Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 35:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 تَب اِصحاقؔ نے آخِری سانس لی اَور وفات پائی اَور ضعیف اَور پُوری عمر کا ہوکر اَپنے لوگوں میں جا مِلے اَور اُن کے بیٹے عیسَوؔ اَور یعقوب نے اُن کو دفنایا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

29 تب اِضحاقؔ نے دَم چھوڑ دِیا اور وفات پائی اور بُوڑھا اور پُوری عُمر کا ہو کر اپنے لوگوں میں جا مِلا اور اُس کے بیٹوں عیسوؔ اور یعقُوبؔ نے اُسے دفن کِیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 35:29
13 حوالہ جات  

اَور تُم سلامتی کے ساتھ اَپنے آباؤاَجداد سے جا مِلوگے اَور نہایت پیری میں دفن کئے جاؤگے۔


جَب یعقوب اَپنے بیٹوں کو وصیّت کرچکے تو اُنہُوں نے اَپنے پاؤں بِستر پر سمیٹ لیٔے اَور آخِری سانس لی اَور اَپنے لوگوں میں جا مِلے۔


جہاں اَبراہامؔ اَور اُن کی بیوی سارہؔ دفن کئے گیٔے جہاں اِصحاقؔ اَور اُن کی بیوی رِبقہؔ دفن ہویٔے اَور جہاں مَیں نے لِیاہؔ کو دفن کیا۔


جَیسے اناج کے پُولے اَپنے وقت پر اِکٹھّے کیٔے جاتے ہیں، وَیسے ہی تُم بھی عمر رسیدہ ہوکر قبر تک پہُنچوگے۔


اِشمعیل کی کُل عمر ایک سَو سینتیس بَرس کی ہو گئی۔ تَب آپ نے وفات پائی اَور اَپنے لوگوں سے جا مِلے۔


تُم اَپنے ماتھے کے پسینے کی روٹی کھاؤگے: جَب تک کہ تُم زمین میں پھر لَوٹ نہ جاؤ، اِس لیٔے کہ تُم اُسی میں سے نکالے گئے ہو؛ کیونکہ تُم خاک ہو اَور خاک ہی میں پھر لَوٹ جاؤگے۔“


عیسَوؔ یعقوب سے اُس برکت کے باعث جو اُن کے باپ اِصحاقؔ نے یعقوب کو بخشی کینہ رکھتا تھا۔ عیسَوؔ نے سوچا، ”میرے باپ کے ماتم کے دِن نزدیک ہیں۔ وہ گزر جایٔیں تو میں اَپنے بھایٔی یعقوب کو مار ڈالوں گا۔“


اَور اُن کے سَب بیٹے اَور بیٹیاں یعقوب کو تسلّی دیتے تھے لیکن یعقوب کو تسلّی نہ ہوتی تھی۔ وہ یہی کہتے تھے، ”نہیں، میں تو ماتم کرتا ہُوا ہی قبر میں پہُنچ جاؤں گا اَور اَپنے بیٹے سے جا ملوں گا۔“ چنانچہ یعقوب اَپنے بیٹے کے لیٔے آنسُو بہاتے رہے۔


بَلکہ جَب مَیں اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو جاؤں تو مُجھے مِصر سے لے جا کر وہیں دفن کردینا جہاں وہ مدفون ہیں۔“ یُوسیفؔ نے کہا، ”جَیسا آپ نے کہا ہے، میں وَیسا ہی کروں گا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات