Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 38:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 تو اُس نے اَپنا بیوگی کا لباس اُتار کر بُرقع پہن لیا تاکہ اَپنا بھیس بدل لے۔ تَب وہ عینیمؔ کے پھاٹک پرجو تِمنؔہ کی راہ پر ہے جا بیٹھی۔ کیونکہ اُس نے دیکھا کہ شِلحؔ بالغ ہو چُکاہے پھر بھی وہ اُس سے بیاہی نہ گئی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 تب اُس نے اپنے رنڈاپے کے کپڑوں کو اُتار پھینکا اور بُرقع اوڑھا اور اپنے کو ڈھانکا اور عَینیم ؔکے پھاٹک کے برابر جو تِمنَتؔ کی راہ پر ہے جا بَیٹھی کیونکہ اُس نے دیکھا کہ سیلہؔ بالغ ہو گیا مگر یہ اُس سے بیاہی نہیں گئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 यह सुनकर तमर ने बेवा के कपड़े उतारकर आम कपड़े पहन लिए। फिर वह अपना मुँह चादर से लपेटकर ऐनीम शहर के दरवाज़े पर बैठ गई जो तिमनत के रास्ते में था। तमर ने यह हरकत इसलिए की कि यहूदाह का बेटा सेला अब बालिग़ हो चुका था तो भी उस की उसके साथ शादी नहीं की गई थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 یہ سن کر تمر نے بیوہ کے کپڑے اُتار کر عام کپڑے پہن لئے۔ پھر وہ اپنا منہ چادر سے لپیٹ کر عینیم شہر کے دروازے پر بیٹھ گئی جو تِمنت کے راستے میں تھا۔ تمر نے یہ حرکت اِس لئے کی کہ یہوداہ کا بیٹا سیلہ اب بالغ ہو چکا تھا توبھی اُس کی اُس کے ساتھ شادی نہیں کی گئی تھی۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 38:14
9 حوالہ جات  

یہُوداہؔ نے اُنہیں پہچان لیا اَور کہا، ”وہ مُجھ سے زِیادہ راستباز ہے کیونکہ مَیں نے اُسے اَپنے بیٹے شِلحؔ سے نہیں بیاہا۔“ اَور وہ پھر کبھی اُس کے پاس نہیں گیا۔


”بنجر ٹیلوں کی طرف نگاہ اُٹھاکر دیکھ، کیا کویٔی اَیسی جگہ دِکھائی پڑتی ہے جہاں تیری عصمت دری نہ ہُوئی ہو؟ راہوں کے کنارے تُو عاشقوں کے اِنتظار میں اَیسی بیٹھی رہتی ہے، جَیسے کویٔی خانہ بدوش‏ بدو بیابان میں بیٹھتی تھی۔ تُونے اَپنی جِسم فروشی اَور بدکاری سے مُلک کو ناپاک کر دیا ہے۔


کبھی کوچوں میں تو کبھی چوراہوں پر، بَلکہ ہر موڑ پر وہ تاک میں بیٹھی رہتی تھی۔)


اَور خادِم سے پُوچھا، ”کھیت میں وہ آدمی کون ہے، جو ہم سے مِلنے آ رہاہے؟“ اُس خادِم نے جَواب دیا، ”وہ میرے آقا ہیں۔“ تَب رِبقہؔ نے اَپنا نقاب لے کر اَپنے آپ کو ڈھانپ لیا۔


ہر کُوچے کے سِرے پر تُونے اَپنے اُونچے مقام بُتکدے تعمیر کئے اَور ہر رہ گزر کو بے باک ہوکر اَپنا جِسم پیش کرکے تُونے زناکاری سے اَپنے حُسن کی توہین کی۔


جَب یہُوداہؔ نے اُسے دیکھا تو اُسے کویٔی فاحِشہ سمجھا کیونکہ اُس نے اَپنا چہرہ چھُپا رکھا تھا۔


ایک عورت اُس سے مِلنے آئی، جو فاحِشہ کا لباس پہنے ہُوئے تھی اَور بڑی چالاک دِکھائی دیتی تھی۔


تَب تامارؔ گھر چلی گئی اَور اُس نے اَپنا بُرقع اُتار ڈالا اَور پھر سے بیوگی کے کپڑے پہن لیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات