Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 4:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 چنانچہ قائِنؔ یَاہوِہ کی حُضُوری سے نکل گیا اَور عدنؔ کے مشرق میں نودؔ کے علاقہ میں جا بسا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 سو قائِنؔ خُداوند کے حضُور سے نِکل گیا اور عدن کے مشرِق کی طرف نُود کے عِلاقہ میں جا بسا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 इसके बाद क़ाबील रब के हुज़ूर से चला गया और अदन के मशरिक़ की तरफ़ नोद के इलाक़े में जा बसा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 اِس کے بعد قابیل رب کے حضور سے چلا گیا اور عدن کے مشرق کی طرف نود کے علاقے میں جا بسا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 4:16
19 حوالہ جات  

یَاہوِہ کے غضب کی بنا پر یروشلیمؔ اَور یہُودیؔہ کا یہ حال ہُوا اَور آخِرکار یَاہوِہ نے اُنہیں اَپنے سامنے سے دُور ہی کر دیا۔ اَور صِدقیاہؔ نے شاہِ بابیل کے خِلاف بغاوت کر دی تھی۔


اِس لیٔے یقیناً میں تُمہیں فراموش کر دُوں گا اَور تُمہیں اِس شہر کے ساتھ جو مَیں نے تُمہیں اَور تمہارے آباؤاَجداد کو دیا تھا، اَپنی نظر سے دُور کر دُوں گا۔


تَب شیطان یَاہوِہ کے حُضُور سے چلا گیا اَور اُس نے ایُّوب پر اَیسا حملہ کیا کہ اُن کے جِسم میں سَر سے پاؤں تک دردناک پھوڑے نکل آئے۔


یَاہوِہ کے غضب کی بنا پر یروشلیمؔ اَور یہُودیؔہ کا یہ حال ہُوا اَور آخِرکار یَاہوِہ نے اُنہیں اَپنے سامنے سے دُور ہی کر دیا۔ اَور صِدقیاہؔ نے شاہِ بابیل کے خِلاف بغاوت کر دی تھی۔ پھر بعد میں صِدقیاہؔ نے بھی شاہِ بابیل کے خِلاف بغاوت کر دی۔


مگر یَاہوِہ اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب کے ساتھ اَپنے عہد کی وجہ سے اُن پر مہربان تھے اَور اُنہُوں نے اُن پر رحم کیا اَور اُن کی خبرگیری کی اَور آج تک اُنہیں ہلاک نہیں ہونے دیا اَور نہ ہی اُنہیں اَپنی حُضُوری سے دُور کیا۔


اَور جَب لوگوں نے بادل کا گرجنا اَور بجلی کا چمکنا دیکھا اَور نرسنگے کی آواز سُنی اَور اُس پہاڑ سے دُھواں اٹھتے دیکھا تو وہ خوف سے کانپنے لگے اَور دُور جا کھڑے ہویٔے۔


آج آپ مُجھے وطن سے نکال رہے ہیں اَور مَیں آپ کی حُضُوری سے روپوش ہو جاؤں گا اَور بےچین ہوکر رُوئے زمین پر مارا مارا پھرتا رہُوں گا اَورجو کویٔی مُجھے پایٔےگا، قتل کر ڈالے گا۔“


تَب آدمؔ اَور اُن کی بیوی نے یَاہوِہ خُدا کی آواز سُنی جَب کہ وہ دِن ڈھلے باغ میں گھُوم رہے تھے اَور وہ یَاہوِہ خُدا کے حُضُوری سے باغ کے درختوں میں چھُپ گیٔے۔


کیونکہ یہ ساری باتیں خُود ہی بَیان کرتی ہیں کہ جَب ہم تمہارے یہاں تشریف لایٔے تو تُم نے کِس طرح ہمارا اِستِقبال کیا۔ اَور کِس طرح بُتوں کی پرستش چھوڑکر سچّے اَور زندہ خُدا کی عبادت کرنے کے لیٔے رُجُوع ہویٔے۔


وہ دُنیا میں تھے اَور حالانکہ دُنیا اُنہیں کے وسیلہ سے پیدا ہویٔی پھر بھی دُنیا والوں نے اُنہیں نہ پہچانا۔


سَب چیزیں کلام کے وسیلہ سے ہی پیدا کی گئیں؛ اَور کویٔی بھی چیز اَیسی نہیں جو کلام کے بغیر وُجُود میں آئی ہو۔


”تَب تُم کہنے لگوگے، ’ہم نے آپ کے ساتھ کھانا کھایا اَور پیا اَور آپ ہمارے گلی کُوچوں میں تعلیم دیتے تھے۔‘


کیونکہ جہاں دو یا تین میرے نام پر اِکھٹّے ہوتے ہیں وہاں میں اُن کے درمیان مَوجُود ہوتا ہُوں۔“


جِس طرح ہَوا دھوئیں کو اُڑا لے جاتی ہے، وَیسے ہی آپ اُنہیں اُڑا دیں؛ جَیسے موم آگ کے سامنے پگھل جاتا ہے، وَیسے ہی بدکار لوگ خُدا کے سامنے فنا ہو جایٔیں۔


لیکن جتنے آپ میں پناہ لیتے ہیں وہ سَب شادمان ہوں؛ اَور ہمیشہ خُوشی سے گاتے رہیں۔ اَپنا سایہ عاطفت اُن پر پھیلائیں، تاکہ جو آپ کے نام سے مَحَبّت رکھتے ہیں، آپ میں خُوش رہیں۔


وہ جھرنوں کا لُطف نہ اُٹھا سکےگا، نہ ہی شہد اَور ملائی کی بہتی ہُوئی دریاؤں کا۔


یَاہوِہ نے شیطان سے کہا، ”بہت خُوب! اُس کی ہر شَے پر مَیں تُجھے اِختیار دیتا ہُوں، لیکن ایُّوب کو ہاتھ مت لگانا۔“ تَب شیطان یَاہوِہ کے حُضُور سے چلا گیا۔


اَور قائِنؔ نے اَپنی بیوی سے ہمبستری کی اَور وہ حاملہ ہُوئی اَور اُس سے حنوخؔ پیدا ہُوا۔ تَب قائِنؔ نے ایک شہر بسایا اَور اُس کا نام اَپنے بیٹے کے نام پر حنوخؔ رکھا۔


لیکن یُوناہؔ یَاہوِہ کے حُضُور سے ترشیشؔ کی طرف جانے کو بھاگے اَور یافؔا جا پہُنچے۔ وہاں اُنہیں ترشیشؔ کو جانے والا ایک پانی کا جہاز مِلا۔ اَور وہ کرایہ دے کر اُس میں سوار ہُوئے تاکہ اُن کے ساتھ یَاہوِہ کی حُضُوری سے ترشیشؔ کو چلے جائیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات