Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 32:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 تَب اُس آدمی نے کہا، ”مُجھے جانے دے کیونکہ اَب پَو پھٹنے کو ہے۔“ لیکن یعقوب نے جَواب دیا، ”جَب تک آپ مُجھے برکت نہ دیں مَیں آپ کو جانے نہیں دُوں گا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 اور اُس نے کہا مُجھے جانے دے کیونکہ پَو پھٹ چلی۔ یعقُوبؔ نے کہا کہ جب تک تُو مُجھے برکت نہ دے مَیں تُجھے جانے نہیں دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 आदमी ने कहा, “मुझे जाने दे, क्योंकि पौ फटनेवाली है।” याक़ूब ने कहा, “पहले मुझे बरकत दें, फिर ही आपको जाने दूँगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 آدمی نے کہا، ”مجھے جانے دے، کیونکہ پَو پھٹنے والی ہے۔“ یعقوب نے کہا، ”پہلے مجھے برکت دیں، پھر ہی آپ کو جانے دوں گا۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 32:26
19 حوالہ جات  

وہ فرشتہ سے بھی لڑا اَور اُس پر غالب آیا؛ وہ رُویا اَور اُن سے مِنّت کی۔ اُس نے خُدا کو بیت ایل میں پایا اَور وہاں اُن سے بات چیت کی۔


خُدا ہم پر مہربانی کریں اَور ہمیں برکت دیں اَور اَپنا چہرہ ہم پر جلوہ گِر فرمائیں،


اَور یعبِیضؔ نے اِسرائیل کے خُدا سے یہ دعا کی، ”کاش آپ مُجھے برکت دیں اَور میری سرحدوں کو بڑھائیں! اَور اِس کے علاوہ آپ کے ہاتھ میرے ساتھ ہُوں سَب بدکاریوں سے مُجھے دُور رکھیں تاکہ وہ میرے غم کا باعث نہ ہوں۔“ اَورجو کچھ اُس نے مانگا تھا، خُدا نے اُسے عطا فرمایا۔


ابھی میں پہرےداروں سے تھوڑی ہی دُور گئی تھی کہ، وہ جِس سے میرا دِل مَحَبّت کرتا ہے، مُجھے مِل گیا۔ مَیں نے اُسے پکڑ لیا اَور اَب اُسے جانے نہ دُوں گی جَب تک میں اُسے اَپنی ماں کے گھر میں نہ لے جاؤں، یعنی اَپنی والدہ کے آرامگاہ میں جِس نے مُجھے پیدا کیا تھا۔


پھر بھی اِن سَب حالتوں میں ہمیں اَپنے مَحَبّت کرنے والے کے وسیلہ سے بڑی شاندار فتح حاصل ہوتی ہے۔


اَب تُم کچھ مت کہنا کیونکہ میرا غضب اُن کے خِلاف بھڑکنے کو ہے اَور مَیں اُنہیں نِیست و نابود کرنے والا ہُوں۔ پھر میں تُمہیں ایک بڑی قوم بناؤں گا۔“


یِسوعؔ نے اَپنے جِسم میں بشر کے دَوران، پُکار پُکار کر اَور آنسُو بہا بہا کر خُدا سے دعائیں اَور اِلتجائیں کیں جو اُنہیں موت سے بچا سَکتا تھا اَور خُدا ترسی کی وجہ سے اُس کی سُنی گئی۔


اِس لیٔے میرے عزیز بھائیو اَور بہنوں، ثابت قدم رہو اَور خُداوؔند کی خدمت میں ہمیشہ سرگرم رہو، کیونکہ تُم جانتے ہو کہ خُداوؔند میں تمہاری محنت بے فائدہ نہیں ہے۔


کویٔی آپ کا نام لینے والا نہیں نہ کویٔی آپ سے وابستہ رہنے کی کوشش کرتا ہے؛ کیونکہ آپ نے ہم سے اَپنا چہرہ چھُپا لیا ہے اَور اَپنے گُناہوں کے باعث ہمیں پگھلا ڈالا۔ اَور ہمیں ہمارے گُناہوں کے حوالے کر دیا ہے۔


”یَاہوِہ، اِسرائیل کا قُدُّوس اَور خالق یُوں فرماتے ہیں کیا تُم آنے والی چیزوں کے متعلّق مُجھ سے دریافت کروگے، کیا تُم میرے بچّوں کے متعلّق مُجھ سے سوال کروگے، یا میرے ہاتھوں کے کام کے متعلّق مُجھے حُکم دوگے؟


تمہارا سَر کوہِ کرمِلؔ کی عظمت کی مانند ہے۔ تمہارے سَر کے لمبے بال شاہی دھاگوں میں بنی تصویر ہیں؛ بادشاہ تو تمہاری زُلفوں کی زنجیروں میں جکڑا رہتاہے۔


اَب تُو مُجھے اُنہیں ہلاک کرنے سے مت روک، تاکہ میں اُن کا نام آسمان کے نیچے سے مٹا ڈالوں اَور مَیں تُم سے ایک زورآور اَور اِن سے بڑی قوم بناؤں گا۔“


جَب اُس آدمی نے دیکھا کہ وہ یعقوب پر غالب نہیں آسکتا تو اُس نے یعقوب کی ران کے جوڑ کو اَیسا چھُوا کہ اُس آدمی سے کُشتی لڑتے لڑتے اُن کی نس چڑھ گئی۔


تَب اُس آدمی نے پُوچھا، ”تمہارا نام کیا ہے؟“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”یعقوب۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات