Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 3:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 تَب آدمؔ اَور اُن کی بیوی نے یَاہوِہ خُدا کی آواز سُنی جَب کہ وہ دِن ڈھلے باغ میں گھُوم رہے تھے اَور وہ یَاہوِہ خُدا کے حُضُوری سے باغ کے درختوں میں چھُپ گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اور اُنہوں نے خُداوند خُدا کی آواز جو ٹھنڈے وقت باغ میں پِھرتا تھا سُنی اور آدمؔ اور اُس کی بِیوی نےاپنے آپ کو خُداوند خُدا کے حضُور سے باغ کے درختوں میں چِھپایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 शाम के वक़्त जब ठंडी हवा चलने लगी तो उन्होंने रब ख़ुदा को बाग़ में चलते-फिरते सुना। वह डर के मारे दरख़्तों के पीछे छुप गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 شام کے وقت جب ٹھنڈی ہَوا چلنے لگی تو اُنہوں نے رب خدا کو باغ میں چلتے پھرتے سنا۔ وہ ڈر کے مارے درختوں کے پیچھے چھپ گئے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 3:8
20 حوالہ جات  

یَاہوِہ فرماتے ہیں، کیا کویٔی شخص اَیسی پوشیدہ جگہوں میں چھُپ سَکتا ہے کہ میں اُسے دیکھ نہ سکوں؟ یَاہوِہ فرماتے ہیں، کیا آسمان اَور زمین مُجھ سے معموُر نہیں ہیں؟


یَاہوِہ کی آنکھیں ہر جگہ لگی رہتی ہیں، وہ نیک اَور بد دونوں کو دیکھتی ہیں۔


اَور کائِنات کی کویٔی بھی چیز خُدا کی نظر سے پوشیدہ نہیں ہے اَور اُس کی آنکھوں کے سامنے ہر چیز کھُلی اَور بے پردہ ہے جسے ہمیں بھی حِساب دینا ہے۔


اِس طرح وہ یہ ظاہر کرتی ہیں کہ آئین کے تقاضے اُن کے دِلوں پر نقش ہیں اَور اُن کا ضمیر بھی اِس بات کی گواہی دیتاہے اَور اُن کے خیالات بھی کبھی اُن پر اِلزام لگاتے ہیں، کبھی اُنہیں بَری ٹھہراتے ہیں۔


آدمؔ نے جَواب دیا، ”مَیں نے باغ میں آپ کی آواز سُنی اَور مَیں ڈر گیا کیونکہ مَیں ننگا تھا اِس لیٔے مَیں چھُپ گیا۔“


لیکن یُوناہؔ یَاہوِہ کے حُضُور سے ترشیشؔ کی طرف جانے کو بھاگے اَور یافؔا جا پہُنچے۔ وہاں اُنہیں ترشیشؔ کو جانے والا ایک پانی کا جہاز مِلا۔ اَور وہ کرایہ دے کر اُس میں سوار ہُوئے تاکہ اُن کے ساتھ یَاہوِہ کی حُضُوری سے ترشیشؔ کو چلے جائیں۔


اَپنی تقصیر اَپنے سینہ میں چھُپا کر، اگر مَیں نے اَور بنی آدمؔ کی طرح اَپنے گُناہ پر پردہ ڈالا ہو


تَب یَاہوِہ نے ایُّوب کو بگولے میں سے جَواب دیا:


کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہاری چھاؤنی میں چلتے پھرتے ہیں تاکہ تمہاری حِفاظت کریں اَور تمہارے دُشمنوں کو تمہارے حوالہ کر دیں۔ تمہاری کا پاک ہونا ضروُری ہے۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ تمہارے درمیان کویٔی نَجاست دیکھے اَور تُم سے دُور چلے جائیں۔


لیکن اَب ہم کیوں مَریں؟ کیونکہ بڑی ہولناک آگ ہمیں بھسم کر دے گی۔ اَور اگر ہمیں یَاہوِہ اَپنے خُدا کی آواز پھر سُننا پڑ جایٔے تَب تو ہم ضروُر فنا ہو جایٔیں گے۔


کیا کبھی کویٔی اَور قوم تمہاری طرح خُدا کی آواز کو آگ میں سے آتے ہویٔے سُن کر زندہ بچی ہے؟


جَب وہ گُنبَدِ افلاک میں گشت لگاتے ہیں اَور گھنے بادل اُنہیں گھیر لیتے ہیں، تو وہ ہمیں دیکھ نہیں سکتے۔


تَب زمین کے بادشاہ، اُمرائے، فَوجی افسر، مالدار، زورآور اَور سارے غُلام اَور آزاد، غاروں اَور پہاڑوں کی چٹّانوں میں جا چھُپے۔


جَب یَاہوِہ اَبراہامؔ سے باتیں کرچکے تو وہ چلےگئے اَور اَبراہامؔ گھر لَوٹ آئے۔


مَیں تمہارے درمیان چلا پھرا کروں گا، اَور مَیں تمہارا خُدا ہُوں گا اَور تُم میری اُمّت ہوگے۔


اَور شرارت سے پُر اُونچے مقامات جو اِسرائیل کے گُناہ ہیں تباہ کئے جایٔیں گے۔ اُن کے مذبحوں پر کانٹے اَور خاردار جھاڑیاں چھا جایٔیں گی۔ تَب وہ پہاڑوں سے کہیں گے، ”ہمیں چھُپا لو!“ اَور ٹیلوں سے کہیں گے، کہ ہم پر گِر پڑو!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات