Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 33:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 فدّان ارام سے آنے کے بعد یعقوب صحیح سلامت مُلکِ کنعانؔ میں شِکیمؔ کے شہر تک پہُنچے اَور شہر کے نزدیک ہی خیمہ زن ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 اور یعقُوبؔ جب فدّانؔ ارامؔ سے چلا تو مُلکِ کنعاؔن کے ایک شہر سِکمؔ کے نزدِیک صحیح و سلامت پُہنچا اور اُس شہر کے سامنے اپنے ڈیرے لگائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 फिर याक़ूब चलते चलते सलामती से सिकम शहर पहुँचा। यों उसका मसोपुतामिया से मुल्के-कनान तक का सफ़र इख़्तिताम तक पहुँच गया। उसने अपने ख़ैमे शहर के सामने लगाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 پھر یعقوب چلتے چلتے سلامتی سے سِکم شہر پہنچا۔ یوں اُس کا مسوپتامیہ سے ملکِ کنعان تک کا سفر اختتام تک پہنچ گیا۔ اُس نے اپنے خیمے شہر کے سامنے لگائے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 33:18
16 حوالہ جات  

اُن کی لاشوں کو وہاں سے شِکیمؔ مُنتقل کیا گیا اَور اُنہیں اُس مقبرہ میں دفن کیا گیا جسے حضرت اَبراہامؔ نے رقم دے کر شِکیمؔ میں بنی حمورؔ سے خریدا تھا۔


یرُبّعلؔ کا بیٹا اَبی ملیخ شِکیمؔ میں اَپنی ماں کے بھائیوں کے پاس گیا اَور اُن سے اَور اَپنی ماں کی ساری برادری سے کہا،


تَب یہوشُعؔ نے اِسرائیل کے سَب قبیلوں کو شِکیمؔ میں جمع کیا۔ اُنہُوں نے اِسرائیل کے بُزرگوں، اُمرا، قاضیوں اَور اہلکاروں کو بُلایا اَور وہ خُدا کے حُضُور مَیں حاضِر ہُوئے۔


اِس لیٔے وہ سامریہؔ کے ایک سُوخاؔر نامی شہر میں آئے جو اُس آراضی کے نزدیک واقع ہے جو حضرت یعقوب نے اَپنے بیٹے یُوسیفؔ کو دیا تھا۔


اَور اِصحاقؔ چالیس بَرس کے تھے جَب آپ نے رِبقہؔ سے بیاہ کیا جو فدّان ارام کے باشِندہ بیتُھوایلؔ ارامی کی بیٹی اَور لابنؔ ارامی کی بہن تھی۔


حضرت یُوحنّا بھی عینونؔ میں پاک غُسل دیتے تھے جو شالیِؔم کے نزدیک تھا۔ وجہ یہ تھی کہ وہاں پانی بہت تھا، اَور لوگ پاک غُسل لینے کے لیٔے آتے رہتے تھے۔


لِیاہؔ کے بیٹے جو یعقوب سے فدّان ارام میں اُس کی بیٹی دینؔہ کے علاوہ پیدا ہویٔے تھے یہی ہیں۔ اُس کے یہ بیٹے اَور بیٹیاں کُل تینتیس تھے۔


یعقوب کے فدّان ارام سے لَوٹنے کے بعد خُدا نے اَپنے آپ کو اُن پر دوبارہ ظاہر کیا، خُدا نے اُن کو برکت بخشی۔


فوراً فدّان ارام کو اَپنے نانا بیتُھوایلؔ کے گھر چلے جاؤ اَور وہاں اَپنے ماموں لابنؔ کی بیٹیوں میں سے کسی سے شادی کر لو۔


اَبرامؔ اُس مُلک میں سے سفر کرتے ہویٔے شِکیمؔ میں اُس مقام پر پہُنچے جہاں مورہؔ کا شاہ بلُوط کا درخت تھا۔ اُن دِنوں اُس مُلک میں کنعانی لوگ رہتے تھے۔


تو اِسرائیل نے یُوسیفؔ سے کہا، ”جَیسا کہ تُم جانتے ہو کہ تمہارے بھایٔی شِکیمؔ کے نزدیک بھیڑ بکریاں، چرا رہے ہیں، میں تُمہیں اُن کے پاس بھیجنا چاہتا ہُوں۔“ یُوسیفؔ نے جَواب دیا، ”بہت خُوب۔“


جَب مَیں فدّان سے لَوٹ رہاتھا تَب میری بدقسمتی سے راخلؔ نے کنعانؔ کے مُلک میں جَب ہم اِفرات سے کچھ ہی فاصلہ پر تھے وفات پائی۔ چنانچہ مَیں نے اُسے وہیں اِفرات (یعنی بیت لحمؔ) کے راستہ میں دفن کیا۔“


خُدا نے اَپنے پاک مَقدِس سے فرمایاہے: ”میں فخر و مسرّت کے ساتھ شِکیمؔ کے شہر کو تقسیم کروں گا اَور سُکّوتؔ کی وادی کی پیمائش کروں گا۔


شِکیمؔ سے، شیلوہؔ سے اَور سامریہؔ سے اسّی آدمی داڑھی مُنڈائے کپڑے پھاڑے ہُوئے اَور اَپنے جِسم کو زخمی کئے اَور ہدیئے اَور بخُور ہاتھ میں لیٔے ہُوئے وہاں آئے تاکہ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں نذر کریں۔


یعقوب گِلعادؔ کے پہاڑی مُلک میں خیمہ زن تھے کہ لابنؔ وہاں پہُنچ گئے اَور لابنؔ اَور اُن کے رشتہ دار بھی وہیں خیمہ زن ہو گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات