Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 38:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 وہاں یہُوداہؔ کی شُوعؔ نام کے کسی کنعانی کی بیٹی سے مُلاقات ہو گئی۔ اُنہُوں نے اُس سے شادی کرلی اَور اُس سے مَحَبّت کرنے لگے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور یہُوداؔہ نے وہاں سُوع ؔنام کِسی کنعانی کی بیٹی کو دیکھا اور اُس سے بیاہ کر کے اُس کے پاس گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 वहाँ यहूदाह की मुलाक़ात एक कनानी औरत से हुई जिसके बाप का नाम सुअ था। उसने उससे शादी की।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 وہاں یہوداہ کی ملاقات ایک کنعانی عورت سے ہوئی جس کے باپ کا نام سوع تھا۔ اُس نے اُس سے شادی کی۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 38:2
13 حوالہ جات  

بنی یہُوداہؔ: عیرؔ، اَونانؔ اَور شِلحؔ۔ یہ تینوں یہُوداہؔ کی کنعانی بیوی بَت شُوعؔ کے بطن سے پیدا ہُوئے تھے۔ (یہُوداہؔ کا پہلوٹھا عیرؔ یَاہوِہ کی نظر میں بدکار تھا اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُسے مار ڈالا۔)


یَاہوِہ کی جو آسمان اَور زمین کا خُدا ہے، قَسم کھاؤ کہ تُم میرے بیٹے کو کنعانیوں کی بیٹیوں میں سے جِن کے درمیان مَیں رہتا ہُوں، کسی سے بھی شادی نہیں کرنے دوگے،


بےاِعتقادوں کے ساتھ ناہموار جُوئے میں نہ جُتو۔ کیونکہ راستبازی اَور بے دینی میں کیا میل جول؟ یا رَوشنی اَور تاریکی میں کیا شراکت؟


ایک شام داویؔد بادشاہ اَپنے پلنگ سے اُٹھ کر محل کی چھت پر ٹہلنے لگا۔ اُس نے چھت پر سے دیکھا کہ ایک عورت نہا رہی ہے۔ وہ عورت بڑی خُوبصورت تھی


ایک دِن شِمشُونؔ غزّہؔ گیا جہاں اُس نے ایک فاحِشہ کو دیکھا۔ وہ اُس کے ساتھ رات گُزارنے کے لیٔے اَندر گیا۔


جَب وہ لَوٹا تو اَپنے والدین سے کہنے لگا، ”مَیں نے تِمنؔہ میں ایک فلسطینی عورت دیکھی ہے۔ تُم اُس سے میرا بیاہ کرا دو۔“


یہُوداہؔ کے بیٹے: عیرؔ، اَونانؔ، شِلحؔ، پیریزؔ اَور زیراحؔ (لیکن عیرؔ اَور اَونانؔ مُلکِ کنعانؔ میں وفات پا چُکے تھے)۔ پیریزؔ کے بیٹے: حِضرونؔ اَور حمُولؔ۔


تَب اُس مُلک کے حاکم حِوّیؔ حمُورؔ کے بیٹے شِکیمؔ نے اُسے دیکھا اَور اُسے لے جا کر اُس کی عصمت دری کی۔


اُن دِنوں میں زمین پر بڑے قدآور اَور مضبُوط لوگ مَوجُود تھے بَلکہ بعد میں بھی تھے، جَب خُدا کے بیٹے اِنسانوں کی بیٹیوں کے پاس گیٔے اَور اُن سے اَولاد پیدا ہُوئی۔ یہ قدیم زمانہ کے سُورما اَور بڑے نامور لوگ تھے۔


تو خُدا کے بیٹوں نے دیکھا کہ آدمیوں کی بیٹیاں خُوبصورت ہیں، اَور اُنہُوں نے جِن جِن کو چُنا اُن سے شادی کرلی۔


جَب عورت نے دیکھا کہ اُس درخت کا پھل کھانے کے لیٔے اَچھّا اَور دیکھنے میں خُوشنما اَور حِکمت پانے کے لیٔے خُوب مَعلُوم ہوتاہے، تو اُس نے اُس میں سے لے کر کھایا اَور اَپنے خَاوند کو بھی دیا، جو اُس کے ساتھ تھا اَور اُس نے بھی کھایا۔


عیرؔ اَور اَونانؔ یہُوداہؔ کے بیٹے تھے لیکن وہ مُلکِ کنعانؔ میں مَر گیٔے۔


تَب اِصحاقؔ نے یعقوب کو بُلایا اَور اُنہیں برکت بخشی اَور حُکم دیا، ”تُم کسی کنعانی لڑکی سے بیاہ نہ کرنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات