Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 31:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 چنانچہ وہ اَپنا سَب کچھ لے کر فرار ہو گئے اَور دریا فراتؔ کو عبور کرکے گِلعادؔ کے کوہستانی مُلک کی طرف چلےگئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 سو وہ اپنا سب کُچھ لے کر بھاگا اور دریا پار ہو کر اپنا رُخ کوہِ جِلعادؔ کی طرف کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 बल्कि अपनी सारी मिलकियत समेटकर फ़रार हुआ। दरियाए-फ़ुरात को पार करके वह जिलियाद के पहाड़ी इलाक़े की तरफ़ सफ़र करने लगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 بلکہ اپنی ساری ملکیت سمیٹ کر فرار ہوا۔ دریائے فرات کو پار کر کے وہ جِلعاد کے پہاڑی علاقے کی طرف سفر کرنے لگا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 31:21
18 حوالہ جات  

اِسی دَوران شاہِ ارام حزائیلؔ نے گاتؔھ پر حملہ کرکے اُس پر قبضہ کر لیا۔ مگر جَب حزائیلؔ یروشلیمؔ پر حملہ کرنے کے لئے اُس کی طرف رخ کیا۔


وہ صِیّونؔ کا راستہ دریافت کریں گے، اَور اَپنے رُخ صِیّونؔ کی طرف کریں گے۔ وہ آکر یَاہوِہ سے، اَبدی عہد باندھیں گے، جسے فراموش نہ کیا جائے گا۔


گِلعادؔ علاقہ کے تِشبےؔ شہر کے باشِندے ایلیّاہ نے احابؔ سے فرمایا، ”بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کی حیات کی قَسم، جِس کی میں خدمت کرتا ہُوں، آنے والے چند برسوں میں بغیر میرے حُکم کے نہ اوس پڑےگی، اَور نہ بارش ہوگی۔“


تَب گِلعادؔ کے لوگوں کے سردار، ایک دُوسرے سے کہنے لگے، ”جو کویٔی بنی عمُّون پر حملہ کا آغاز کرےگا وُہی گِلعادؔ کے سَب باشِندوں کا سردار ہوگا۔“


پھر ہم نے اُس وقت جو مُلک قبضہ میں لے لیا تھا اُس میں سے ارنُونؔ کی گھاٹی کے پاس کے عروعؔر کے شمال کا علاقہ اَور گِلعادؔ کے کوہستانی مُلک کا نِصف حِصّہ اَور اُس کے شہر، مَیں نے رُوبِنیوں اَور گادیوں کو دے دیا۔


بنی رُوبِنؔ اَور بنی گادؔ نے جِن کے پاس جانوروں کے بڑے بڑے ریوڑ اَور گلّے تھے جَب یہ دیکھا کہ یعزیرؔ اَور گِلعادؔ کے مُلک مویشیوں کے لیٔے نہایت اَچھّے ہیں


جَب بِلعاؔم نے دیکھا کہ یَاہوِہ کی رضا یہی ہے کہ وہ اِسرائیل کو برکت دے تو اُس نے فالگیری دیکھنے کی پرانی عادت چھوڑکر اَپنا مُنہ بیابان کی طرف موڑا۔


یعقوب نے یہُوداہؔ کو اَپنے آگے یُوسیفؔ کے پاس بھیجا تاکہ وہ مَعلُوم کرے کہ گوشینؔ جانے والا راستہ کون سا ہے۔ جَب وہ گوشینؔ کے علاقہ میں پہُنچے تو


پھر جَب وہ کھانا کھانے بیٹھے تو اُنہُوں نے نظر اُٹھاکر دیکھا کہ اِشمعیلیوں کا ایک قافلہ گِلعادؔ سے آ رہاہے۔ اُن کے اُونٹ گرم مَسالوں روغن بلسان اَور مُر سے لدے ہویٔے تھے اَور وہ اُنہیں مِصر لے جا رہے تھے۔


چنانچہ لابنؔ نے رشتہ داروں کو ساتھ لے کر اَور سات دِن کے تعاقب کے بعد گِلعادؔ کے پہاڑی مُلک میں اُن کو جا لیا۔


اُس روز یَاہوِہ نے اَبرامؔ کے ساتھ عہد باندھا اَور فرمایا، ”مَیں نے مِصر کی ندی سے لے کر بڑے ندی یعنی بڑی ندی فراتؔ تک کی زمین تمہاری نَسل کو عطا کی ہے۔


تیسری ندی کا نام حِدیکیل ہے جو اشُور کے مشرق کو جاتی ہے اَور چوتھی ندی کا نام فراتؔ ہے۔


مزید یہ کہ یعقوب نے بھی لابنؔ ارامی کے ساتھ فریب کیا؛ یعقوب نے لابنؔ کو اَپنے فرار ہونے کی خبر تک نہ دی۔


تیسرے دِن لابنؔ کو خبر ہُوئی کہ یعقوب فرار ہو گئے ہیں۔


اَور پھر وہ گِلعادؔ اَور تحتیمؔ حُدشی کے علاقہ سے گزر کر آگے دانؔ یعن آئے اَور چکّر کاٹ کر صیدونؔ کی جانِب روانہ ہو گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات