Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 25:33 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 لیکن یعقوب نے کہا، ”پہلے آپ مُجھ سے قَسم کھاؤ۔“ اِس لیٔے عیسَوؔ نے قَسم کھا کر اَپنا پہلوٹھا ہونے کا حق یعقوب کے ہاتھ بیچ دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

33 تب یعقُوبؔ نے کہا کہ آج ہی مُجھ سے قَسم کھا۔ اُس نے اُس سے قَسم کھائی اور اُس نے اپنا پہلوٹھے کا حق یعقُوبؔ کے ہاتھ بیچ دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 याक़ूब ने कहा, “पहले क़सम खाकर मुझे यह हक़ बेच दो।” एसौ ने क़सम खाकर उसे पहलौठे का हक़ मुंतक़िल कर दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 یعقوب نے کہا، ”پہلے قَسم کھا کر مجھے یہ حق بیچ دو۔“ عیسَو نے قَسم کھا کر اُسے پہلوٹھے کا حق منتقل کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 25:33
11 حوالہ جات  

اَور نہ کویٔی شخص زناکار ہو یا عیسَوؔ کی طرح خُدا کا مُخالف ہو جِس نے ایک وقت کے کھانے کے عوض میں اَپنے پہلوٹھے ہونے کا حق بیچ ڈالا۔


آدمی تو اَپنے سے بڑے کی قَسم کھایا کرتے ہیں اَور اِس طرح قَسم کھانے سے ہر بات پکّی ہو جاتی ہے اَور ہر جھگڑے و حُجّت کی گنجائش کو ختم کردیتی ہے۔


عیسَوؔ نے کہا، ”کیا اُس کا نام یعقوب ٹھیک نہیں رکھا گیا؟ اُس نے مُجھے دو دفعہ دھوکا دیا ہے: پہلے اُنہُوں نے میرا پیدائشی حق چھینا اَور اَب اُنہُوں نے میری برکت بھی چھین لی!“ تَب اُس نے پُوچھا، ”کیا میرے لیٔے آپ کے پاس کویٔی برکت باقی نہیں بچی؟“


بَلکہ اُس نے قَسم کھا کر کہا، ”جو کُچھ تو مُجھ سے مانگے گی، مَیں تُجھے دُوں گا چاہے وہ میری آدھی سلطنت ہی کیوں نہ ہو۔“


یَاہوِہ کی جو آسمان اَور زمین کا خُدا ہے، قَسم کھاؤ کہ تُم میرے بیٹے کو کنعانیوں کی بیٹیوں میں سے جِن کے درمیان مَیں رہتا ہُوں، کسی سے بھی شادی نہیں کرنے دوگے،


لیکن اَبرامؔ نے سدُومؔ کے بادشاہ سے فرمایا، ”مَیں نے یَاہوِہ، خُداتعالیٰ، آسمان اَور زمین کے خالق کی قَسم کھائی ہے،


عیسَوؔ نے کہا، ”دیکھو، مَیں تو بھُوک سے مَرا جا رہا ہُوں؛ پہلوٹھے ہونے کا حق میرے کِس کام کا؟“


لہٰذا یعقوب نے عیسَوؔ کو کچھ روٹی اَور مسور کی دال جو آپ نے پکائی تھی دے دی اَور عیسَوؔ کھا پی کر اُٹھا اَور چلا گیا۔ اِس طرح عیسَوؔ نے پہلوٹھے ہونے کے اَپنے حق کی بےقدری کی۔


جَب اِصحاقؔ ضعیف ہو گئے اَور اُن کی آنکھیں اِس قدر کمزور ہو گئیں کہ اُن کی بینائی جاتی رہی۔ تَب اُنہُوں نے اَپنے بڑے بیٹے عیسَوؔ کو بُلایا اَور فرمایا، ”اَے میرے بیٹے۔“ عیسَوؔ نے جَواب دیا، ”مَیں حاضِر ہُوں۔“


اُن کے باپ اِصحاقؔ نے پُوچھا، ”تُم کون ہو؟“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”میں تمہارا پہلوٹھا بیٹا عیسَوؔ ہُوں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات