Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 34:27 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 پھر یعقوب کے بیٹے مقتولوں پر جھپٹے اَور شہر کو لُوٹ لیا، کیونکہ اُنہُوں نے اُن کی بہن کو بےحُرمت کیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

27 اور یعقُوبؔ کے بیٹے مقتُولوں پر آئے اور شہر کو لُوٹا اِس لِئے کہ اُنہوں نے اُن کی بہن کو بے حُرمت کِیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 इस क़त्ले-आम के बाद याक़ूब के बाक़ी बेटे शहर पर टूट पड़े और उसे लूट लिया। यों उन्होंने अपनी बहन की इसमतदरी का बदला लिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 اِس قتلِ عام کے بعد یعقوب کے باقی بیٹے شہر پر ٹوٹ پڑے اور اُسے لُوٹ لیا۔ یوں اُنہوں نے اپنی بہن کی عصمت دری کا بدلہ لیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 34:27
13 حوالہ جات  

کیونکہ زَر دوستی ہر قِسم کی بُرائی کی جڑ ہے اَور بعض لوگوں نے دولت کے لالچ میں آکر اَپنا ایمان کھو دیا اَور خُود کو کافی اَذیّت پہُنچائی ہے۔


باقی یہُودی جو بادشاہ کے صوبوں میں تھے جمع ہُوئے تاکہ پُوری تیّاری کے ساتھ اَپنے دُشمنوں پر غالب آکر اُن سے چھُٹکارا پائیں۔ اُنہُوں نے پچھتّر ہزار افراد کو ہلاک کر دیا لیکن اُن کا مال و اَسباب نہ لُوٹا۔


کیونکہ ہامانؔ بِن ہمّداتھاؔ یہُودیوں کا کٹّر دُشمن تھا اِس لیٔے ہامانؔ کے یہ دسوں بیٹے قتل کئے گیٔے۔ لیکن یہُودیوں نے لُوٹ مار نہ کی۔


جَب مَیں نے لُوٹ کے مال میں بابیل کی ایک خُوبصورت چادر، دو ثاقل چاندی اَور پچاس ثاقل سونے کی ایک اینٹ دیکھی تو مَیں نے لالچ میں آکر اُنہیں رکھ لیا۔ یہ چیزیں میرے خیمہ میں زمین میں چھُپائی ہُوئی ہیں اَور چاندی اُن کے نیچے ہے۔“


”جاؤ، اَور لوگوں کو پاک کرو۔ اُن سے کہو، ’کل کی تیّاری کے لیٔے اَپنے آپ کو پاک کر لیں کیونکہ یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: اَے اِسرائیلیوں! تمہارے درمیان نذر کی ہُوئی چیز مَوجُود ہے اَور جَب تک تُم اُسے دُور نہ کروگے تُم اَپنے دُشمنوں کے سامنے ٹھہر نہیں سکوگے۔


لیکن بنی اِسرائیل نے نذر کی ہُوئی چیزوں میں خیانت کی۔ عکنؔ بِن کرمی بِن زبدیؔ بِن زیراحؔ نے جو بنی یہُوداہؔ کے قبیلہ کا تھا اُن میں سے چند چیزیں لے لی تھیں اِس لیٔے یَاہوِہ کا قہر اِسرائیل پر بھڑکا۔


اُس اِنسان نے کہا، ”آپ کو کِس نے ہم پر حاکم اَور قاضی مُقرّر کیا ہے؟ جِس طرح آپ نے اُس مِصری کو قتل کر ڈالا تھا کیا مُجھے بھی اُسی طرح مار ڈالنا چاہتے ہیں؟“ تَب مَوشہ ڈر گئے اَور اُنہُوں نے سوچا، ”جو کُچھ مَیں نے کیا تھا یقیناً اُس کا راز کھُل گیا ہے۔“


لیکن اُنہُوں نے جَواب دیا، ”کیا اُسے ہماری ہی بہن کے ساتھ فاحِشہ کا سا سلُوک کرنا تھا؟“


تَب اُس مُلک کے حاکم حِوّیؔ حمُورؔ کے بیٹے شِکیمؔ نے اُسے دیکھا اَور اُسے لے جا کر اُس کی عصمت دری کی۔


اُنہُوں نے حمُورؔ اَور اُس کے بیٹے شِکیمؔ کو بھی تلوار سے قتل کر ڈالا اَور دینؔہ کو شِکیمؔ کے گھر سے نکال لے گیٔے۔


اُنہُوں نے اُن کی بھیڑ بکریاں، مویشی، گدھے اَورجو کچھ شہر اَور کھیتوں میں تھا، لے لیا۔


اُنہیں کھیتوں سے لکڑی جمع نہ کرنی پڑےگی، نہ جنگلوں سے اُسے کاٹنا ہوگا کیونکہ وہ اسلحہ کو ہی ایندھن کے کام میں لائیں گے اَور وہ اَپنے چھیننے والوں سے چھینیں گے اَور اَپنے لُوٹنے والوں کو لُوٹیں گے۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔


چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں، ایک دُشمن تمہارے مُلک کا محاصرہ کرےگا؛ وہ تمہارے شاہی قلعوں کو ڈھا دے گا، اَور تمہارے شاہی محلوں کو لُوٹ لے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات