Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 27:27 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 چنانچہ یعقوب اُن کے پاس گئے اَور اُنہیں چُوما۔ جَب اِصحاقؔ نے عیسَوؔ کی پوشاک کی خُوشبو پائی تو اُنہیں برکت دی اَور فرمایا، ”میرے بیٹے کی خُوشبو اُس کھیت کی مہک کی مانند ہے جسے یَاہوِہ نے برکت دی ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

27 اُس نے پاس جا کر اُسے چُوما۔ تب اُس نے اُس کے لِباس کی خُوشبُو پائی اور اُسے دُعا دے کر کہا دیکھو! میرے بیٹے کی مہک اُس کھیت کی مہک کی مانِند ہے جِسے خُداوند نے برکت دی ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 याक़ूब ने पास आकर उसे बोसा दिया। इसहाक़ ने उसके लिबास को सूँघकर उसे बरकत दी। उसने कहा, “मेरे बेटे की ख़ुशबू उस खुले मैदान की ख़ुशबू की मानिंद है जिसे रब ने बरकत दी है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 یعقوب نے پاس آ کر اُسے بوسہ دیا۔ اسحاق نے اُس کے لباس کو سونگھ کر اُسے برکت دی۔ اُس نے کہا، ”میرے بیٹے کی خوشبو اُس کھلے میدان کی خوشبو کی مانند ہے جسے رب نے برکت دی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 27:27
14 حوالہ جات  

کیونکہ خُدا اُس زمین کو برکت دیتاہے جو اَپنے پر بار بار پڑنے والی بارش کو جذب کرکے اَیسی فصل پیدا کرتی ہے جو کاشت کاروں کے لیٔے مفید ہو۔


آپ اُس کی ریگھاریوں کو سیراب کرتے ہیں اَور اُس کی اُونچی نیچی سطحوں کو ہموار کر دیتے ہیں؛ آپ اُسے بارش سے نرم کرتے ہیں اَور اُس کی فصلوں کو برکت دیتے ہیں۔


اَور اِصحاقؔ نے اُس سال اُس مُلک میں جِتنی فصل بوئی اُس کا سَو گُنا پھل پایا کیونکہ یَاہوِہ نے اُنہیں برکت دی تھی۔


ایمان ہی سے حضرت اِصحاقؔ نے اَپنے دونوں بیٹوں، یعقوب اَور عیسَوؔ کو اُن کے مُستقبِل کے لحاظ سے برکت بخشی۔


اَنجیر کے درختوں میں پھل پکنے لگے ہیں؛ اَور انگور کی بیلیں اَپنی مہک پھیلا رہی ہیں۔ اِس لیٔے اُٹھو اَور چلی آؤ، میری محبُوبہ؛ اَے میری حسینہ، میرے ساتھ چلی آؤ۔“


پھر رِبقہؔ نے اَپنے بڑے بیٹے عیسَوؔ کا نہایت نفیس لباس جو گھر میں تھا اَور اُسے اَپنے چُھوٹے بیٹے یعقوب کو پہنایا۔


تَب اُن کے باپ اِصحاقؔ نے اُن سے کہا، ”اَے میرے بیٹے یہاں میرے نزدیک آؤ اَور مُجھے چُومو۔“


اِسرائیل کی آنکھیں بُڑھاپے کی وجہ سے دھُندلا گئی تھیں اَور وہ بمشکل دیکھ پاتے تھے۔ چنانچہ یُوسیفؔ اَپنے بیٹوں کو اُن کے قریب لائے اَور اُن کے باپ نے اُنہیں چُوما اَور گلے لگایا۔


یُوسیفؔ کے متعلّق مَوشہ نے فرمایا: ”اُس کی زمین یَاہوِہ کی طرف سے مُبارک ہو اَور اُس پر آسمان کی بیش قیمتی شبنم گِرے اَور زمین کے نیچے کا گہرا پانی اُسے ملے؛


اُس کے باپ اِصحاقؔ نے اُسے جَواب دیا، ”تمہارا قِیام زرخیز زمین سے اَور اُوپر کے آسمان کی اوس سے پرے ہوگا۔


تَب یعقوب نے یُوسیفؔ کو برکت دی اَور کہا، ”وہ خُدا جِس کے سامنے میرے آباؤاَجداد اَبراہامؔ اَور اِصحاقؔ نے اَپنی اَپنی زندگی کے دِن گزارے، وہ خُدا جو آج کے دِن تک عمر بھر میرا پاسبان رہا،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات