Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 39:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 لیکن یَاہوِہ اُن کے ساتھ تھے۔ وہ یُوسیفؔ پر مہربان ہُوئے اَور یَاہوِہ نے قَیدخانہ کے داروغہ کو بھی اُن کا شفیق بنا دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 لیکن خُداوند یُوسفؔ کے ساتھ تھا۔ اُس نے اُس پر رحم کِیا اور قَید خانہ کے داروغہ کی نظر میں اُسے مقبُول بنایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 लेकिन रब यूसुफ़ के साथ था। उसने उस पर मेहरबानी की और उसे क़ैदख़ाने के दारोग़े की नज़र में मक़बूल किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 لیکن رب یوسف کے ساتھ تھا۔ اُس نے اُس پر مہربانی کی اور اُسے قیدخانے کے داروغے کی نظر میں مقبول کیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 39:21
23 حوالہ جات  

”اَور مَیں مِصریوں کو اِن لوگوں پر مہربان کر دُوں گا تاکہ جَب تُم مِصر سے جاؤ تو تُم خالی ہاتھ نہ جاؤ۔


اِس لیٔے تُو ڈر مت، کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں؛ ہِراساں مت ہو، کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں۔ مَیں تُجھے تقویّت دُوں گا اَور تیری مدد کروں گا؛ اَور اَپنی صداقت کے داہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالے رہُوں گا۔


کیونکہ اگر خُدا کی یہی مرضی ہے کہ تُم نیکی کرکے دُکھ اُٹھاؤ، تو یہ بدی کرکے دُکھ اُٹھانے سے زِیادہ بہتر ہے۔


اَب خُدا نے اعلیٰ افسر کے دِل میں دانی ایل کے لیٔے رعایت اَور ہمدردی ڈال دی۔


اَور چونکہ یَاہوِہ نے مِصریوں کے دِل میں اُن لوگوں کے لیٔے اِحترام کا جذبہ پیدا کر دیا تھا اِس لیٔے جو کچھ بنی اِسرائیل نے مانگا اُنہُوں نے دے دیا۔ اِس طرح بنی اِسرائیل نے مِصریوں کو لُوٹ لیا۔


جَب تُم پانی میں سے ہوکر گزرے گا، تو مَیں تمہارے ساتھ ساتھ رہُوں گا؛ اَور جَب تُو دریاؤں کو پار کرےگا، وہ تُجھے بہا نہ لے جایٔیں گی۔ اَور جَب تُو آگ میں سے چلے گا، تَب تُجھے آنچ نہ لگے گی؛ اَور شُعلے تُجھے نہ جَلائیں گے۔


جَب تک کہ اُن کی پیشین گوئی پُوری نہ ہو گئی، اَور یَاہوِہ کے کلام نے اُنہیں حق ثابت کر دیا۔


(اَور یَاہوِہ نے مِصریوں کو اُن لوگوں پر مہربان کر دیا تھا اَور مِصر میں فَرعوہؔ کے حاکم اَور لوگ خُود مَوشہ کا بھی بڑا اِحترام کرنے لگے تھے)۔


یَاہوِہ یُوسیفؔ کے ساتھ تھے اَور وہ برومند ہُوئے اَور اَپنے مِصری آقا کے گھر میں رہنے لگے۔


اُس وقت اَبی ملیخ اَور اُس کے سپہ سالار فِیکُلؔ نے اَبراہامؔ سے کہا، ”خُدا آپ کے ہر کاموں میں آپ کی مدد کرتا ہے۔


جَب اِنسان کی روِشیں یَاہوِہ کو پسند آتی ہیں، تَب وہ اُس کے دُشمنوں کو بھی اُس کے ساتھ صُلح سے رہنے دیتے ہیں۔


اَور بادشاہ نے اُن دونوں کو پہرےداروں کے سردار پُطیفؔار کے محل میں اُسی قَیدخانہ میں جہاں یُوسیفؔ حِراست میں تھے نظر بند کر دیا۔


پھر بھی اِن سَب حالتوں میں ہمیں اَپنے مَحَبّت کرنے والے کے وسیلہ سے بڑی شاندار فتح حاصل ہوتی ہے۔


میرے خُدا نے اَپنے فرشتہ کو بھیجا جِس نے شیروں کے مُنہ بند کر دئیے۔ اَور اُنہُوں نے مُجھے کویٔی ضرر نہیں پہُنچایا کیونکہ مَیں اُس کی نگاہ میں بے قُصُور ٹھہرا تھا۔ اَور اَے بادشاہ نہ مَیں نے آپ کے حُضُور میں کبھی کویٔی خطا کی۔“


اَور جنہوں نے اُنہیں اسیر کر رکھا تھا اُن کے دِل رحم سے بھر دئیے۔


تاکہ یُوسیفؔ اُن کے حاکموں کو جَب چاہے ہدایت دیں اَور اُن کے وزیروں کو دانش سکھائیں۔


جَب یُوسیفؔ کے آقا نے دیکھا کہ یَاہوِہ یُوسیفؔ کے ساتھ ہے اَورجو کچھ وہ کرتے ہیں یَاہوِہ اُس میں اُن کو کامیابی عطا کرتے ہیں،


تو یُوسیفؔ پر اُن کی مہربانی ہُوئی اَور پُطیفؔار نے یُوسیفؔ کو اَپنی خدمت گزاری میں لے لیا۔ پُطیفؔار نے اُنہیں اَپنے گھر کا مختار مُقرّر کیا اَور اَپنا سَب کچھ اُنہیں سونپ دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات