Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 29:35 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

35 وہ پھر حاملہ ہو گئی اَور جَب اُس کے یہاں بیٹا پیدا ہُوا تَب اُس نے کہا، ”اَب کی بار مَیں یَاہوِہ کی تمجید کروں گی۔“ لہٰذا اُس نے اُس کا نام بنی یہُوداہؔ رکھا۔ اُس کے بعد اُس کے یہاں کویٔی اَولاد نہ ہُوئی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

35 اور وہ پِھر حامِلہ ہُوئی اور اُس کے بیٹا ہُؤا۔ تب اُس نے کہا کہ اب مَیں خُداوند کی سِتایش کرُوں گی اِس لِئے اُس کا نام یہُوداؔہ رکھّا۔ پِھر اُس کے اَولاد ہونے میں توقُّف ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

35 वह एक बार फिर हामिला हुई। चौथा बेटा पैदा हुआ। उसने कहा, “इस दफ़ा मैं रब की तमजीद करूँगी।” उसने उसका नाम यहूदाह यानी तमजीद रखा। इसके बाद उससे और बच्चे पैदा न हुए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

35 وہ ایک بار پھر حاملہ ہوئی۔ چوتھا بیٹا پیدا ہوا۔ اُس نے کہا، ”اِس دفعہ مَیں رب کی تمجید کروں گی۔“ اُس نے اُس کا نام یہوداہ یعنی تمجید رکھا۔ اِس کے بعد اُس سے اَور بچے پیدا نہ ہوئے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 29:35
13 حوالہ جات  

حضرت اَبراہامؔ سے حضرت اِصحاقؔ پیدا ہویٔے، اَور حضرت اِصحاقؔ سے حضرت یعقوب، حضرت یعقوب سے حضرت یہُوداہؔ اَور اُن کے بھایٔی پیدا ہُوئے،


اَور اگرچہ یہُوداہؔ اَپنے تمام بھائیوں سے زِیادہ طاقتور تھا اَور حُکمران اُسی میں سے نکلے لیکن پہلوٹھے کا حق یُوسیفؔ کا ہُوا)۔


اَور مَوشہ نے بنی یہُوداہؔ کے متعلّق یہ فرمایا: ”اَے یَاہوِہ! آپ بنی یہُوداہؔ کی فریاد سُنیں؛ اَور اُسے ایک قوم کے طور پر ایک ساتھ لے آئیں۔ اُنہیں اَپنے مقصد کو پُورا کرنے کی طاقت دیں، اَور دُشمنوں کے خِلاف اُن کے مددگار ہوں!“


اَور لِیاہؔ کی خادِمہ زِلفہؔ کے بیٹے یہ تھے: گادؔ اَور آشیر۔ یہ سَب یعقوب کے بیٹے تھے جو اُس سے فدّان ارام میں پیدا ہویٔے۔


یہُوداہؔ کے بیٹے: عیرؔ، اَونانؔ، شِلحؔ، پیریزؔ اَور زیراحؔ (لیکن عیرؔ اَور اَونانؔ مُلکِ کنعانؔ میں وفات پا چُکے تھے)۔ پیریزؔ کے بیٹے: حِضرونؔ اَور حمُولؔ۔


یہُوداہؔ کی نَسل سے: بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے سبھی مَردوں کے نام جو فَوج میں خدمت کرنے کے قابل تھے اَپنی اَپنی برادری اَور خاندان کے مُطابق یکے بعد دیگرے درج کئے گیٔے۔


”اَور اُن کے نام یہ ہیں: ”یہُوداہؔ کے قبیلہ سے یفُنّہؔ کا بیٹا کالبؔ؛


جَب لِیاہؔ نے دیکھا کہ آئندہ اُس کے اَولاد نہیں ہوگی تو اُس نے اَپنی خادِمہ زِلفہؔ کو یعقوب کو دے دیا کہ اُس کی بیوی بنے۔


یہُوداہؔ کا ایک حِصّہ ہوگا جو رُوبِنؔ کی سرحد سے مُتّصل مشرق سے مغرب تک ہوگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات