبصورت لگتی ہیں۔


وہ مہین کتانی کپڑے بنا کر اُنہیں فروخت کرتی ہے، اَور سوداگروں کو کمر کے پٹکے مہیا کرتی ہے۔


وہ اَپنے بِستر کے لیٔے پلنگ پوش بنا لیتی ہے؛ اُس کا لباس نفیس کتان اَور اَرغوانی رنگ کا ہوتاہے۔


اَب تُم بھی ایک فرمان بادشاہ کے نام سے یہُودیوں کے بارے میں جَیسا تُمہیں مُناسب مَعلُوم ہو تیّار کرو۔ اُس پر میری انگُوٹھی کی مُہر لگائی جائے کیونکہ جو فرمان بادشاہ کی انگُوٹھی کی مُہر کے ساتھ جاری کیا جاتا ہے اُسے کویٔی ردّ نہیں کر سَکتا۔“


تَب پہلے مہینے کی تیرہویں تاریخ کو شاہی محرِّر بُلائے گیٔے اَور ہامانؔ کے کہنے کے مُطابق ہر صُوبہ کی زبان اَور رسم الخط میں ہر قوم کے لوگوں کے لیٔے اَحکام تحریر کروائے گیٔے اَور بادشاہ کے سَب صُوبہ داروں، حاکموں اَور مُختلف اَقوام کے سرداروں کو بھجوائے گیٔے۔ یہ اَحکام بادشاہ احسویروسؔ کے نام سے لکھے گیٔے تھے اَور اُن پر انگُوٹھی سے شاہی مُہر لگا دی گئی تھی۔


”مگر باپ نے اَپنے خادِموں سے کہا، ’جلدی کرو! اَور سَب سے پہلے ایک بہترین چوغہ لاکر اِسے پہناؤ۔ اَور اِس کے ہاتھ میں انگُوٹھی اَور پاؤں میں جُوتی پہناؤ۔


وہ تمہارے سَر کی زینت بڑھانے کے لیٔے سِہرا اَور تمہارے گلے کی زیبائش کے لیٔے ہار ہوں گے۔


بادشاہ احسویروسؔ کے بعد مردکیؔ یہُودیوں کے درمیان دُوسرا ممتاز تھا۔ وہ سارے یہُودیوں میں مُعزّز تھا اَور اَپنے لوگوں میں بڑی قدر و منزِلت کی نظر سے دیکھا جاتا تھا کیونکہ وہ اُن کا خیرخواہ تھا اَور سَب کی فلاح اَور بہبُود کے لیٔے کوشاں رہتا تھا۔


یہُوداہؔ نے جَواب دیا، ”مَیں تمہارے پاس کیا رہن رکھوں؟“ اُس نے جَواب دیا، ”اَپنی مُہر اَور بازوبند اَور اَپنا عصا۔“ چنانچہ یہُوداہؔ نے یہ چیزیں اُسے دیں اَور اُس سے مباشرت کی اَور وہ اُس سے حاملہ ہو گئی۔


فَرعوہؔ نے یُوسیفؔ کو حاکمِ سلطنت کی حیثیت سے اَپنے دُوسرے رتھ میں سوار کیا اَور اُن کے آگے آگے یہ مُنادی کروائی، ”سَب دو زانو ہو جاؤ!“ یُوں فَرعوہؔ نے یُوسیفؔ کو سارے مُلک مِصر کا مختار بنا دیا۔


اَور یُوناتانؔ نے وہ لباس جو وہ پہنے ہُوئے تھے اُتار کر داویؔد کو دیا اَور اَپنی پوشاک بَلکہ اَپنی تلوار اَور کمان اَور اَپنا کمربند تک اُنہیں دے دی۔


اِس لیٔے غُرور اُن کے گلے کا ہار بَن جاتا ہے؛ اَور وہ ظُلم سے مُلبّس ہو جاتے ہیں۔


اَے میری بہن، اَے میری دُلہن، تُم نے میرا دِل چُرا لیا ہے؛ اَپنی ایک ہی نظر سے تُم نے میرا دِل چُرا لیا، اَپنے گلے کے ہار کے ایک ہی موتی سے، تُم نے میرا دِل چُرا لیا۔


چنانچہ یہُویاکینؔ نے اَپنے قَیدخانہ کے کپڑے اُتار دئیے اَور تاعمر باقاعدہ شاہی دسترخوان پر شاہِ بابیل کے ساتھ کھانا کھاتا رہا۔


اَور آئینہ، سُوتی کپڑے، دستاریں اَور اُوڑھنی، غرض کہ یَاہوِہ اُن کی آرائِش کی سبھی چیزیں چھین لے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات