Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 3:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 آدمؔ نے اَپنی بیوی کا نام حوّاؔ رکھا، اِس لیٔے کہ وہ تمام زندوں کی ماں ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 اور آدمؔ نے اپنی بِیوی کا نام حوّؔا رکھّا اِس لِئے کہ وہ سب زِندوں کی ماں ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 आदम ने अपनी बीवी का नाम हव्वा यानी ज़िंदगी रखा, क्योंकि बाद में वह तमाम ज़िंदों की माँ बन गई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 آدم نے اپنی بیوی کا نام حوا یعنی زندگی رکھا، کیونکہ بعد میں وہ تمام زندوں کی ماں بن گئی۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 3:20
14 حوالہ جات  

”ایک کنواری حاملہ ہوگی اَور اُس سے ایک بیٹا پیدا ہوگا اَور اُس کا نام عِمّانُوایلؔ رکھا جایٔےگا،“ جِس کا ترجُمہ ہے ”خُدا ہمارے ساتھ۔“


آدمؔ نے فرمایا، ”اَب یہ میری ہڈّیوں میں سے ہڈّی، اَور میرے گوشت میں سے گوشت ہے؛ وہ ’ناری‘ کہلائے گی، کیونکہ وہ نر سے نکالی گئی تھی۔“


اُس نے اُس کا نام نوحؔا رکھا اَور کہا، ”یہ ہمیں اَپنے ہاتھوں کی محنت اَور مشقّت سے جو ہم اِس زمین پر کرتے ہیں، جسے یَاہوِہ نے ملعُون قرار دیا، آرام دے گا۔“


اِس طرح آدمؔ نے سبھی مویشیوں، ہَوا کے پرندوں اَور سارے جنگلی جانوروں کے نام رکھے۔ لیکن آدمؔ کے لیٔے اُس کی مانند کوئی مددگار نہ مِلا۔


خُدا نے آدمؔ کو بنایا اَور اُس ایک سے لوگوں کی ہر قوم کو پیدا کیا تاکہ تمام روئے زمین آباد ہو؛ خُدا نے اُن کی زندگی کے ایّام مُقرّر کیٔے اَور سکونت کے لیٔے حدّوں کو تعیُّن کیا۔


مریمؔ کو ایک بیٹا ہوگا اَور تُم اُس کا نام یِسوعؔ رکھنا کیونکہ وُہی اَپنے لوگوں کو اُن کے گُناہوں سے نَجات دیں گے۔“


لہٰذا حنّہؔ حاملہ ہُوئی اَور وقت پُورا ہونے پر اُس کے بیٹا پیدا ہُوا۔ اُس نے یہ کہتے ہُوئے، ”مَیں نے اُسے یَاہوِہ سے مانگا ہے اُس کا نام شموایلؔ رکھا۔“


اَور جَب وہ بچّہ کچھ بڑا ہو گیا تو وہ اُسے فَرعوہؔ کی بیٹی کے پاس لے گئی اَور وہ اُس کا بیٹا بَن گیا اَور اُس نے اُس کا نام یہ کہتے ہویٔے مَوشہ رکھا، ”مَیں نے اُسے پانی سے نکالا۔“


وہ دَم توڑ رہی تھی لیکن مرنے سے پہلے اُس نے اُس بیٹے کا نام بِن اَونیؔ رکھا، لیکن اُس کے باپ نے اُس کا نام بِنیامین رکھا۔


یَاہوِہ کے فرشتہ نے ہاگارؔ سے یہ بھی کہا: ”تُم اَب حاملہ ہو اَور تمہارے ہاں بیٹا پیدا ہوگا۔ تُم اُس کا نام اِشمعیل رکھنا کیونکہ یَاہوِہ نے تمہاری دُکھ بھری فریاد سُن لی ہے۔


لیکن مُجھے خدشہ ہے کہ کہیں تمہارے خیالات بھی حوّاؔ کی طرح، جسے شیطان سانپ نے مکّاری سے بہکا دیا تھا، اُس خُلوص اَور عقیدت سے جو المسیح کے لائق ہے، دُور نہ ہو جایٔیں۔


کیونکہ پہلے حضرت آدمؔ کو خلق کیا، پھر بعد میں حوّاؔ کو۔


یَاہوِہ خُدا نے آدمؔ اَور اُن کی بیوی کے لیٔے چمڑے کے کُرتے بنا کر اُنہیں پہنا دئیے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات