Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 27:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 یعقوب نے اَپنے باپ کو جَواب دیا، ”میں تمہارا پہلوٹھا بیٹا عیسَوؔ ہُوں۔ مَیں نے تمہارے کہنے کے مُطابق کیا ہے۔ لہٰذا اُٹھئے اَور میرے شِکار میں سے کچھ کھالیجئے تاکہ آپ مُجھے برکت دے سکیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 یعقُوبؔ نے اپنے باپ سے کہا مَیں تیرا پہلوٹھا بیٹا عیسوؔ ہُوں۔ مَیں نے تیرے کہنے کے مُطابِق کِیا ہے۔ سو ذرا اُٹھ اور بَیٹھ کر میرے شِکار کا گوشت کھا تاکہ تُو دِل سے مُجھے دُعا دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 उसने कहा, “मैं आपका पहलौठा एसौ हूँ। मैंने वह किया है जो आपने मुझे कहा था। अब ज़रा उठें और बैठकर मेरे शिकार का खाना खाएँ ताकि आप बाद में मुझे बरकत दें।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اُس نے کہا، ”مَیں آپ کا پہلوٹھا عیسَو ہوں۔ مَیں نے وہ کیا ہے جو آپ نے مجھے کہا تھا۔ اب ذرا اُٹھیں اور بیٹھ کر میرے شکار کا کھانا کھائیں تاکہ آپ بعد میں مجھے برکت دیں۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 27:19
15 حوالہ جات  

تُم کہتے ہو، ”ہم نے موت سے عہد باندھا ہے، اَور پاتال سے عہد کر لیا ہے۔ اِس لیٔے جَب سزا کا زبردست سیلاب آئے گا، تو وہ ہم تک نہ پہُنچے گا، کیونکہ ہم نے جھُوٹ کو اَپنی جائے پناہ بنا لیا ہے اَور ہم دروغ گوئی کی آڑ میں جا چھُپے ہیں۔“


اَور یرُبعامؔ نے اَپنی بیوی سے کہا، ”جا کر اَپنا حُلیہ بدل لو تاکہ کویٔی نہ پہچان سکے کہ تُم یرُبعامؔ کی بیوی ہو۔ اَور پھر شیلوہؔ کو چلی جاؤ جہاں اخیاہؔ نبی رہتے ہیں، جنہوں نے مُجھے بتایا تھا کہ میں اِس قوم کا بادشاہ بنُوں گا۔


تَب اِصحاقؔ نے یعقوب سے فرمایا، ”اَے میرے بیٹے، قریب آ تاکہ میں تُمہیں چھُو کر مَعلُوم کروں کہ واقعی تُو میرا بیٹا عیسَوؔ ہے یا نہیں۔“


اَور میری پسند کے مُطابق لذیذ کھانا تیّار کرکے میرے پاس لے آ تاکہ میں اُسے کھا کر اَپنے مرنے سے پہلے تُمہیں برکت دُوں۔“


جو پہلے پیدا ہُوا وہ سُرخ تھا اَور اُس کا سارا جِسم بالوں سے بنے ہویٔے کپڑے کی طرح تھا۔ اِس لیٔے اُنہُوں نے اُس کا نام عیسَوؔ رکھا۔


تَب اُس بُوڑھے نبی نے جَواب دیا، ”میں بھی تمہاری طرح نبی ہُوں اَور یَاہوِہ کے حُکم سے ایک فرشتہ نے مُجھ سے کہا ہے: ’اُس مَرد خُدا کو واپس اَپنے ساتھ اَپنے گھر لے آؤ تاکہ وہ روٹی کھائے اَور پانی پیئے۔‘ “ مگر وہ بُوڑھا نبی اُس مَرد خُدا سے جھُوٹ بول رہاتھا۔


اِصحاقؔ جسے شِکار کا گوشت بہت پسند تھا عیسَوؔ سے پیار کرتا تھا لیکن رِبقہؔ یعقوب کو پیار کرتی تھی۔


وہ اَپنے باپ کے پاس گئے اَور کہا، ”اَے میرے باپ!“ اِصحاقؔ نے جَواب دیا، ”ہاں میرے بیٹے، تُم کون ہو؟“


عیسَوؔ نے بھی کچھ لذیذ کھانا تیّار کیا اَور اَپنے باپ کے پاس لے آیا۔ تَب اُنہُوں نے باپ سے کہا، ”اَے میرے باپ! اُٹھئے اَور میرے شِکار کا گوشت کھائیے تاکہ آپ مُجھے برکت دے سکیں۔“


مگر اِصحاقؔ نے فرمایا، ”تمہارے بھایٔی نے دغا کی اَور تمہاری برکت لے لی۔“


جَب تمہارے بھایٔی کا غُصّہ جو تُم پر ہے اُتر جائے گا اَورجو تُم نے اُس کے ساتھ کیا ہے اُسے وہ بھُول جائے گا تو میں تُمہیں وہاں سے بُلوا بھیجوں گی۔ میں ایک ہی دِن میں تُم دونوں کو آخِر کیوں کھو بیٹھوں؟“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات