Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 37:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 یُوسیفؔ کے بھائیوں نے جَب یہ دیکھا کہ اُن کے باپ یُوسیفؔ کو اُن سے زِیادہ مَحَبّت کرتے ہیں تو وہ یُوسیفؔ سے حَسد کرنے لگے اَور یُوسیفؔ کے ساتھ ڈھنگ سے بات بھی نہ کرتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور اُس کے بھائِیوں نے دیکھا کہ اُن کا باپ اُس کے سب بھائِیوں سے زِیادہ اُسی کو پیار کرتا ہے۔ سو وہ اُس سے بُغض رکھنے لگے اور ٹِھیک طَور سے بات بھی نہیں کرتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 जब उसके भाइयों ने देखा कि हमारा बाप यूसुफ़ को हमसे ज़्यादा प्यार करता है तो वह उससे नफ़रत करने लगे और अदब से उससे बात नहीं करते थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 جب اُس کے بھائیوں نے دیکھا کہ ہمارا باپ یوسف کو ہم سے زیادہ پیار کرتا ہے تو وہ اُس سے نفرت کرنے لگے اور ادب سے اُس سے بات نہیں کرتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 37:4
19 حوالہ جات  

عیسَوؔ یعقوب سے اُس برکت کے باعث جو اُن کے باپ اِصحاقؔ نے یعقوب کو بخشی کینہ رکھتا تھا۔ عیسَوؔ نے سوچا، ”میرے باپ کے ماتم کے دِن نزدیک ہیں۔ وہ گزر جایٔیں تو میں اَپنے بھایٔی یعقوب کو مار ڈالوں گا۔“


اگر کویٔی کہے کہ وہ خُدا سے مَحَبّت رکھتا ہے مگر اَپنے بھایٔی یا بہن سے عداوت رکھتا ہے تو وہ جھُوٹا ہے۔ کیونکہ جو اَپنے بھایٔی یا بہن سے جسے اُس نے دیکھاہے، مَحَبّت نہیں کرتا تو وہ خُدا سے کیسے مَحَبّت کر سَکتا ہے جسے اُس نے دیکھا تک نہیں؟


اَور قائِنؔ کی مانند نہ بنیں جو اُس شیطان سے تھا۔ جِس نے اَپنے بھایٔی کو قتل کیا اَور کیوں قتل کیا؟ اِس لیٔے کہ اُس کے تمام کام بدی کے تھے مگر اُس کے بھایٔی کے کام راستبازی کے تھے۔


مگر جو اَپنے بھایٔی یا بہن سے دُشمنی رکھتا ہے وہ تاریکی میں رہتاہے اَور تاریکی ہی میں چلتا پھرتاہے۔ وہ نہیں جانتا کہ کہاں جا رہاہے کیونکہ تاریکی نے اُسے اَندھا کر دیا ہے۔


جو مُجھ سے بلاوجہ عداوت رکھتے ہیں اُن کی تعداد میرے سَر کے بالوں سے بھی زِیادہ ہے؛ جو ناحق میرے دُشمن بنے ہُوئے ہیں، اَورجو میری بربادی پرتُلے ہُوئے ہیں وہ بھی بہت ہیں۔ جو مَیں نے نہیں لیا وہ مُجھ سے وصول کیا جاتا ہے۔


جَب داویؔد کے سَب سے بڑے بھایٔی اِلیابؔ نے اُسے اُن آدمیوں کے ساتھ گُفتگو کرتے سُنا تو وہ غُصّہ سے آگ بگُولہ ہو گیا اَور پُوچھا، ”تُم یہاں کیوں آئے ہو؟ اَور وہ تھوڑی سِی بھیڑیں بیابان میں تُم نے کس کے پاس چھوڑیں؟ میں جانتا ہُوں کہ تُم کتنے مغروُر ہو اَور تمہارا دِل کتنا شرارت سے بھرا ہے۔ تُم محض لڑائی دیکھنے آئے ہو۔“


یُوسیفؔ نے ایک خواب دیکھا اَور جَب اُنہُوں نے وہ خواب اَپنے بھائیوں کو بتایا تو وہ یُوسیفؔ سے اَور بھی زِیادہ نفرت کرنے لگے۔


لیکن قائِنؔ اَور اُس کے ہدیہ کو منظُور نہیں کیا۔ لہٰذا قائِنؔ نہایت برہم ہُوا اَور اُس کا چہرہ اُتر گیا۔


کیونکہ ہم بھی ایمان لانے سے پہلے ناسمجھ، نافرمان، فریب کھانے والے اَور ہر طرح کی خواہشوں اَور عیّاشیوں کی غُلامی میں تھے۔ بدنیّتی اَور حَسد میں زندگی گزارتے تھے۔ لوگ ہم سے نفرت کرتے تھے اَور ہم اُن سے۔


اَیسے بہت ہیں جو میرے سخت دُشمن ہیں؛ اَور مُجھ سے بلاوجہ نفرت کرنے والے بھی تعداد میں بہت ہو گئے ہیں۔


تیر اَندازوں نے نہایت تیزی سے اُس پر حملہ کیا؛ عداوت سے اُنہُوں نے اُس پر تیر برسائے۔


یُوسیفؔ کے بھایٔی اُن سے اَور بھی حَسد کرنے لگے۔ لیکن یُوسیفؔ کے باپ نے یہ بات اَپنے دِل میں رکھی۔


اِسی سے ظاہر ہوتاہے کہ کون خُدا کے فرزند ہیں اَور کون اِبلیس کے۔ جو کویٔی راستبازی کے کام نہیں کرتا وہ خُدا کا فرزند نہیں اَورجو اَپنے بھایٔی یا بہن سے مَحَبّت نہیں رکھتا وہ بھی خُدا کا فرزند نہیں ہے۔


کیونکہ تمہارے بھائیوں اَور تمہارے اَپنے خاندان کے لوگوں نے بھی، تمہارے ساتھ بےوفائی کی ہے؛ وہ تمہارے خِلاف سازش کرتے اَور چیخ چیخ کر شکایت کرتے ہیں۔ اگرچہ وہ تُم سے میٹھی میٹھی باتیں بھی کریں، تو بھی اُن پر یقین نہ کرنا۔


اگر کسی گھر میں پھوٹ پڑ جائے، تو وہ قائِم نہیں رہ سَکتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات