Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 25:30 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 عیسَوؔ نے یعقوب سے کہا، ”جلدی کیجئے اَور مُجھے اِس لال لال شَے میں سے کچھ کھانے کو دیجئے کیونکہ مَیں بھُوک سے بےدم ہو رہا ہُوں۔“ (اِسی وجہ سے اُس کا نام اِدُوم پڑ گیا یعنی سُرخ۔)

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

30 اور عیسوؔ نے یعقُوبؔ سے کہا کہ یہ جو لال لال ہے مُجھے کِھلا دے کیونکہ مَیں بے دَم ہو رہا ہُوں۔ اِسی لِئے اُس کا نام ادُوؔم بھی ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 उसने कहा, “मुझे जल्दी से लाल सालन, हाँ इसी लाल सालन से कुछ खाने को दो। मैं तो बेदम हो रहा हूँ।” (इसी लिए बाद में उसका नाम अदोम यानी सुर्ख़ पड़ गया।)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 اُس نے کہا، ”مجھے جلدی سے لال سالن، ہاں اِسی لال سالن سے کچھ کھانے کو دو۔ مَیں تو بےدم ہو رہا ہوں۔“ (اِسی لئے بعد میں اُس کا نام ادوم یعنی سرخ پڑ گیا۔)

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 25:30
15 حوالہ جات  

یہُورامؔ کے زمانہ میں اِدُوم نے یہُوداہؔ کے خِلاف بغاوت کی اَور اَپنے اُوپر ایک بادشاہ مُقرّر کیا۔


تُم کسی اِدُومی آدمی کو حقارت کی نظر سے نہ دیکھنا کیونکہ وہ تمہارا بھایٔی ہی ہے۔ کسی مِصری کو بھی حقیر نہ جاننا کیونکہ تُم اُن کے مُلک میں ایک پردیسی کی مانند رہتے تھے۔


اَور اِدُوم کے سردار دہشت زدہ ہوں گے، اَور مُوآب کے سربراہوں پر کپکپی طاری ہو جائے گی، اَور کنعانؔ کے حُکاّم نابود ہو جایٔیں گے؛


مَگدِایلؔ اَور عِرامؔ۔ یہ اِدُوم کے سردار کے نام ہیں جو اُن کی بُودوباش کے مُلک میں اُن کے علاقوں کے مُطابق ہیں۔ یہ حال اِدُومیوں کے باپ عیسَوؔ کا ہے۔


سِعِیؔر کے پہاڑی مُلک کے اِدُومیوں کے باپ عیسَوؔ کا نَسب نامہ یہ ہے:


عیسَوؔ یعنی اِدُوم کا نَسب نامہ یہ ہے:


ایک دفعہ یعقوب دال پکا رہے تھے کہ عیسَوؔ جنگل سے لَوٹا اَور اُسے سخت بھُوک لگ رہی تھی۔


یعقوب نے کہا، ”اَچھّا پہلے اَپنا پہلوٹھا ہونے کا حق مُجھے دے دو۔“


تَب یعقوب نے اَپنے آگے اِدُوم کے مُلک میں جو سِعِیؔر کی سرزمین میں ہے اَپنے بھایٔی عیسَوؔ کے پاس قاصِد روانہ کئے۔


اِدُوم کے متعلّق نبُوّت: قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”کیا تیمانؔ میں دانشمندی نہ رہی؟ کیا عالِموں کی مصلحت جاتی رہی؟ کیا اُن کی حِکمت نابود ہو گئی ہے؟


اُن کو ہدایات دیں: ”تُم میرے آقا عیسَوؔ سے یُوں کہنا، ’تمہارا خادِم یعقوب کہتاہے میں لابنؔ کے ہاں مُقیم تھا اَور اَب تک وہیں رہا۔


چنانچہ عیسَوؔ، یعنی اِدُوم، سِعِیؔر کے پہاڑی مُلک میں جا بسے۔


یہ عیسَوؔ یعنی اِدُوم کی اَولاد اَور اُن کے سردار تھے۔


عبدیاہؔ نبی کی رُویا۔ یَاہوِہ قادر اِدُوم کی بابت یُوں فرماتے ہیں، ہم نے یَاہوِہ کی جانِب سے ایک پیغام سُنا ہے، اَور اُن قوموں کے درمیان پیغام سُنانے کو ایک قاصِد روانہ کیا گیا ہے، اُٹھو، آؤ ہم اِدُوم کے خِلاف جنگ کرنے کو چلیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات