Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 33:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 زمین کے جِس قَطعہ پر اُنہُوں نے اَپنا خیمہ نصب کیا، اُسے یعقوب نے شِکیمؔ کے باپ حمُورؔ کے بیٹوں سے چاندی کے سَو سِکّوں کے عِوض خرید لیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 اور زمِین کے جِس قطعہ پر اُس نے اپنا خَیمہ کھڑا کِیا تھا اُسے اُس نے سِکمؔ کے باپ حَمورؔ کے لڑکوں سے چاندی کے سَو سِکّے دے کر خرِید لِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 उसके ख़ैमे हमोर की औलाद की ज़मीन पर लगे थे। उसने यह ज़मीन चाँदी के 100 सिक्कों के बदले ख़रीद ली।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اُس کے خیمے حمور کی اولاد کی زمین پر لگے تھے۔ اُس نے یہ زمین چاندی کے 100 سِکوں کے بدلے خرید لی۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 33:19
10 حوالہ جات  

اُن کی لاشوں کو وہاں سے شِکیمؔ مُنتقل کیا گیا اَور اُنہیں اُس مقبرہ میں دفن کیا گیا جسے حضرت اَبراہامؔ نے رقم دے کر شِکیمؔ میں بنی حمورؔ سے خریدا تھا۔


اِس لیٔے وہ سامریہؔ کے ایک سُوخاؔر نامی شہر میں آئے جو اُس آراضی کے نزدیک واقع ہے جو حضرت یعقوب نے اَپنے بیٹے یُوسیفؔ کو دیا تھا۔


اَور یُوسیفؔ کی ہڈّیاں جنہیں اِسرائیلی مِصر سے لے آئےتھے شِکیمؔ میں اُس قَطعہ زمین میں دفن کی گئیں جسے یعقوب نے شِکیمؔ کے باپ حمُورؔ کے بیٹوں سے چاندی کے سَو سِکّوں کے عِوض خریدا تھا۔ یہ جگہ یُوسیفؔ کی نَسل کی مِیراث ٹھہری۔


اَور وہاں یعقوب نے ایک مذبح بنا کر اُس کا نام ایل اِلُہِ اِسرائیل رکھا۔


اَور اُن کے رُوبرو سَب کو سُناتے ہُوئے عِفرونؔ سے فرمایا، ”اگر تمہاری مرضی ہو تو میں اُس کھیت کو خریدنا چاہتا ہُوں۔ مُجھ سے قیمت لے لو تاکہ میں اَپنے مُردہ کو وہاں دفن کر سکوں۔“


”میرے آقا! میری بات سُنئے۔ اُس زمین کی قیمت چاندی کے چار سَو ثاقل ہے، لیکن یہ رقم میرے اَور آپ کے درمیان کچھ معنی نہیں رکھتی ہے؟ جائیے! آپ اَپنے مُردہ کو دفن کیجئے۔“


تَب گعلؔ بِن عبیدؔ نے کہا، ”اَبی ملیخ کون ہے اَور شِکیمؔ کون ہے کہ ہم اُس کی اِطاعت کریں؟ کیا وہ یرُبّعلؔ کا بیٹا نہیں اَور کیا زبُول اُس کا نائب نہیں ہے؟ تُم شِکیمؔ کے باپ حمُورؔ کے لوگوں کی اِطاعت کرو ہم اَبی ملیخ کی اِطاعت کیوں کریں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات