Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 39:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اِس طرح اُس کا اِصرار روز بروز بڑھتا گیا لیکن یُوسیفؔ نے اُس سے ہم بِستر ہونے یا اُس کے ساتھ رہنے سے بھی اِنکار کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور وہ ہر چند روز یُوسفؔ کے سر ہوتی رہی پر اُس نے اُس کی بات نہ مانی کہ اُس سے ہم بِستر ہونے کے لِئے اُس کے ساتھ لیٹے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 मालिक की बीवी रोज़ बरोज़ यूसुफ़ के पीछे पड़ी रही कि मेरे साथ हमबिसतर हो। लेकिन वह हमेशा इनकार करता रहा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 مالک کی بیوی روز بہ روز یوسف کے پیچھے پڑی رہی کہ میرے ساتھ ہم بستر ہو۔ لیکن وہ ہمیشہ انکار کرتا رہا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 39:10
21 حوالہ جات  

لیکن یُوسیفؔ نے اِنکار کر دیا اَور اَپنی مالکن سے کہا، ”میں اِس گھر کا مختار ہُوں اَور اِس وجہ سے میرے آقا کو گھر کی فکر کرنے کی کوئی ضروُرت نہیں، اُنہُوں نے اَپنے گھر کا سَب کچھ میرے سُپرد کر رکھا ہے۔


اَے عزیزوں! تُم جو مہاجِروں اَور پردیسیوں کی مانند زندگی گزار رہے ہو، میں تمہاری مِنّت کرتا ہُوں کہ تُم اُن بُری جِسمانی خواہشوں سے دُور رہو جو تمہاری رُوح سے لڑائی کرتی رہتی ہیں۔


جَوانی کی بُری خواہشوں سے بھاگ۔ اَورجو لوگ پاک دِل سے خُداوؔند سے دعا کرتے ہیں اُن کے ساتھ مِل کر راستبازی، ایمان، مَحَبّت اَور صُلح کا طالب ہو۔


ہر طرح کی بدی سے دُور رہو۔


دھوکے میں نہ رہو، ”بُرے لوگوں کی صُحبت میں رہنے سے اَچھّی عادتیں بگڑ جاتی ہیں۔“


جنسی بدفعلی سے دُور رہو۔ اِنسان کے دُوسرے سارے گُناہ بَدن سے تعلّق نہیں رکھتے لیکن حرام کار اَپنے بَدن کا بھی گُنہگار ہے۔


کیونکہ فاحِشہ ایک گہرا گڑھا ہے اَور بدچلن بیوی ایک تنگ کنواں ہے۔


زانیہ کا مُنہ گہرا گڑھا ہے؛ جِس پر یَاہوِہ کا غضب ہوتاہے، وُہی اُس میں گِرے گا۔


وہ تُمہیں زانیہ سے، اَور گُمراہ بیوی اَور اُس کی شہوت پرست باتوں سے بچائے رکھے گی۔


اَیسی راہ پر چلو جو اَیسی عورت سے دُورہو، اَور اُس کے گھر کے دروازہ کے پاس بھی نہ جانا،


کیونکہ زانیہ کے لبوں سے شہد ٹپکتا ہے، اَور اُس کی باتیں تیل سے بھی زِیادہ چکنی ہوتی ہیں؛


وہ تُمہیں فاحِشہ عورت سے، اَور اُس بدچلن بیوی کی دلفریب باتوں سے بھی بچائے گی،


اَے میرے بیٹے! تُم اُن کے ہمراہ نہ جانا، نہ اُن کی راہ پر قدم رکھنا؛


”جو کوئی سادہ دِل ہے، وہ یہاں آ جائے!“ نادان لوگوں سے وہ یہ کہتی ہے،


وہ اَپنے گھر کے دروازہ پر، اَور شہر کے کسی اُونچے مقام پر بیٹھ جاتی ہے،


اُس نے اُسے پکڑکر چُوما اَور نہایت بے حیائی سے اُس سے کہنے لگی:


اِس لیٔے میں جَوان بیواؤں کو مشورہ دیتا ہُوں کہ وہ بیاہ کریں، اُن کے اَولاد ہوں، اَور اَپنا گھر بار سنبھالیں اَور کسی مُخالف کو موقع نہ دیں کہ وہ اُنہیں بدنام کرتا پھرے۔


اِس گھر میں مُجھ سے بڑا کویٔی نہیں اَور میرے آقا نے آپ کے سِوا کویٔی شَے میرے اِختیار سے باہر نہیں رکھی کیونکہ آپ اُن کی بیوی ہو۔ پھر بھلا میں اَیسی ذلیل حرکت کیوں کروں اَور خُدا کی نظر میں گُنہگار بنُوں؟“


ایک دِن وہ کسی کام سے گھر میں داخل ہویٔے اَور گھر کے لوگوں میں سے کویٔی بھی اَندر مَوجُود نہ تھا۔


وہ ایک راہزن کی طرح گھات میں بیٹھتی ہے، اَور آدمیوں میں دغابازوں کی تعداد بڑھاتی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات