Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 39:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 تو پُطیفؔار کی بیوی نے یُوسیفؔ کا پیراہن پکڑ لیا اَور کہا، ”میرے ساتھ ہم بِستری کرو۔“ لیکن وہ اَپنا پیراہن اُس کے ہاتھ میں چھوڑکر گھر سے باہر چلےگئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 تب اُس عَورت نے اُس کا پیراہن پکڑ کر کہا کہ میرے ساتھ ہم بِستر ہو۔ وہ اپنا پیراہن اُس کے ہاتھ میں چھوڑ کر بھاگا اور باہر نِکل گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 फ़ूतीफ़ार की बीवी ने यूसुफ़ का लिबास पकड़कर कहा, “मेरे साथ हमबिसतर हो!” यूसुफ़ भागकर बाहर चला गया लेकिन उसका लिबास पीछे औरत के हाथ में ही रह गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 فوطی فار کی بیوی نے یوسف کا لباس پکڑ کر کہا، ”میرے ساتھ ہم بستر ہو!“ یوسف بھاگ کر باہر چلا گیا لیکن اُس کا لباس پیچھے عورت کے ہاتھ میں ہی رہ گیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 39:12
16 حوالہ جات  

جَوانی کی بُری خواہشوں سے بھاگ۔ اَورجو لوگ پاک دِل سے خُداوؔند سے دعا کرتے ہیں اُن کے ساتھ مِل کر راستبازی، ایمان، مَحَبّت اَور صُلح کا طالب ہو۔


اَے عزیزوں! تُم جو مہاجِروں اَور پردیسیوں کی مانند زندگی گزار رہے ہو، میں تمہاری مِنّت کرتا ہُوں کہ تُم اُن بُری جِسمانی خواہشوں سے دُور رہو جو تمہاری رُوح سے لڑائی کرتی رہتی ہیں۔


تَب مَیں نے موت سے بھی تلخ تر اُس عورت کو پایا، جِس کا دِل خُود ایک پھندا اَور جِس کے ہاتھ زنجیریں ہیں۔ وہ آدمی جو خُدا کو خُوش رکھتا ہے، اُس سے بچا رہے گا، لیکن گُنہگار کو وہ اَپنے جال میں پھنسا لے گی۔


تُم اَپنے آپ کو ہِرنی کی مانند شِکاری کے ہاتھ سے، اَور چڑیا کی مانند صیّاد کے جال سے چھُڑا لو۔


اَیسی راہ پر چلو جو اَیسی عورت سے دُورہو، اَور اُس کے گھر کے دروازہ کے پاس بھی نہ جانا،


دھوکے میں نہ رہو، ”بُرے لوگوں کی صُحبت میں رہنے سے اَچھّی عادتیں بگڑ جاتی ہیں۔“


اِس طرح اُس کا اِصرار روز بروز بڑھتا گیا لیکن یُوسیفؔ نے اُس سے ہم بِستر ہونے یا اُس کے ساتھ رہنے سے بھی اِنکار کر دیا۔


لیکن یُوسیفؔ نے اِنکار کر دیا اَور اَپنی مالکن سے کہا، ”میں اِس گھر کا مختار ہُوں اَور اِس وجہ سے میرے آقا کو گھر کی فکر کرنے کی کوئی ضروُرت نہیں، اُنہُوں نے اَپنے گھر کا سَب کچھ میرے سُپرد کر رکھا ہے۔


اَے میرے بیٹے! تُم اُن کے ہمراہ نہ جانا، نہ اُن کی راہ پر قدم رکھنا؛


اَور جَیسے ہی شموایلؔ جانے کے لیٔے مُڑے شاؤل نے اُن کے جُبّہ کا دامن پکڑ لیا اَور وہ چاک ہو گیا۔


ایک دِن وہ کسی کام سے گھر میں داخل ہویٔے اَور گھر کے لوگوں میں سے کویٔی بھی اَندر مَوجُود نہ تھا۔


جَب اُس عورت نے دیکھا کہ وہ اَپنا پیراہن اُس کے ہاتھ میں چھوڑکر گھر سے باہر بھاگ گئے،


لیکن جَب وہ اُنہیں لے کر اُس کے پاس گئی کہ وہ کھائے تو اُس نے جھپٹ کر اُسے پکڑ لیا اَور کہا، ”اَے میری بہن، میرے ساتھ لیٹ جا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات