Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 26:34 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

34 جَب عیسَوؔ چالیس بَرس کے ہویٔے تو اُنہُوں نے بیؔری حِتّی کی بیٹی یُودِتھؔ اَور ایلون حِتّی کی بیٹی بسِماتھؔ سے بیاہ کر لیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

34 جب عیسوؔ چالِیس برس کا ہُؤا تو اُس نے بیرؔی حِتّی کی بیٹی یہودِتھؔ اور اَیلونؔ حِتّی کی بیٹی بشامتھؔ سے بیاہ کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

34 जब एसौ 40 साल का था तो उसने दो हित्ती औरतों से शादी की, बैरी की बेटी यहूदित से और ऐलोन की बेटी बासमत से।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

34 جب عیسَو 40 سال کا تھا تو اُس نے دو حِتّی عورتوں سے شادی کی، بیری کی بیٹی یہودِت سے اور ایلون کی بیٹی باسمت سے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 26:34
11 حوالہ جات  

عیسَوؔ نے اِن کنعانی لڑکیوں سے بیاہ کیا، حِتّی ایلون کی بیٹی عدہؔ؛ حِوّیؔ ضِبعونؔ کی نواسی اَور عنہؔ کی بیٹی اُہلِیبامہؔ۔


اَور جَب تُم اُن کی بیٹیوں میں سے بعض کو اَپنے بیٹوں سے شادی کر دوگے اَور اُن کی وہ بیٹیاں اَپنے معبُودوں کی پیروی میں زناکار ٹھہریں گی تو وہ تمہارے بیٹوں کو بھی اَپنے معبُودوں کی پیروی میں زناکاری کی راہ پر لے جائیں گی۔


رِعوایلؔ کے بیٹے یہ ہیں: ناحات زیراحؔ شمّہ اَور مِزّہؔ۔ یہ عیسَوؔ کی بیوی بسِماتھؔ کے پوتے تھے۔


اَور اُہلِیبامہؔ کے ہاں یعُوسؔ، یعلامؔ اَور قورحؔ پیدا ہویٔے۔ یہ عیسَوؔ کے بیٹے تھے جو اُس کے یہاں مُلکِ کنعانؔ میں پیدا ہویٔے۔


لہٰذا عیسَوؔ اِشمعیل کے پاس گیا اَور اَپنی پہلی بیویوں کے باوُجُود ماحلتھ کو بیاہ لایا جو نبایوتؔ کی بہن اَور اَبراہامؔ کے بیٹے اِشمعیل کی بیٹی تھی۔


یَاہوِہ کی جو آسمان اَور زمین کا خُدا ہے، قَسم کھاؤ کہ تُم میرے بیٹے کو کنعانیوں کی بیٹیوں میں سے جِن کے درمیان مَیں رہتا ہُوں، کسی سے بھی شادی نہیں کرنے دوگے،


اَور نہ کویٔی شخص زناکار ہو یا عیسَوؔ کی طرح خُدا کا مُخالف ہو جِس نے ایک وقت کے کھانے کے عوض میں اَپنے پہلوٹھے ہونے کا حق بیچ ڈالا۔


لیکن چونکہ جنسی بدفعلی زوروں پر ہے اِس لیٔے ہر مَرد کو چاہیے کہ وہ بیوی رکھے اَور ہر عورت کو چاہیے کہ شوہر رکھے۔


تَب رِبقہؔ نے اِصحاقؔ سے کہا، ”میں اِن حِتّی لڑکیوں کی وجہ سے زندگی سے بیزار آ چُکی ہُوں۔ اگر یعقوب اِس مُلک کی لڑکیوں میں سے جَیسا کہ یہ حِتّی لڑکیاں ہیں، کسی کے ساتھ بیاہ کرےگا تو میرا جینا دوبھر ہو جائے گا۔“


تو عیسَوؔ کو احساس ہُوا کہ اُن کے باپ اِصحاقؔ کو کنعانی لڑکیاں کِس قدر بُری لگتی ہیں۔


تَب داویؔد نے حِتّی احِیملکؔ اَور ضرویاہؔ کے بیٹے ابیشائی سے جو یُوآبؔ کا بھایٔی تھا پُوچھا، ”کون میرے ساتھ چھاؤنی میں شاؤل کے پاس چلے گا؟“ ابیشائی نے کہا، ”مَیں آپ کے ساتھ چلُوں گا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات