Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 38:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اُس کا یہ فعل یَاہوِہ کی نظر میں بُرا تھا اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُسے بھی زندہ نہ رہنے دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور اُس کا یہ کام خُداوند کی نظر میں بُہت بُرا تھا اِس لِئے اُس نے اُسے بھی ہلاک کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 यह बात रब को बुरी लगी, और उसने उसे भी सज़ाए-मौत दी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 یہ بات رب کو بُری لگی، اور اُس نے اُسے بھی سزائے موت دی۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 38:10
13 حوالہ جات  

یہُوداہؔ کے بیٹے: عیرؔ، اَونانؔ، شِلحؔ، پیریزؔ اَور زیراحؔ (لیکن عیرؔ اَور اَونانؔ مُلکِ کنعانؔ میں وفات پا چُکے تھے)۔ پیریزؔ کے بیٹے: حِضرونؔ اَور حمُولؔ۔


عیرؔ اَور اَونانؔ یہُوداہؔ کے بیٹے تھے لیکن وہ مُلکِ کنعانؔ میں مَر گیٔے۔


پھر لوگ یَاہوِہ سے اَپنی تکالیف کی شکایت کرنے لگے اَور جَب اُنہُوں نے اُنہیں سُنا تو اُن کا غضب بھڑک اُٹھا۔ تَب یَاہوِہ کی آتِش اُن کے درمیان بھڑکی جِس سے اُن کی چھاؤنی کے چاروں طرف کے علاقے بھسم ہونے لگے۔


تَب یَاہوِہ کے پیغمبر حگّیؔ نے یَاہوِہ کا پیغام اُن لوگوں کو سُنایا: یَاہوِہ اعلان کرتے ہیں کہ، ”مَیں تمہارے ساتھ ہُوں۔“


مَیں نے بار بار اَپنے خادِموں یعنی نبیوں کو بھیجا جو فرمایا کرتے تھے، ’اَیسا مکرُوہ کام نہ کرو جِن سے مُجھے سخت نفرت ہے!‘


ممکن ہے کہ یَاہوِہ تمہارے رویّہ کو نا پسند فرمایٔے اَور اَپنا غضب اَپنے دُشمنوں پر سے ہٹا لے۔


جَب آفت آتی ہے تَب بدکار پست کر دئیے جاتے ہیں، لیکن راستباز موت کے وقت بھی خُدا کی پناہ مانگتے ہیں۔


یہ خُدا کی نظر میں بھی بُرا تھا اِس لیٔے خُدا نے اِسرائیل کو سزا دی۔


اَور جَب ماتم کرنے کی مُدّت ختم ہو گئی تو داویؔد نے اُسے اَپنے گھر بُلوایا اَور وہ اُس کی بیوی بَن گئی اَور اُس سے اُس کے ایک لڑکا پیدا ہُوا۔ لیکن داویؔد کا یہ کام یَاہوِہ کی نظر میں بُرا تھا۔


بِلعاؔم نے یَاہوِہ کے فرشتہ سے کہا، ”مَیں نے گُناہ کیا ہے۔ میں نہیں جانتا تھا کہ تُو میرا راستہ روکے کھڑا ہے۔ لیکن اگر تُجھے ناگوار گزرتا ہو تو میں واپس چلا جاتا ہُوں۔“


اگر کویٔی آدمی کسی دُوسرے آدمی کا گُناہ کرے تو خُدا اُن میں ثالثی کر سَکتا ہے لیکن اگر کویٔی شخص یَاہوِہ کا گُناہ کرے تو اُس کی شفاعت کون کرےگا؟“ لیکن اُس کے بیٹوں نے اَپنے باپ کی ڈانٹ ڈپٹ کی پروا نہ کی کیونکہ یَاہوِہ کی یہی مرضی تھی کہ وہ مار ڈالے جایٔیں۔


تَب ایلیّاہ نے یَاہوِہ سے فریاد کی، ”اَے یَاہوِہ، میرے خُدا، جِس بِیوہ نے مُجھے اَپنے گھر میں پناہ دے رکھی ہے، اُس بِیوہ کے بچّے کو مار کر، آپ نے اُس پر یہ آفت کیوں نازل کی ہے؟“


بنی یہُوداہؔ: عیرؔ، اَونانؔ اَور شِلحؔ۔ یہ تینوں یہُوداہؔ کی کنعانی بیوی بَت شُوعؔ کے بطن سے پیدا ہُوئے تھے۔ (یہُوداہؔ کا پہلوٹھا عیرؔ یَاہوِہ کی نظر میں بدکار تھا اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُسے مار ڈالا۔)


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات