Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 38:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 لیکن یہُوداہؔ کا پہلوٹھا بیٹا عیرؔ یَاہوِہ کی نگاہ میں بدکار تھا؛ اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُسے ہلاک کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور یہُوداؔہ کا پہلوٹھا بیٹا عیرؔ خُداوند کی نِگاہ میں شرِیر تھا۔ سو خُداوند نے اُسے ہلاک کر دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 रब के नज़दीक एर शरीर था, इसलिए उसने उसे हलाक कर दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 رب کے نزدیک عیر شریر تھا، اِس لئے اُس نے اُسے ہلاک کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 38:7
11 حوالہ جات  

بنی یہُوداہؔ: عیرؔ، اَونانؔ اَور شِلحؔ۔ یہ تینوں یہُوداہؔ کی کنعانی بیوی بَت شُوعؔ کے بطن سے پیدا ہُوئے تھے۔ (یہُوداہؔ کا پہلوٹھا عیرؔ یَاہوِہ کی نظر میں بدکار تھا اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُسے مار ڈالا۔)


یہُوداہؔ کے بیٹے: عیرؔ، اَونانؔ، شِلحؔ، پیریزؔ اَور زیراحؔ (لیکن عیرؔ اَور اَونانؔ مُلکِ کنعانؔ میں وفات پا چُکے تھے)۔ پیریزؔ کے بیٹے: حِضرونؔ اَور حمُولؔ۔


عیرؔ اَور اَونانؔ یہُوداہؔ کے بیٹے تھے لیکن وہ مُلکِ کنعانؔ میں مَر گیٔے۔


کیونکہ ہم اِس مقام کو تباہ کرنے والے ہیں، اِس لیٔے کہ یَاہوِہ کے نزدیک اِس شہر کے لوگوں کے خِلاف شور بُلند ہو چُکاہے اَور اُنہُوں نے ہمیں اِسے تباہ کرنے کے لیٔے بھیجا ہے۔“


سدُومؔ کے لوگ بدکار تھے اَور یَاہوِہ کے خِلاف سنگین گُناہ کیا کرتے تھے۔


لیکن اَے خُدا آپ، بدکاروں کو ہلاکت کے گڑھے میں اُتاریں گے؛ خُونخوار اَور دغاباز لوگ اَپنی آدھی عمر بھی جی نہ پائیں گے۔ پر میں تو آپ ہی پر بھروسا رکھوں گا۔


اَور اُس نے بین ہِنَّومؔ کی وادی میں اَپنے بیٹوں کی آتِشی قُربانی دی۔ اَور اُس نے قیاس آرائی، شگون ماننا، کالا جادُو کرنا اَور وہ اَرواح پرستوں کے آشناؤں اَور قِسمت کا حال بتانے والوں کی طرف رُجُوع کیا۔ اُس نے یَاہوِہ کی نظر میں بہت بدکاری کی اَور اُنہیں غُصّہ دِلایا۔


لیکن نوحؔا یَاہوِہ کی نظر میں مقبُول ہُوا۔


یہُوداہؔ نے اَپنے پہلوٹھے بیٹے عیرؔ کی شادی جِس عورت سے کی اُس کا نام تامارؔ تھا۔


اگر کویٔی آدمی کسی دُوسرے آدمی کا گُناہ کرے تو خُدا اُن میں ثالثی کر سَکتا ہے لیکن اگر کویٔی شخص یَاہوِہ کا گُناہ کرے تو اُس کی شفاعت کون کرےگا؟“ لیکن اُس کے بیٹوں نے اَپنے باپ کی ڈانٹ ڈپٹ کی پروا نہ کی کیونکہ یَاہوِہ کی یہی مرضی تھی کہ وہ مار ڈالے جایٔیں۔


تَب ایلیّاہ نے یَاہوِہ سے فریاد کی، ”اَے یَاہوِہ، میرے خُدا، جِس بِیوہ نے مُجھے اَپنے گھر میں پناہ دے رکھی ہے، اُس بِیوہ کے بچّے کو مار کر، آپ نے اُس پر یہ آفت کیوں نازل کی ہے؟“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات