Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 27:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَور میری پسند کے مُطابق لذیذ کھانا تیّار کرکے میرے پاس لے آ تاکہ میں اُسے کھا کر اَپنے مرنے سے پہلے تُمہیں برکت دُوں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور میری حسبِ پسند لذِیذ کھانا میرے لِئے تیّار کر کے میرے آگے لے آ تاکہ مَیں کھاؤں اور اپنے مَرنے سے پہلے دِل سے تُجھے دُعا دُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 उसे तैयार करके ऐसा लज़ीज़ खाना पका जो मुझे पसंद है। फिर उसे मेरे पास ले आ। मरने से पहले मैं वह खाना खाकर तुझे बरकत देना चाहता हूँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اُسے تیار کر کے ایسا لذیذ کھانا پکا جو مجھے پسند ہے۔ پھر اُسے میرے پاس لے آ۔ مرنے سے پہلے مَیں وہ کھانا کھا کر تجھے برکت دینا چاہتا ہوں۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 27:4
23 حوالہ جات  

ایمان ہی سے حضرت اِصحاقؔ نے اَپنے دونوں بیٹوں، یعقوب اَور عیسَوؔ کو اُن کے مُستقبِل کے لحاظ سے برکت بخشی۔


یُوسیفؔ نے اَپنے باپ سے کہا، ”یہ میرے بیٹے ہیں جو خُدا نے مُجھے یہاں دیئے ہیں۔“ تَب اِسرائیل نے کہا، ”اُنہیں میرے پاس لاؤ تاکہ مَیں اُنہیں برکت دُوں۔“


یہ سَب اِسرائیل کے بَارہ قبیلے ہیں اَور یہی وہ باتیں ہیں جو اُن کے باپ نے اُنہیں برکت دیتے وقت کہیں اَور ہر ایک کو وُہی برکت دی جِس کے وہ لائق تھا۔


تَب اِصحاقؔ نے کہا، ”میرے بیٹے، اَپنے شِکار کا کچھ حِصّہ میرے سامنے لا تاکہ میں اُسے کھاؤں اَور تُمہیں اَپنی برکت بخشوں۔“ یعقوب اُسے اَپنے باپ کے پاس لے آئے اَور آپ نے کھایا اَور وہ کچھ انگوری شِیرہ بھی لے آئے اَور اِصحاقؔ نے پیا۔


جَب وہ اُنہیں برکت دے رہے تھے، تو اُن سے جُدا ہو گیٔے اَور آسمان میں اُوپر اُٹھا لیٔے گیٔے۔


تَب شمعُونؔ نے اُنہیں برکت دی اَور اُس کی ماں مریمؔ سے کہا: ”دیکھ! یہ طے ہو چُکاہے کہ یہ بچّہ اِسرائیلؔ میں بہت سے لوگوں کے زوال اَور عروج کا باعث ہوگا اَور اَیسا نِشان بنے گا جِس کی مُخالفت کی جائے گی۔


تَب یہوشُعؔ نے اُنہیں برکت دی اَور اُنہیں رخصت کیا اَور وہ اَپنے گھروں کو چلے گیٔے۔


تَب یہوشُعؔ نے یفُنّہؔ کے بیٹے کالبؔ کو برکت دی اَور اُسے حِبرونؔ مِیراث کے طور پر عنایت فرمایا۔


’میرے لیٔے شِکار مار لاؤ اَور نہایت لذیذ کھانا تیّار کرو تاکہ میں اَپنی موت سے پہلے یَاہوِہ کی حُضُوری میں تُمہیں برکت دُوں۔‘


قادرمُطلق خُدا تُمہیں برکت بخشے، تُمہیں برومند کرے اَور تُمہیں اِس قدر بڑھائے کہ تُم سے ایک قوم وُجُود میں آ جائے۔


عیسَوؔ نے بھی کچھ لذیذ کھانا تیّار کیا اَور اَپنے باپ کے پاس لے آیا۔ تَب اُنہُوں نے باپ سے کہا، ”اَے میرے باپ! اُٹھئے اَور میرے شِکار کا گوشت کھائیے تاکہ آپ مُجھے برکت دے سکیں۔“


چنانچہ یعقوب اُن کے پاس گئے اَور اُنہیں چُوما۔ جَب اِصحاقؔ نے عیسَوؔ کی پوشاک کی خُوشبو پائی تو اُنہیں برکت دی اَور فرمایا، ”میرے بیٹے کی خُوشبو اُس کھیت کی مہک کی مانند ہے جسے یَاہوِہ نے برکت دی ہو۔


اِصحاقؔ نے یعقوب کو نہیں پہچانا کیونکہ اُن کے ہاتھ اُس کے بھایٔی عیسَوؔ کی مانند بال والے تھے۔ لہٰذا اِصحاقؔ نے یعقوب کو برکت دی۔


اَور اُنہُوں نے رِبقہؔ کو دعا دیتے ہُوئے کہا، ”اَے ہماری بہن! تُو لاکھوں کی ماں ہو؛ اَور تمہاری نَسل اَپنے دُشمنوں کے شہروں پر قابض ہو۔“


ملکِ صِدقؔ نے اَبرامؔ کو یہ کہہ کر برکت دی، ”خُداتعالیٰ کی طرف سے جو آسمان اَور زمین کا خالق ہے، اَبرامؔ مُبارک ہو۔


جَب اِصحاقؔ اَپنے بیٹے عیسَوؔ سے باتیں کر ہی رہے تھے تَب رِبقہؔ اُن کی باتیں سُن رہی تھی۔ جَب عیسَوؔ شِکار مار کر لانے کے لیٔے جنگل کی طرف روانہ ہُوا،


گلّے میں جا کر بکری کے دو بہترین بچّے لاکر مُجھے دو تاکہ مَیں تمہارے باپ کے لیٔے اُن کی پسند کا لذیذ کھانا تیّار کر سکوں۔


تَب یعقوب گئے اَور اُنہیں لے کر اَپنی ماں کے پاس لے آئے اَور رِبقہؔ نے اُن کے باپ کی پسند کا نہایت لذیذ کھانا تیّار کیا۔


پھر اُس نے وہ لذیذ کھانا اَور روٹی جو اُس نے پکائی تھی اَپنے بیٹے یعقوب کے ہاتھ میں دے دی۔


یعقوب نے اَپنے باپ کو جَواب دیا، ”میں تمہارا پہلوٹھا بیٹا عیسَوؔ ہُوں۔ مَیں نے تمہارے کہنے کے مُطابق کیا ہے۔ لہٰذا اُٹھئے اَور میرے شِکار میں سے کچھ کھالیجئے تاکہ آپ مُجھے برکت دے سکیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات