Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 31:37 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

37 اَب جَب آپ نے میرے سارے مال و اَسباب کی تلاشی لے لی تو آپ نے اَپنے گھر کی کون سِی چیز پائی؟ اگر کچھ مِلا ہو تو اُسے یہاں اَپنے اَور میرے رشتہ داروں کے سامنے رکھئے اَور ہم دونوں کے درمیان ہمارا اِنصاف کرنے دیجئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

37 تُو نے جو میرا سارا اسباب ٹٹول ٹٹول کر دیکھ لِیا تو تُجھے تیرے گھر کے اسباب میں سے کیا چِیز مِلی؟ اگر کُچھ ہے تو اُسے میرے اور اپنے اِن بھائِیوں کے آگے رکھ کہ وہ ہم دونوں کے درمِیان اِنصاف کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

37 आपने टटोल टटोलकर मेरे सारे सामान की तलाशी ली है। तो आपका क्या निकला है? उसे यहाँ अपने और मेरे रिश्तेदारों के सामने रखें। फिर वह फ़ैसला करें कि हममें से कौन हक़ पर है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

37 آپ نے ٹٹول ٹٹول کر میرے سارے سامان کی تلاشی لی ہے۔ تو آپ کا کیا نکلا ہے؟ اُسے یہاں اپنے اور میرے رشتے داروں کے سامنے رکھیں۔ پھر وہ فیصلہ کریں کہ ہم میں سے کون حق پر ہے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 31:37
11 حوالہ جات  

لیکن شائِستگی اَور اِحترام کے ساتھ اَپنا ضمیر صَاف رکھو تاکہ جو لوگ المسیح میں تمہارے نیک چال چلن کے بارے میں غلط باتیں کر رہے ہیں اُنہیں اَپنی تہمت پر شرمندہ ہونا پڑے۔


اَور غَیریہُودیوں میں اَپنا چال چلن اَیسا نیک رکھو تاکہ جِن باتوں میں وہ تُمہیں بدکار جان کر تمہاری بدگوئی کرتے ہیں، وُہی تمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر اُنہیں کے سبب سے خُدا کے ظہُور کے دِن اُس کی تمجید کریں۔


ہمارے واسطے دعا کرتے رہو۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارا ضمیر صَاف ہے اَور ہم ہر لِحاظ سے اِحترام کے ساتھ زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں۔


تُم بھی گواہ ہو اَور خُدا بھی گواہ ہے کہ ہم نے تُم سبھی مُومِنین کے درمیان کیسی پاک، راستباز اَور بے عیب زندگی گُزاری۔


اَور اگر وہ نہ سُنے تو اَپنے ساتھ ایک یا دو آدمی اَور لے جاؤ، تاکہ ’ہر بات دو یا تین گواہوں کی زبان سے ثابت ہو جائے۔‘


اُنہُوں نے وہ چیزیں خیمہ میں سے نکال لیں اَور اُنہیں یہوشُعؔ اَور تمام بنی اِسرائیل کے پاس لاکر یَاہوِہ کے حُضُور پھیلا کر رکھ دیا۔


البتّہ جِس کسی کے پاس تمہارے معبُود نکلیں وہ زندہ نہ بچے گا۔ ہمارے رشتہ داروں کی مَوجُودگی میں تُم خُود دیکھ لوگے کہ میرے سامان مَیں تمہاری کویٔی چیز تو نہیں۔ اَور اگر ہو تو تُم اُسے لے لو۔“ یعقوب کو مَعلُوم نہ تھا کہ راخلؔ وہ معبُود چُرا لائی ہے۔


یعقوب کو بڑا غُصّہ آیا۔ یعقوب نے لابنؔ کو ملامت کی اَور اُن سے پُوچھا، ”میرا جُرم کیا ہے؟“ مَیں نے کون سا گُناہ کیا ہے جو تُم میرے تعاقب میں یہاں آ پہُنچے؟


”پچھلے بیس بَرس سے اَب تک میں آپ کے ساتھ رہا ہُوں اُس دَوران نہ تو کبھی آپ کی بھیڑوں اَور بکریوں کے بچّے ضائع ہویٔے اَور نہ ہی مَیں نے آپ کے گلّوں کے مینڈھوں کا گوشت کھایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات