Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 31:48 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

48 لابنؔ نے کہا، ”آج کے دِن یہ ڈھیر تمہارے اَور میرے درمیان گواہ ہے۔“ اِسی لیٔے اِس کا نام گِلعادؔ رکھا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

48 اور لابنؔ نے کہا کہ یہ ڈھیر آج کے دِن میرے اور تیرے درمِیان گواہ ہو۔ اِسی لِئے اُس کا نام جِلعادؔ رکھّا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

48 लाबन ने कहा, “आज हम दोनों के दरमियान यह ढेर अहद की गवाही देता है।” इसलिए उसका नाम जल-एद रखा गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

48 لابن نے کہا، ”آج ہم دونوں کے درمیان یہ ڈھیر عہد کی گواہی دیتا ہے۔“ اِس لئے اُس کا نام جلعید رکھا گیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 31:48
10 حوالہ جات  

اَور یہوشُعؔ نے اُن سَب لوگوں نے کہا، ”دیکھو! یہ پتّھر ہمارا گواہ رہے گا کیونکہ اُس نے وہ سَب باتیں سُنی ہیں جو یَاہوِہ نے ہم سے کہی ہیں۔ اگر تُم اَپنے خُدا سے بےوفائی کر بیٹھو تو یہ تمہارے خِلاف گواہی دے گا۔“


لیکن رُوبِنیوں اَور گادیوں کو مَیں نے گِلعادؔ سے لے کر وادیِ ارنُونؔ تک کا علاقہ دے دیا (جِس کی سرحد وادی کا درمیانی حِصّہ تھا) جو دریائے یبّوقؔ تک جو بنی عمُّون کی سرحد ہے پھیلا ہُوا تھا۔


ارنُونؔ کی وادی کے کنارے پر کے عروعؔر سے اَور اُس وادی میں کے شہر سے لے کر گِلعادؔ تک اَیسا کویٔی شہر نہ تھا جسے فتح کرنا ہمارے لیٔے مُشکل ہُوا ہو۔ یَاہوِہ ہمارے خُدا نے اُن سَب کو ہمارے تابع کر دیا۔


چنانچہ لابنؔ نے رشتہ داروں کو ساتھ لے کر اَور سات دِن کے تعاقب کے بعد گِلعادؔ کے پہاڑی مُلک میں اُن کو جا لیا۔


اَبراہامؔ نے جَواب دیا، ”تُم بھیڑ کے اِن سات مادہ برّوں کو میرے ہاتھ سے اِس اَمر کے بطور گواہ قبُول کرو کہ یہ کنواں مَیں نے کھودا ہے۔“


بَلکہ یہ ہمارے اَور تمہارے اَور آنے والی نَسلوں کے درمیان گواہ ٹھہرے کہ ہم اَپنی سوختنی نذروں اَور سلامتی کی نذر کے ذبیحوں سے یَاہوِہ کی عبادت اُن کے پاک مَقدِس میں کریں۔ تَب آئندہ کو تمہاری اَولاد ہماری اَولاد سے یہ نہ کہہ سکے گی، ’تمہارا یَاہوِہ میں تمہارا کویٔی لینا دینا نہیں۔‘


”اَور ہم نے کہا، ’اگر وہ کبھی ہم سے یا ہماری اَولاد سے یُوں کہیں تو ہم جَواب دیں گے کہ یَاہوِہ کے مذبح کے مُشابہ بنے ہُوئے اِس مذبح کو دیکھو جسے ہمارے آباؤاَجداد نے اِس لیٔے بنایا کہ وہ سوختنی نذروں اَور ذبیحوں کے لیٔے نہ ہو بَلکہ ہمارے اَور تمہارے درمیان گواہ ٹھہرے۔‘


اَور بنی رُوبِنؔ اَور بنی گادؔ نے اُس مذبح کا نام عِد رکھا، یہ ہمارے درمیان گواہ ہے کہ یَاہوِہ ہی ہمارے خُدا ہیں۔


اُس کے بعد گِلعادی یائیرؔ اُٹھا جو بائیس بَرس تک اِسرائیل کا قاضی رہا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات