Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 3:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 پھر خُدا نے عورت سے فرمایا، ”مَیں تمہارے دردِ حَمل کو بہت بڑھاؤں گا؛ تُو درد کے ساتھ بچّے جنے گی۔ اَور تیری رغبت اَپنے خَاوند کی طرف ہوگی، اَور وہ تُجھ پر حُکومت کرےگا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 پِھر اُس نے عَورت سے کہا کہ مَیں تیرے دردِ حمل کو بُہت بڑھاؤں گا۔ تُو درد کے ساتھ بچّے جنے گی اور تیری رغبت اپنے شَوہر کی طرف ہو گی اور وہ تُجھ پر حُکُومت کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 फिर रब ख़ुदा औरत से मुख़ातिब हुआ और कहा, “जब तू उम्मीद से होगी तो मैं तेरी तकलीफ़ को बहुत बढ़ाऊँगा। जब तेरे बच्चे होंगे तो तू शदीद दर्द का शिकार होगी। तू अपने शौहर की तमन्ना करेगी लेकिन वह तुझ पर हुकूमत करेगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 پھر رب خدا عورت سے مخاطب ہوا اور کہا، ”جب تُو اُمید سے ہو گی تو مَیں تیری تکلیف کو بہت بڑھاؤں گا۔ جب تیرے بچے ہوں گے تو تُو شدید درد کا شکار ہو گی۔ تُو اپنے شوہر کی تمنا کرے گی لیکن وہ تجھ پر حکومت کرے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 3:16
30 حوالہ جات  

اَپنے نَفس پر قابُو رکھیں اَور پاک دامن ہوں، گھر کا کام کاج کرنے والی اَور مہربان ہوں اَور اَپنے شوہروں کے تابع رہیں تاکہ خُدا کے کلام کی بدنامی نہ ہو۔


اَے بیویو! خُداوؔند میں مُناسب ہے کہ تُم اَپنے شوہروں کی تابع رہو۔


میں چاہتا ہُوں کہ تُم یہ بھی یاد رکھو کہ ہر مَرد کا سَر المسیح ہے اَور عورت کا سَر مَرد ہے اَور المسیح کا سَر خُدا ہے۔


لیکن خواتین اَولاد پیدا کرنے سے نَجات پائیں گی بشرطیکہ وہ ایمان، مَحَبّت، پاکیزگی اَور پرہیزگاری کے ساتھ زندگی گُزاریں۔


عورتیں جماعت کے مجمع میں خاموش رہیں۔ اُنہیں بولنے کی اِجازت نہیں بَلکہ تابع رہیں جَیسا کہ توریت میں بھی مرقُوم ہے۔


بیوی کے بَدن پر صِرف اُسی کا اِختیار نہیں بَلکہ اُس کے شوہر کا بھی ہے۔ اُسی طرح شوہر کے بَدن پر صِرف اُسی کا اِختیار نہیں بَلکہ اُس کی بیوی کا بھی ہے۔


جَب کسی عورت کے درد زہ ہونے لگتا ہے تو وہ غمگین ہو جاتی ہے اِس لیٔے کہ اُس کے دُکھ کی گھڑی آ پہُنچی؛ لیکن جُوں ہی بچّہ پیدا ہو جاتا ہے تو اِس خُوشی کے باعث کہ دُنیا میں ایک بچّہ پیدا ہُواہے وہ اَپنا درد بھُول جاتی ہے۔


اگر تُو بھلا کرے تو کیا تُو مقبُول نہ ہوگا؟ لیکن اگر تُو بھلا نہ کرے، تو گُناہ تیرے دروازہ پر دبکا بیٹھا ہے، اَور تُجھے دبوچ لینا چاہتاہے۔ لیکن تُجھے اُس پر غالب آنا چاہئے۔“


ہم نے اِس کی خبر سُنی ہے، جِس سے ہمارے ہاتھ پاؤں ڈھیلے پڑ گیٔے ہیں۔ ہم گویا ایک زچّہ کی مانند سخت درد اَور مُصیبت میں مُبتلا ہیں،


اُس کا خَاوند اُس کی مانی ہُوئی کسی بھی مَنّت کو یا قَسم کھا کر پرہیزگاری کے لیٔے اَپنے اُوپر عاید کی ہُوئی کسی بھی پابندی کو قائِم رکھ سَکتا ہے یا منسُوخ کر سَکتا ہے۔


جَب لوگ کہہ رہے ہوں گے کہ اَب، ”اَمن اَور سلامتی ہے،“ اُسی وقت اُن پر اَچانک ہلاکت اِس طرح آ جائے گی جِس طرح حاملہ عورت کو دردِزہ شروع ہو جاتا ہے اَور وہ ہرگز نہ بچیں گے۔


پس جَب بادشاہ کی وسیع مملکت میں اِس فرمانِ شاہی کا اعلان کیا جائے گا تو ہر عورت کو اَپنے شوہر کا اِحترام کرنا فرض ہوگا چاہے وہ کسی بھی اعلیٰ یا ادنیٰ عہدہ پر مامُور ہو۔“


’اَے لبانونؔ،‘ کی باشِندی، اَے دیودار میں فضل سے اَپنا آشیانہ بنانے والی، تُو کس قدر کراہیگی! جَب تُو زچّہ کی مانند سخت درد میں مُبتلا ہوگی!


جَب یَاہوِہ تمہارے رفیقوں کو تمہارا حاکم مُقرّر کریں گے، جنہیں تُم نے اَپنا حمایتی بنا لیا تھا، کیا تُمہیں یہ سُن کر وَیسا درد نہیں ہوگا جَیسے ایک زچّہ کو دردِ حَمل کے دَوران ہوتاہے؟


یہی باعث ہے کہ میرا جِسم درد سے اینٹھ رہاہے، ایک زچّہ کی طرح شدید درد نے مُجھے جکڑ لیا ہے؛ جو کچھ میں سُن رہا ہُوں اُس سے میں ہِراساں ہُوں، اَورجو دیکھ رہا ہُوں اُس سے میں پریشان ہُوں۔


وہ دہشت زدہ ہوں گے، درد اَور سخت تکلیف اُنہیں جکڑ لے گی؛ اَور وہ زچّہ کی مانند درد سے تِلمِلا اُٹھیں گے۔ وہ پُر خوف نگاہوں سے ایک دُوسرے کا مُنہ تاکیں گے، اَور اُن کے چہرے مشتعل ہوں گے۔


دَمشق کمزور ہو گیا ہے، اَور بھاگنے کے لیٔے پلٹ گیا ہے اَور گھبراہٹ نے اُسے اَپنی لپیٹ میں لے لیا ہے تکلیف اَور خوف نے اُسے پکڑ لیا ہے، گویا زچّہ کی مانند سخت درد۔


مُجھے ایک پہلوٹھا بچّہ پیدا کرنے والی، زچّہ کے چِلّانے کی آواز سُنائی دے رہی ہے، یہ صِیّونؔ کی بیٹی کی چِلّاہٹ ہے، جو سانس لینے کو ہانپ رہی ہے وہ اَپنے ہاتھ پھیلا کر لوگوں سے کہہ رہی ہے، ”افسوس! میں بے ہوش ہو رہی ہوں میری جان قاتلوں کے حوالے کر دی گئی ہے۔“


اَپنی جان کا دُکھ اُٹھاکر، وہ زندگی کا نُور دیکھے گا اَور مطمئن ہوگا؛ اَپنے ہی عِرفان کے باعث میرا صادق خادِم بہُتوں کو راستباز ٹھہرائے گا، اَور وہ اُن کی بدکاریاں خُود اُٹھالے گا۔


وہاں اُن پر کپکپی طاری ہو گئی، اَور وہ ایک زچّہ کی مانند سخت درد کی سِی تکلیف میں مُبتلا ہو گئے۔


کیونکہ پہلے حضرت آدمؔ کو خلق کیا، پھر بعد میں حوّاؔ کو۔


اَور یعبِیضؔ اَپنے بھائیوں کی بہ نِسبت زِیادہ مُعزّز تھا اَور اُس کی ماں نے اُس کا نام یہ کہتے ہُوئے یعبِیضؔ رکھا، ”مَیں نے اُسے غم کے ساتھ پیدا کیا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات