Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 32:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 تَب یعقوب نے اَپنے آگے اِدُوم کے مُلک میں جو سِعِیؔر کی سرزمین میں ہے اَپنے بھایٔی عیسَوؔ کے پاس قاصِد روانہ کئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور یعقُوبؔ نے اپنے آگے آگے قاصدوں کو ادُوؔم کے مُلک کو جو شعیر کی سرزمِین میں ہے اپنے بھائی عیسوؔ کے پاس بھیجا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 याक़ूब ने अपने भाई एसौ के पास अपने आगे आगे क़ासिद भेजे। एसौ सईर यानी अदोम के मुल्क में आबाद था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 یعقوب نے اپنے بھائی عیسَو کے پاس اپنے آگے آگے قاصد بھیجے۔ عیسَو سعیر یعنی ادوم کے ملک میں آباد تھا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 32:3
23 حوالہ جات  

اَور اِصحاقؔ کو یعقوب اَور عیسَوؔ بخشے۔ اَور مَیں نے عیسَوؔ کو سِعِیؔر کا کوہستانی مُلک دے دیا لیکن یعقوب اَور اُس کے بیٹے مِصر چلے گیٔے۔


عیسَوؔ نے یعقوب سے کہا، ”جلدی کیجئے اَور مُجھے اِس لال لال شَے میں سے کچھ کھانے کو دیجئے کیونکہ مَیں بھُوک سے بےدم ہو رہا ہُوں۔“ (اِسی وجہ سے اُس کا نام اِدُوم پڑ گیا یعنی سُرخ۔)


تُم اُنہیں جنگ کے لیٔے نہ چھیڑنا کیونکہ مَیں تُمہیں اُن کی زمین میں سے کچھ نہیں دوں گا، یہاں تک کہ تمہارے پاؤں رکھنے کے لیٔے بھی نہیں۔ مَیں نے سِعِیؔر کا پہاڑی علاقہ مِیراث کے طور پر عیسَوؔ کے سُپرد کیا ہے۔


لہٰذا میری درخواست ہے کہ میرا آقا اَپنے خادِم سے پیشتر روانہ ہو جائے اَور مَیں اَپنے آگے چلنے والے چَوپایوں اَور بچّوں کی رفتار کے مُطابق آہستہ آہستہ چلتا ہُوا اَپنے آقا کے پاس سِعِیؔر میں آ جاؤں گا۔“


اَور حَوریم کو سِعِیؔر کے پہاڑی مُلک میں مارتے مارتے بیابان کے نزدیک ایل پارانؔ تک پہُنچ گیٔے۔


اَور اَپنے آگے قاصِد روانہ کر دئیے، یہ قاصِد گیٔے اَور سامریوں کے ایک گاؤں میں داخل ہویٔے تاکہ یِسوعؔ کے آنے کی تیّاری کریں؛


دیکھو مَیں اَپنا پیغمبر اَپنے آگے بھیج رہا ہُوں۔ جو میرے آنے سے پہلے میری راہ تیّار کرےگا۔ تَب خُداوؔند جِس کے تُم طالب ہو وہ اَچانک اَپنی بیت المُقدّس میں تشریف لے آئیں گے۔ ہاں عہد کا پیغمبر جِس کے تُم آرزُومند ہو، آ جائے گا۔ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


یَاہوِہ نے بنی عیسَوؔ کی خاطِر بھی یہی کیا جو سِعِیؔر میں رہتے تھے جَب اُس نے حَوریوں کو اُن کے سامنے سے مٹا دیا۔ اُنہُوں نے اُنہیں نکال دیا اَور آج تک خُود اُن کی جگہ بسے ہویٔے ہیں۔


چنانچہ اُسی روز عیسَوؔ سِعِیؔر کے لیٔے روانہ ہویٔے۔


تَب یعقوب نہایت خوفزدہ اَور پریشان ہویٔے۔ اُنہُوں نے اَپنے ساتھ کے لوگوں، بھیڑ بکریوں، مویشیوں، گلّوں اَور اُونٹوں کو دو غولوں میں تقسیم کیا۔


میری یہ اِلتجا ہے کہ مُجھے اَپنے بھایٔی عیسَوؔ کے ہاتھ سے بچا لیجئے کیونکہ مُجھے خوف ہے کہ وہ آکر مُجھے اَور اِن ماؤں کو اُن کے بچّوں سمیت مار ڈالے گا۔


اِدُوم مغلُوب ہوگا؛ اَور اُس کا دُشمن، سِعِیؔر بھی مغلُوب ہوگا، لیکن اِسرائیل تقویّت پاتا جائے گا۔


(کوہِ حورِبؔ سے کوہِ سِعِیؔر ہوتے ہویٔے قادِسؔ برنیع تک جانے کے لیٔے صِرف گیارہ دِن ہی لگتے ہیں۔)


دُومہؔ کے متعلّق نبُوّت: کسی نے مُجھے سِعِیؔر سے پُکارا، ”اَے پہرےدار، رات کی کیا خبر ہے؟ اَے پہرےدار، رات کی کیا خبر ہے؟“


اِدُوم کے متعلّق نبُوّت: قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”کیا تیمانؔ میں دانشمندی نہ رہی؟ کیا عالِموں کی مصلحت جاتی رہی؟ کیا اُن کی حِکمت نابود ہو گئی ہے؟


سارے باشانؔ سمیت محنایمؔ سے لے کر باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کی تمام سلطنت اَور باشانؔ میں بسے ہُوئے یائیرؔ کے ساٹھ قصبے۔


اِس اَثنا میں ابنیرؔ بِن نیرؔ نے جو شاؤل کی فَوج کا سپہ سالار تھا، شاؤل کے بیٹے اِشبوستؔ کو ساتھ لیا اَور اُسے محنایمؔ میں لے آیا


تَب الِیشعؔ نے دعا کی، ”اَے یَاہوِہ! میرے خادِم کی آنکھیں کھول دیجئے تاکہ وہ دیکھ سکے۔“ تَب یَاہوِہ نے اُس نوجوان خادِم کی آنکھیں کھولیں اَور اُس نے دیکھا کہ الِیشعؔ کے اِردگرد کی پہاڑیاں آتِشی گھوڑوں اَور رتھوں سے بھری پڑی ہیں۔


اَورجو لوگ جنگ کے لیٔے مُسلّح ہوکر حِبرونؔ میں داویؔد کے پاس آئے تاکہ یَاہوِہ کے فرمان کے مُطابق شاؤل کی مملکت اُس کے سُپرد کریں اُن کا شُمار یہ ہے:


اَے شہزادی! جُوتیوں میں تمہارے پاؤں کتنے خُوبصورت لگتے ہیں، تمہاری حسین رانوں کی گولایٔی کسی ماہر کاریگر کی زیورات کی مانند ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات