Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 25:27 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 پھر لڑکے بڑے ہو گئے اَور عیسَوؔ ماہر شِکاری بَن گیا۔ اُسے کھُلی جگہ میں رہنا پسند تھا۔ اَور یعقوب خاموش طبیعت اِنسان تھا اَور اُسے خیموں ہی میں رہنا اَچھّا لگتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

27 اور وہ لڑکے بڑھے اور عیسوؔ شِکار میں ماہِر ہو گیا اور جنگل میں رہنے لگا اور یعقُوبؔ سادہ مِزاج ڈیروں میں رہنے والا آدمی تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 लड़के जवान हुए। एसौ माहिर शिकारी बन गया और खुले मैदान में ख़ुश रहता था। उसके मुक़ाबले में याक़ूब शायस्ता था और डेरे में रहना पसंद करता था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 لڑکے جوان ہوئے۔ عیسَو ماہر شکاری بن گیا اور کھلے میدان میں خوش رہتا تھا۔ اُس کے مقابلے میں یعقوب شائستہ تھا اور ڈیرے میں رہنا پسند کرتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 25:27
14 حوالہ جات  

ایمان ہی کے سبب سے وہ وعدہ کیٔے ہویٔے اُس مُلک میں ایک اجنبی کی مانند رہنے لگے؛ حضرت اَبراہامؔ خیموں میں رہتے تھے اَور اِسی طرح حضرت اِصحاقؔ اَور یعقوب نے بھی زندگی گُزاری، جو حضرت اَبراہامؔ کے ساتھ اُسی وعدہ کے وارِث تھے۔


وہ لڑکا بڑا ہوتا گیا اَور خُدا اِشمعیل کے ساتھ تھے۔ وہ بیابان میں رہتا تھا اَور ایک تیر اَنداز بَن گیا۔


وہ خُدا کے سامنے ایک زبردست شِکاری تھا، اِسی لیٔے یہ مثل مشہُور ہو گئی، ”یَاہوِہ کے سامنے نِمرودؔ سا شِکاری سُورما!“


نوحؔا کے خاندانی حالات یُوں ہیں: نوحؔا راستباز اِنسان تھا اَور اَپنے زمانہ کے لوگوں میں بے عیب تھا اَور وہ خُدا کے ساتھ ساتھ وفاداری سے چلتا تھا۔


مَرد کامل پر نگاہ کرو، راستباز کو دیکھو؛ اَمن پرست شخص کا مُستقبِل رَوشن ہوتاہے۔


تَب یَاہوِہ نے شیطان سے پُوچھا، ”کیا تُونے میرے خادِم ایُّوب پر غور کیا ہے؟ کیونکہ پُوری زمین پر اُس کی مانند کامل اَور راستباز شخص کویٔی نہیں ہے جو خُدا سے ڈرتا اَور بدی سے دُور رہتا ہو۔“


عُوضؔ کی سرزمین میں ایُّوب نام کے ایک شخص رہتے تھے۔ وہ کامل اَور راستباز اِنسان تھے، ایُّوب خُدا سے ڈرتے اَور بدی سے دُور رہتے تھے۔


تو تُم جَواب دینا، ’تمہارا خادِم اَپنے آباؤاَجداد کی طرح لڑکپن ہی سے گلّہ بان ہیں۔‘ تَب تُمہیں گوشینؔ کے علاقہ میں بس جانے کی اِجازت دے دی جائے گی کیونکہ مِصری تمام گلّے بانوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔“


تُم تلوار کے بَل پر جیتے رہوگے اَور اَپنے بھایٔی کی خدمت کروگے۔ لیکن جَب تُم میں برداشت کی طاقت نہ رہے گی، تو تُم اُس کا جُوا اَپنی گردن پر سے اُتار پھینکوگے۔“


تَب یَاہوِہ نے شیطان سے پُوچھا، ”کیا تُونے میرے خادِم ایُّوب پر غور کیا ہے؟ کیونکہ پُوری زمین پر اُس کی مانند کامل اَور راستباز شخص کویٔی نہیں ہے جو خُدا سے ڈرتا اَور بدی سے دُور رہتا ہو۔ اَور وہ اَپنی راستبازی پر ابھی تک قائِم ہے، حالانکہ تُونے مُجھے بلاوجہ اُسے برباد کرنے کے لیٔے اُکسایا تھا۔“


اَور تُم مکانات بھی تعمیر نہ کرنا، نہ بیج بونا اَور نہ انگوری باغ لگانا؛ یہ چیزیں کبھی تمہاری مِلکیّت نہ ہوں، بَلکہ تُم ہمیشہ خیموں میں رہنا۔ تَب اُس مُلک میں جہاں تُم خانہ بدوش ہو، لمبے عرصہ تک زندہ رہوگے۔‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات