Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 34:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 تَب حمُورؔ اَور اُس کا بیٹا شِکیمؔ اَپنے شہر کے پھاٹک پر اَپنے شہر والوں سے بات چیت کرنے گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 پِھر حمورؔ اور اُس کا بیٹا سِکمؔ اپنے شہر کے پھاٹک پر گئے اور اپنے شہر کے لوگوں سے یُوں گُفتگُو کرنے لگے کہ

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 हमोर अपने बेटे सिकम के साथ शहर के दरवाज़े पर गया जहाँ शहर के फ़ैसले किए जाते थे। वहाँ उन्होंने बाक़ी शहरियों से बात की।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 حمور اپنے بیٹے سِکم کے ساتھ شہر کے دروازے پر گیا جہاں شہر کے فیصلے کئے جاتے تھے۔ وہاں اُنہوں نے باقی شہریوں سے بات کی۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 34:20
14 حوالہ جات  

اِسی دَوران بُوعزؔ شہر کے پھاٹک پر گیا اَور وہاں بیٹھ گیا اَور جَب وہ سرپرست اَور رشتہ دار جِس کا ذِکر اُس نے کیا تھا آ گیا تو بُوعزؔ نے کہا: ”میرے دوست اِدھر آؤ اَور بیٹھ جاؤ۔“ چنانچہ وہ اُدھر جا کر بیٹھ گیا۔


پھر لازِم ہے کہ تُم اِن باتوں پر عَمل کرو۔ تُم میں سے ہر ایک اَپنے ہمسائے سے سچ بولو، اَور اَپنی عدالتوں میں سچّے اَور منصفانہ فیصلے کیا کرو تاکہ سلامتی ہو۔


بدی سے نفرت رکھو اَور نیکی سے مَحَبّت؛ عدالت میں اِنصاف قائِم کرو۔ شاید یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا بنی یُوسیفؔ کے بقیّہ پر رحم کرے۔


کیونکہ مَیں تمہاری بے شُمار خطاؤں اَور گُناہِ عظیم سے واقف ہُوں۔ تُم نیکوکار کو ستاتے ہو اَور رشوت لیتے ہو اَور اَپنی عدالت میں غریبوں کو اِنصاف سے محروم رکھتے ہو۔


اَیسے لوگ ہیں جو عدالت میں اِنصاف کو قائِم کرنے والوں سے عداوت رکھتے ہیں، اَورجو سچ کہتاہے اُسے حقیر سمجھتے ہیں۔


شہر کے پھاٹک پر اُس کے خَاوند کا اِحترام کیا جاتا ہے، جہاں وہ مُلک کے بُزرگوں کے ساتھ بیٹھتا ہے۔


”جَب مَیں شہر کے پھاٹک پر جاتا تھا اَور چَوک میں اَپنی نشست سنبھالتا تھا،


اَبشالومؔ سویرے اُٹھ بیٹھتا اَور شہر کے پھاٹک کو جانے والے راستہ کے کنارے کھڑا ہو جاتا۔ اَور جَب بھی وہ کسی کو اَپنے مُقدّمہ کے فیصلہ کے لیٔے بادشاہ کے پاس جاتے دیکھتا تو اُسے آواز دے کر پُوچھتا، ”تُم کون سے قصبہ سے ہو؟“ وہ جَواب دیتا، ”آپ کے خادِم اِسرائیل کے فُلاں قبیلہ کا ہے۔“


تو جِس مَرد یا عورت نے یہ مکرُوہ کام کیا ہو اُسے شہر کے پھاٹک پر لے جانا اَور سنگسار کرکے ہلاک کردینا۔


عِفرونؔ حِتّی وہاں اَپنے لوگوں کے درمیان بیٹھا ہُوا تھا۔ اَور اُس نے اُن سَب حِتّیوں کے رُوبرو جو اُس کے شہر کے پھاٹک پر جمع تھے اَبراہامؔ کو جَواب دیا۔


اِس لیٔے میں یقیناً تُمہیں برکت دُوں گا اَور تمہاری اَولاد کو آسمان کے سِتاروں اَور سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانند بے شُمار بڑھاؤں گا اَور تمہاری اَولاد اَپنے دُشمنوں کے شہروں پر قابض ہوگی،


اُس نوجوان نے، جو اَپنے باپ کے خاندان میں نہایت باعزّت سمجھا جاتا تھا اُن کے کہنے پر عَمل کرنے میں بالکُل تاخیر نہ کی، کیونکہ وہ یعقوب کی بیٹی کا بےحد مُشتاق تھا۔


اَور اُن سے کہنے لگے، ”یہ لوگ ہم سے دوستانہ تعلّقات رکھتے ہیں۔ اُنہیں اِس مُلک میں رہ کر تِجارت کرنے دو، اِس مُلک میں اُن کے لیٔے کافی جگہ ہے۔ ہم اُن کی بیٹیوں سے اَور وہ ہماری بیٹیوں سے بیاہ کر سکتے ہیں۔


مُبارک ہے وہ آدمی، جِس کا ترکش اُن سے بھرا ہوتاہے! جَب وہ شہر کے پھاٹک پر اَپنے دُشمنوں سے اُلجھیں گے تو شرمندہ نہ ہوں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات